Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    ہفتہ، 12 جنوری، 2019

    نازکہ لکیریں کیا چیز ہیں؟


    پیرو کے میدان پر پھیلے ہوئے قدیمی خاکے کیوں اور کس نے بنائے ہیں؟


    جنوبی امریکہ میں واقع پیرو کے ساحلی میدان آثار قدیمہ کے حیرت کدے ہیں۔ میدان میں خاکے یا ارضی ترسیمے بنے ہیں جو نازکہ لکیروں سے جانے جاتے ہیں، ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ان کو نازکہ لوگوں نے   500 برس قبل مسیح سے لے کر 500 برس بعد مسیح کے دور میں بنایا ہے۔

    قدیمی فنون لطیفہ – جس کا زیادہ تر نظارہ فضا سے کیا جا سکتا ہے – کو باقاعدہ منظم طور سے بنایا گیا ہے۔ سطح سے بجری میں موجود گہرے مادے کو ہٹا کر نیچے موجود ہلکے مادے کو ظاہر کیا گیا ہے۔ میدان کی منفرد آب و ہوا نے لکیروں کو ہزار ہا برسوں سے محفوظ رکھا ہوا ہے۔ ہر برس، اس علاقے میں اوسطاً 20 منٹ کی بارش ہوتی ہے، میدان زیادہ تر پتھر اور بجری پر مشتمل ہے، یہی وجہ ہے کہ خاکے ہوا سے کٹنے اور خراب ہونے سے محفوظ رہے۔

    یہ پیچیدہ نمونے بہت ہی سادے آلات اور طریقوں سے بنائے گئے۔ 

    پیرو کے ماحول نے خاکوں کو محفوظ رکھا 

    نازکہ لکیروں کی پیچیدگی نے ان کے ماخذ کے بارے میں کچھ بہت ہی عجیب و غریب نظریوں کو جنم دیا

    نازکہ لکیروں کی سیر

    کتے

    اس 51 میٹر کلبی صورت کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ یہ بغیر بالوں والے پیرو کتے کی شکل ہے۔ اس کو نازکہ لوگ پالتو رکھتے تھے اور اس سے چوکیداری کا کام لیتے تھے۔

    ہمنگ برڈ

    دم سے لے کر چونچ تک نازکہ ہمنگ برڈ 97 میٹر کا ہے اور اس کو اٹھی ہوئی سطح مرتفع پر تراشہ گیا ہے اور یہ جانوروں کی بنائی ہوئی تصویروں میں سب سے ممتاز ہے۔

    مکڑی

    45 میٹر کی متاثر کن لمبائی کے ساتھ، یہ نازکہ عنکبوت ان ابتدائی خاکوں میں سے ایک ہے جن پر تیس کی دہائی میں اس علاقے میں سائنس دانوں نے تحقیق کی تھی۔

    پانچ اہم حقائق جو آپ کو معلوم ہونے چاہیں 


    1۔ فلکی کلینڈر 

    جرمن ریاضی دان ماریا ریخ کو یقین ہے کہ نازکہ لکیریں فلکی کلینڈر کو ظاہر کرتی ہیں اور ان کا استعمال اہم فلکی واقعات کو درج کرنے کے لئے ہوتا تھا۔

    2۔ پانی کی رسمیں 

    پیرو کا وہ علاقہ جہاں نازکہ لکیریں ہیں وہ بہت ہی زیادہ خشک ہے، لہٰذا کچھ ماہرین قدیمہ سمجھتے ہیں کہ یہ لکیریں ان رسم و ریت کی وجہ سے بنائی گئی ہیں جو دیوتاؤں کو خوش کرنے کے لئے ادا کی جاتی تھیں تاکہ وہ بارش کو برسا سکیں۔

    3۔ قدیمی ماہر فلکیات

     ایک خاکہ مبہم طور پر خلانورد جیسا لگتا ہے، اور یہ فضا سے دیکھنے پر ہی ایسا لگتا ہے، کچھ لوگوں کا سمجھنا ہے کہ نازکہ اڑنے کے قابل تھے!

    4۔ خلائی مخلوق کا ہوائی اڈہ 

    کچھ نازکہ لکیریں اچانک ہی شروع ہوتی ہیں اور اچانک ہی ختم ہو جاتی ہیں، اس سے ایسا لگتا ہے کہ یہ علاقہ قدیمی خلائی مخلوق کے اترنے کی جگہ تھی۔

    5۔ کھیل کی جگہ 

    کچھ لکیروں میں داخلے اور اخراج کی جگہ واضح ہے اور ان میں چلا بھی جا سکتا ہے، جس طرح دوڑنے کے لئے بہت بڑے اسٹیڈیم میں ٹریک بنائے جاتے ہیں۔ 

    کیا آپ جانتے ہیں؟



    نازکہ کی اوپری بجری کا رنگ فیرس آکسائڈ کی وجہ سے گہرا ہے
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: نازکہ لکیریں کیا چیز ہیں؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top