Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    منگل، 1 نومبر، 2016

    گلے کے غدود(ٹانسلز) کس لئے ہوتے ہیں؟

    ہمارے حلق کے پیچھے لگے ہوئے ان گوشت کے لوتھڑوں کا کیا مقصد ہوتا ہے؟


    گلے کے غدود کئی ممالیہ کے حلق کے پیچھے چھوٹے گوشت کے لوتھڑوں کے جوڑے کی صورت میں پائے جاتے ہیں۔ انسانوں میں یہ لفظ اصل میں تین طرح کے نرم مسام دار لمفی بافتوں(spongy lymphatic tissue) کی وضاحت کرنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں : لسانی گلے کے غدود(lingual tonsils)، حلقی گلے کے غدود (pharyngeal tonsils)اور عام طور پر جانے والے تالو کے غدود(palatine tonsils)۔ 

    بیضوی صورت کے تالو کے غدود آپ کے گلے کے پیچھے دونوں طرف ٹنگے ہوئے ہوتے ہیں - آپ اگر اپنا بڑا سا منہ کھول کر آئینے میں دیکھیں گے تو آپ اس کو دیکھ سکتے ہیں۔ اگرچہ تالو کے غدود کا پورا مقصد ابھی تک نہیں سمجھا جا سکا، تاہم کیونکہ وہ ضد حیوی (اینٹی بائیوٹک)پیدا کرتے ہیں اور ان کا حلق میں نمایاں مقام ہوتا ہے، لہٰذا یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ عمل تنفس اور عمل انہضام کی نالیوں کے لئے ممکنہ متعددی بیماریوں (انفیکشنل ڈیزیز ز) سے بچاؤ میں صف اول کے سپاہیوں کا کردار ادا کرتے ہیں۔ 

    حلقی غدود، غدودہ (ایڈی نوائیڈ ز )کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ ان کو ناک کی عضلاتی نالی میں ٹنگا ہوا دیکھا جا سکتا ہے اور یہ تالو کے غدود جیسے ہی کام سر انجام دیتے ہیں تاہم بلوغت میں یہ سکڑ جاتے ہیں۔ آخر میں، لسانی غدود زبان کے پیچھے جڑ کی طرف پائے جاتے ہیں جس سے وہ منسلک ہوتے ہیں اور، اگر آپ اپنی زبان کو باہر نکالیں، تو آپ ان کو دیکھ سکیں گے۔ ان کی لعابی غدود (mucous glands)کافی اچھی طرح صفائی کرتے ہیں، نتیجتاً، یہ بہت ہی کم متاثر ہوتے ہیں۔



    خناق مطلق (tonsillitis) 

    خناق مطلق کا عام طور پر سبب مخصوص جراثیم (مثال کے طور پر گروہ اے بیٹا ہیمولیٹک اسٹریپٹوکوکی) ہوتے ہیں، اور کبھی کبھار وائرس عفونت جو حلق کی سوزش اور سوجن، بخار، حلق کے پیچھے سفید دھبے اور نگلنے میں مشکل کا سبب بنتے ہیں۔ عام طور پر آرام اور ضد حیوی کا ایک کورس اس کو ٹھیک کر دیتا ہے، تاہم کبھی کبھار عفونت (انفیکشن )کافی سنگین ہو جاتی ہے اور ممکنہ طور پر سنگین مسائل سے دوچار کر سکتی ہے، یا پھر تھوڑے تھوڑے وقفے سے واپس متاثر کرتی رہتی ہے۔ ان صورتوں میں اخراج لوزہ (tonsillectomy) - ایک جراحی کا عمل جس میں غدود نکال دیئے جاتے ہیں - پر غور کیا جاتا ہے۔ غدودہ عام طور پر کم متاثر ہوتے ہیں، تاہم جب وہ متاثر ہو جا تے ہیں، تو وہ سوجھ کر اور متورم ہو کر ناک کے ذریعہ لینی والی سانس میں رکاوٹ ڈالتے ہیں اور سائی نس کے ذریعہ ہونے والے نکاسی میں مانع ہوتے ہیں ہیں جس سے مزید انفیکشن ہوتا ہے۔ نوجوان لوگوں میں منہ سے مسلسل سانس لینے سے چہرے کی ہڈیوں پر زور پڑتا ہے اور جب چہرے کی ہڈیاں نمو کرتی ہیں تو خراب اور بدشکل ہو جاتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اکثر بچوں میں غدودہ -گلے کے غدودوں کو نکال دیا جاتا ہے۔

    خناق مطلق (tonsillitis)کے علاج کے لئے بہت سارا بستر پر آرام، مائع غذا اور درد سے کمی والی دوا جیسا کہ پیراسیٹامول تجویز کی جاتی ہیں۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: گلے کے غدود(ٹانسلز) کس لئے ہوتے ہیں؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top