Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    ہفتہ، 11 جنوری، 2020

    لیزر سے غیر ضروری بال کیسے ختم کئے جاتے ہیں؟

    کیا لیزر کی اس تیکنیک سے غیر ضروری بالوں سے ہمیشہ کے لئے جان چھوٹ جاتی ہے؟

    غیر ضروری بالوں پر ایک مخصوص مرتکز روشنی کی کرن کو داغ کر لیزر کے ذریعہ غیر ضروری بال ختم کئے جاتے ہیں۔ اس روشنی کی کرن میں ایسی طول موج (ویو لینتھ) استعمال ہوتی ہے جو بالوں کو رنگ دینے والے میلانن اور بالوں کی جڑ کو وہاں ہدف بناتا ہے جہاں زندہ خلیات تقسیم ہو کر بال کی نوک بناتے ہیں۔

    لیزر آپ کے بالوں کا استعمال کرکے حرارت جذب کرتی ہے اور غدود (follicle) کے ارد گرد کی جگہ کو سُجا کر بال کی جڑ کا خاتمہ کر دیتی ہے۔ اس میں ہر بال کو انفردی طور پر ہدف نہیں بنایا جاتا لہٰذا یہ عمل برق پاشی (electrolysis) کے طریقے کی نسبت کافی تیز رفتار ہے تاہم اگر اس عمل کو احتیاط کے ساتھ نہ کیا جائے تو یہ جلد کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔ اگر آپ کی رنگت صاف ہے اور بال سیاہ تو آپ کو اس عمل سے اچھا نتیجہ حاصل ہوسکتا ہے۔ بہرحال یہ طریقہ ان لوگوں پر زیادہ کارگر نہیں ہوتا جن کے بال اور جلد کے رنگ میں بہت زیادہ نمایاں فرق نہ ہو۔ یعنی ان کے بالوں میں لیزر کی کرن بہت کم جذب ہوتی ہے یوں یہ طریقہ علاج اپنی افادیت کھو دیتا ہے۔

    بہرحال اگر یہ طریقہ علاج کام کر بھی جائے تو شاذ ہی ایسا ہوتا ہے کہ غیر ضروری بالوں سے ہمیشہ کے لئے جان چھوٹ جائے۔ غیر ضروری بالوں سے مکمل نجات کے لئے مریض کو سال میں ایک سے چار بار تک لیزر سے علاج کروانا پڑتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کسی بھی ایک وقت میں آپ کے کئی بال نمو کے ریسٹنگ فیز میں ہوتے ہیں۔ یعنی علاج کے دوران ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا اور بعد میں یہ نمو پا لیتے ہیں۔


    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: لیزر سے غیر ضروری بال کیسے ختم کئے جاتے ہیں؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top