Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    اتوار، 20 نومبر، 2016

    مادے کی حالتیں

    ٹھوس، مائع، گیس اور پلازما کی کیمیا کی وضاحت

    پس منظر


    ماحول پر منحصر مادہ کئی صورتوں میں موجود ہو سکتا ہے۔ مادے کی چار بنیادی حالتیں ٹھوس، مائع، گیس اور پلازما ہوتی ہیں۔ زمین پر، ہم زیادہ تر شروع کی تین حالتوں سے واقف ہوتے ہیں، لیکن اصل میں کائنات میں سب سے زیادہ پائی جانے والی حالت پلازما ہے۔

    بوز-آئن سٹائن، تکثیفی کوارک-گلوآن پلازما، اور انحطاط پذیر مادّے سمیت مادے کی کئی دیگر حالتیں بھی ہیں جو کافی کمیاب ہیں۔ 

    مختصراً 


    مادے کی وہ تمام حالتیں جن سے ہم واقف ہیں وہ ٹھوس، مائع اور گیس ہیں۔ وہ ذرّات جو ٹھوس کو بناتے ہیں اتنے قریب اور سختی بندھے ہوئے ہوتے ہیں کہ بمشکل ہی حرکت کر پاتے ہیں۔ یہ مختلف جوہروں (ایٹمز)کے امتزاج سے مل کر بن سکتے ہیں، یا پھر ایک ہی جوہر کے دہرائے ہوئے نمونوں سے جو آپس میں مل کر قلمیں بناتے ہیں۔

    مائع ڈھیلا ڈھالا سا ہوتا ہے۔ ذرّات ایک دوسرے کے قریب تو ہوتے ہیں تاہم ان کا مقام مقرر نہیں ہوتا۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ بہہ سکتے ہیں۔ گیسیں اور زیادہ آزاد اور کھل کر بندھتی ہیں۔ ان کے ذرّات ایک دوسرے سے کافی دور ہوتے ہیں، اور تیزی سے کسی بھی سمت میں حرکت کرتے ہیں، اور پھیل کر سمانہ (کنٹینر) کو بھر دیتے ہیں۔ مادے کی چوتھی قسم پلازما ہے۔ یہ گیس ہی کی طرح ہوتی ہے، تاہم اس کے جوہر (ایٹم) بذات خود ٹوٹے ہوئے ہوتے ہیں، اور آئن زدہ بن کر آزاد الیکٹران اور جوہری مرکزے کا سمندر بناتے ہیں۔

    جب درجہ حرارت بڑھتا ہے، ذرّات توانائی حاصل کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے آگے پیچھے حرکت کر سکتے ہیں۔

    خلاصہ


    مادے کی اہم حالتیں ٹھوس، مائع اور گیس ہوتی ہیں۔ ان کی خصوصیات میں اختلاف ہوتا ہے؛ ذرّات ٹھوس حالت میں ساکن ہوتے ہیں، مائع میں وہ آزادی سے حرکت کرتے ہیں ، اور گیسوں میں وہ ہر سمت میں تیزی سے حرکت کرتے ہیں۔

    ایک حالت سے دوسری حالت تک 


    جب برق گیس سے گزرتی ہے، تب وہ ٹوٹ کر دمکتے ہوئے پلازما کے فلامنٹس کو بناتی ہے۔

    فطرت میں، مادہ بنیادی حالتوں کے درمیان رہ سکتا ہے، پلازما سے گیس میں، مائع میں، ٹھوس میں اور واپس دوبارہ اپنی حالت میں آ سکتا ہے۔ سرد درجہ حرارت پر، ذرّات میں کم حرکی توانائی ہوتی ہے اور ان کس مقام مقرر ہوتا ہے، یوں وہ ٹھوس بنتا ہے۔ جب درجہ حرارت بڑھتا ہے، تو ذرّات توانائی حاصل کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے آگے پیچھے حرکت کر سکتے ہیں۔ اس نقطہ پر مادہ مائع حالت میں ہوتا ہے۔ مزید درجہ حرارت کے اضافے کے ساتھ ذرّات کی توانائی اتنی ہو جاتی ہے کہ وہ آزادی سے حرکت کر سکیں، اور مادہ گیس بن جاتا ہے۔ اگر گیس کے جوہر مقید نہ ہوں، تو وہ لامتناہی طور پر پھیل جائیں گے۔ اگر جوہر کافی گرم ہو جائیں، تو ان کے الیکٹران اتر جاتے ہیں اور مادہ پلازما کی صورت اختیار کر لیتا  ہے۔




    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: مادے کی حالتیں Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top