Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    پیر، 2 اکتوبر، 2017

    کیا وقت روشنی کے لئے بھی آہستہ ہوتا ہے؟

    جب کوئی جسم روشنی کی رفتار کے قریب سفر کرے گا تو وقت اس کے لئے آہستہ ہوجائے گا۔ کیا وقت روشنی کے لئے بھی آہستہ ہوتا ہے؟


    جواب: رچرڈ مولر 
    عجیب و غریب بات تو یہ ہے کہ اس سوال کا جواب نہیں دیا جاسکتا۔ آئن سٹائن کا نظریہ اضافیت کسی بھی 'انرشل فریم' کی نسبت سے کسی بھی دوسرے 'انرشل فریم' کے لئے وقت کی شرح دیتا ہے۔ (انرشل فریم لورینٹز فریم کہلاتے ہیں اور اس کا نام اس شخص کے اعزاز میں دیا تھا جس نے سب سے پہلے اس تبدیلی کو متعارف کروایا تھا۔)

    نظریہ اضافیت کے مطابق کوئی بھی ایسا انرشل فریم موجود نہیں ہے جو روشنی کی رفتار سے سفر کرے۔ لہٰذا موجودہ نظریئے کے مطابق بنیادی طور پر اس سوال کا جواب نہیں دیا جاسکتا۔

    ہم بس یہ کہہ سکتے ہیں: زمین پر چلنے والی گھڑی کے مقابل وہ گھڑی آہستہ شرح سے چلے گی جو کسی فریم میں سمتی رفتار v سے حرکت کررہی ہے۔ جب اس فریم کی سمتی رفتار روشنی کی سفر کے قریب پہنچ جائے گی تو شرح صفر کے قریب پہنچ جائے گی۔

    لیکن کیا اس کا یہ مطلب ہوا کہ c کی قدر صفر ہے۔ ریاضیاتی طور پر اس طرح کرنے کے لئے آپ کو سب سے پہلے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ حد واقع ہے۔ نظریہ اضافیت کے مطابق یہ حد نہیں ہے۔ مستقبل کا کوئی نظریہ ہوسکتا ہے کہ مختلف جواب دے، تاہم آج کوئی نظریہ اضافیت کا متبادل نہیں ہے جو اس بات کے درست ہونے کی پیش گوئی کرسکے۔

    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: کیا وقت روشنی کے لئے بھی آہستہ ہوتا ہے؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top