Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعرات، 10 نومبر، 2016

    بڑھیا کے بالوں کو بنانے والی مشین کس طرح کام کرتی ہے؟

    دیکھئے کہ کس ترکیب سے شکر کو گھما کر مزیدار میٹھی ضیافت میں تبدیل کیا جاتا ہے 


    ہم میں سے اکثر لوگوں نے اپنے بچپن میں ضرور 'بڑھیا کا کاتا' یا   قطنی مٹھائی (کاٹن کینڈی) کھائی ضرور ہوگی۔ سچ بات تو یہ ہے کہ جب تک میں نے " How It Works" کے اس مضمون کا ترجمہ نہیں کیا تھا میں تو اس کو 'بڑھیا کے بال' کے بجائے 'گڑیا کے بال' ہی کہتا اور سمجھتا رہا تھا۔ لیکن ترجمہ کرتے وقت معلوم ہوا کہ نہ تو یہ گڑیا کے بال ہیں اور نہ ہی بڑھیا کے بال بلکہ اس کا اصل نام تو 'بڑھیا کا کاتا' یا 'قطنی مٹھائی' ہے۔ کیا آپ کو اس کا اصل نام معلوم تھا؟



    موٹر


    ایک موٹر دھاتی ڈرم کو 60 چکر فی سیکنڈ کی رفتار سے گھماتی ہے۔ 

    گھماؤ کی قوت 


    مرکز گریز قوت پگھلی ہوئی شکر کو ڈرم کے سوراخوں میں سے دھکا دیتی ہے۔ 

    چھیدا ہوا ڈرم 


    شکر کو ایک دھاتی ڈرم کے اندر رکھا جاتا ہے جس کے اندر کافی زیادہ سوراخ ہوتے ہیں۔ 

    بڑھیا کے بال 


    تیزی سے ٹھنڈی ہوئی شکر نفیس دھاگوں کی صورت میں بیٹھ جاتی ہے جس کو قطنی مٹھائی (کاٹن کینڈی) یا بڑھیا کے بال (کینڈی فلاس)کہتے ہیں۔ 

    حرارتی عنصر


    حرارتی عنصر شکر کے سالمات کو توڑنے کے لئے 150 ڈگری سیلسیس کے درجہ حرارت تک جا پہنچتا ہے۔ 

    جمع کرنے والا برتن


    پگھلی شکر کے دھاگے جمع کرنے والے برتن میں ڈال دیئے جاتے ہیں جہاں وہ ٹھنڈے ہوتے ہیں۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: بڑھیا کے بالوں کو بنانے والی مشین کس طرح کام کرتی ہے؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top