Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    منگل، 15 نومبر، 2016

    دو چشمی دوربین مرکز نگاہ

    ان آلات کی نفیس و نازک اور انتہائی درست انجینئرنگ کے بارے میں جانئے جو دور دراز کے اجسام کو قریب سے دکھاتی ہے

    اس مقبول بصری آلے کو بنانے والے اہم عناصر کو قریب سے دیکھیں 
    دو چشمی دوربین، دوربین کے ایک ملے ہوئے جوڑے کے طور پر کام کرتی ہے بس فرق اتنا ہوتا ہے کہ یہ دور دراز اجسام کا بڑا مسجم بین نظارہ (اسٹیریواسکوپک ویو) فراہم کرتی ہے۔ ایک عدسے والی یک چشمی (دوربین) کے مقابلے میں اس کا اہم فائدہ یہ ہوتا ہے کہ یہ گہرائی کا احساس دلاتی ہے، اس کا استعمال کرنا زیادہ آرام دہ ہوتا ہے، اور کیونکہ یہ دونوں آنکھوں سے دیکھنے کی اجازت دیتی ہے لہٰذا اس سے دیکھنے سے بصری حس زیادہ بہتر محسوس ہوتی ہے۔

    دو چشمی دوربین کا بنیادی کام اس روشنی کے ایک دبے ہوئے راستے کی ہدایت کرنا ہوتا ہے، ہدف سے آنے والی روشنی، چشمی عدسے کے ذریعہ داخل ہو کر آخر میں دیکھنے والے کی آنکھ میں پہنچ جاتی ہے، اس طرح سے دو چشمی دوربین کی مجموعی لمبائی میں اضافہ کئے بغیر ہی مناسب طوالت حاصل ہو جاتی ہے۔ 

    ہر ایک عدسے کے اندر منعکس کرنے والا منشور (پرزم) کا جوڑا ہوتا ہے جو عدسے کے ذریعے حاصل ہونے والی تصویر کو الٹا دیتا ہے (یعنی پلٹ کر دوبارہ سمت بندی کر دیتا ہے)۔ سب سے زیادہ عام دو چشمی دوربین کی قسم میں پورو منشور (جن کا نام اطالوی موجد، اگانزیو پورو کے نام سے منسوب ہے) لگے ہوتے ہیں۔ بہرحال چھت یا داخ (Dach) منشور کچھ نئے نمونوں میں استعمال ہو رہے ہیں جو سیدھے تصویری خاکے کو چشمی عدسے کی مدد سے ہدفی عدسے (جو زیادہ بھینچی ہوئی دو چشمی دوربین میں پائے جاتے ہیں) کے ساتھ دکھاتے ہیں۔ ان کو منظم کرنا پورو منشور کے مقابلے زیادہ آرام دہ اور آسان ہے، تاہم ان کو زیادہ احتیاط کے ساتھ سیدھ میں لایا جاتا ہے اور یہ اچھی خاصی روشنی ضائع کرتے ہیں، مزید یہ کہ یہ پورو منشور والے آلات سے زیادہ مہنگے ہوتے ہیں۔ دو چشمی دوربینی بصریات کو عمومی طور پر دو اعداد سے بیان کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، 10X42 میں 10 دو چشمی دوربین کے جوڑے کی طوالت کے عمل کی جانب حوالہ دیتے ہیں جبکہ 42 ہدفی عدسے(آبجیکٹیو لینس) کے نصف قطر کو ملی میٹر میں بتاتا ہے۔



    دو چشمی دوربین کی ٹیکنالوجی کی بال کی کھال 


    بصری کارکردگی کو بہتر کرنے کے لئے جدید دو چشمی دوربینوں میں کئی بصری فنیات کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مختلف قسم کی بصری پرتوں کا سب سے زیادہ عام استعمال ہے۔ ایک مرحلے کو درست کرنے والی پرت جو منشور کے اوپری سطح پر لگی ہوتی ہے، مثال کے طور پر، جو فرق اور ریزولوشن میں ہونے والی کمی کا ازالہ کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہے، جس کے بارے میں دبی ہوئی دو چشمی دوربینیں جانی جاتی ہیں۔ کچھ مخصوص دو چشمی دوربینوں کی بصری سطح پر ضد منعکس کی ملمع کاری (اینٹی ریفلیکٹیو کوٹنگ)تصویر کا فرق بہتر کر سکتی ہے، جبکہ کچھ دو چشمی دوربینوں کے منشور کی چھت پر ایلومینیم یا چاندی کی شیشوں پر ملمع کاری کا استعمال اس روشنی کی مقدار کو کم کرنا ہوتا ہے جو ضائع ہو گئی ہو۔

    وہ دو چشمی دوربین جو کافی زیادہ بڑا دکھاتی ہیں ان میں کسی قسم کی تصویر کی پائیداری (یعنی دیکھتے ہوئے تصویر کا نہ ہلنا) کی خصوصیت بھی شامل ہو سکتی ہے۔ اس کا استعمال اس لئے کیا جاتا ہے کیونکہ ہاتھ میں ہلکی سی جنبش تصویر کو بہت زیادہ خراب کر سکتی ہے۔ اس میں اکثر گردش نما (جائرو اسکوپ) سے حاصل کردہ طاقت ور نظام موجود ہوتے ہیں جو چھوٹی، غیر ارادی حرکتوں کے اثر کو کم کرتے ہیں، اگرچہ تصویر کو استحکام دینے والی ٹیکنالوجی دو چشمی دوربینوں کا وزن اور قیمت دونوں کو ہی بڑھا دیتی ہے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: دو چشمی دوربین مرکز نگاہ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top