Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    پیر، 31 اکتوبر، 2016

    یک پہیہ (مونو سائیکل) کی میکانیات


    صرف ایک ہی پہیے پر مشتمل ہونے کی وجہ سے، زمین پر چلنے والی یہ عجیب و غریب گاڑی اگرچہ ایک دلچسپ تاہم خطرناک سواری ہے۔ 

    ایک یک پہیہ موٹرسائیکل، جو دوسرے طور پر 'یک پہیہ' (مونو سائیکل)کے نام سے جانی جاتی ہے، ایک ایسی گاڑی ہوتی ہے جس میں ڈرائیور ایک بھرت سے بنے بڑے پہیے کے فریم کے اندر سیدھا بیٹھا ہوا ہوتا ہے۔ یہ پہیے کا فریم باہری لگے ہوئے پہیے کو گھماتا ہے، جس کا رابطہ زمین سے ہوتا ہے اور عام طور پر اس پر ٹائر لگا ہوا ہوتا ہے۔ بیرونی پہیہ عام طور پر یک پہیہ کے اندرونی فریم سے منسلک چھوٹے پہیے کے ذریعہ گھومتا ہے۔ 

    اگرچہ آج کل یک پہیہ میں عام طور پر زیادہ تر چھوٹے پٹرول کے انجن استعمال ہوتے ہیں (جو فریم کے اندر ہی لگے ہوتے ہیں )، اس کے بغیر موٹر والے نسخے (ورژن) بھی موجود ہیں، جو عام طور پر یک پہیہ (مونو سائیکل) کہلاتے ہیں، جہاں پر سوار پیڈل، ایک زنجیر اور سائیکل کو ٹانگوں کی مدد سے چلانے والے کافی پرانے طریقے کے ذریعہ اس کو چلاتا ہے! گاڑی کو توازن کرنا کیونکہ مشکل ہوتا ہے اور یہ خطرناک طور پر غیر متوازن ہو سکتی ہے ، لہٰذا موٹر والی یک پہیہ بھی عام طور پر صرف 40 کلومیٹر (25 میل ) فی گھنٹہ کی تیز ترین رفتار تک ہی پہنچتی ہے۔ 

    اسٹیئرنگ عام طور پر اطراف میں جھکا ہوا ڈرائیور چلاتا ہے، اگرچہ اس کو توازن قائم رکھے روک کر آسانی کے ساتھ کونے میں کھڑا کرنا مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر ڈرائیور پیر کو رگڑے، تو اس سے رگڑ پیدا ہوتی ہے، جو یک پہیہ کے ایک طرف کو آہستہ کرتی ہے اور یوں اس کو کنارے پر کھڑا کرکے لگانے کے لئے بہتر اور تنگ موڑ کا دائر بنانے میں مدد دیتی ہے۔ 

    بہرحال یک پہیہ کی سواری کرنے میں کئی بنیادی خرابیاں موجود ہیں۔ ایک پہیے والی گاڑی جس کا زمین سے ایک ہی جگہ سے رابطہ ہو اس کو مسلسل توازن کی حالت میں قائم رکھنے میں واضح طور پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رویت ایک دوسرا مسئلہ ہے؛ پہیے کے اندر بیٹھے ڈرائیور کے ساتھ، سامنے سے دیکھنے کی جگہ بری طرح سے محدود ہو جاتی ہے۔ 

    ذرائع نقل و حمل میں ابھی تک اپنی جگہ نہ بنانے کی دوسری اہم وجہ محدود صلاحیت (یک پہیہ ابھی تک کامیابی سے صرف ایک ہی شخص کے بیٹھنے کے لئے بنائی گئی ہیں ) ہو سکتی۔



    یک پہیہ فلموں میں 


    1۔ مین ان بلیک 3 


    خلائی مخلوق کو پکڑنے والی اداکار ول اسمتھ کی مشہور مثلثیات (ٹریلوجی)نے 'اصطفائی تیکنیکی بوجھ کے گیجٹ' (tech-laden gadgets) کا امتزاج مہیا کیا، اور اس کی حتمی قسط میں ایک کرتب شامل تھا جہاں ایجنٹ 'جے' اور 'کے' نے مستقبل کی یک پہیہ کو شہر میں گھومنے کے لئے استعمال کیا۔ 

    2۔ ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹل: فاسٹ فارورڈ 


    پیزا سے محبت کرنے والے کچھووں کو ٹائم مشین کے ذریعہ 2015ء میں پھینک دیا جاتا ہے۔ توقع کے مطابق، ٹیکنالوجی کافی ترقی کر گئی تھی اور نقل و حمل کی اہم صورت یک پہیہ ہی تھی۔ ہر کچھوا (ٹرٹل)پہیہ کے اندر بیٹھتا ہے جو اس کے ارد گرد گھومتا ہے، تاہم ان کو یک پہیے کو چلانے اور میزائل داغنے کے لئے سیدھا بٹھا کر رکھتا ہے۔ 

    3۔ اسٹار وار 


    جنرل گریووس ایک اوسط دکھائی دینے والی یک پہیہ - جس پر مکمل طور پر بندوق لگی ہوئی ہے – پر قسط سوم: ریوینج آف دا ستھ میں سوار ہوا نظر آتا ہے۔ یہ اوبی وان کینوبی کو پکڑنے والے منظر میں ظاہر ہوتا ہے۔ 

    4۔ اسپائیرل زون 


    1980ء کی دہائی کے آخر کی امریکی سائنس فکشن میں یک پہیہ کو دکھایا گیا جس کو کمانڈر ڈرک کاریج استعمال کرتا ہے، جس کی گاڑی کے ساتھ ایک بڑی توپ لگی ہوتی ہے۔ 

    5۔ یو جی او!

     یو جو او میں5 ڈی! کی جاپانی کارٹون فرنچائز کی تیسری قسط میں، کردار جیک اٹلس اکثر مبارزت میں ایک یک پہیہ استعمال کرتا ہے، یہ اس کو پیار سے 'قسمت کا پہیہ' کہہ کر پکارتا ہے۔


    یک پہیہ (مونو سائیکل) کا ارتقاء 


    یک پہیہ کا تصور اصل میں مارسیل، فرانس میں 1860ء کی دہائی میں روسو نام کے کاریگر کے توسط سے پیدا ہوا۔ 

    اس کے تصور میں ایک 2.3 میٹر (7.5 فیٹ) اونچے پہیے میں یک پہیہ کا تصور شامل تھا۔ یک پہیہ پیڈل کی قوت سے 20 ویں صدی کی ابتداء تک چلتی رہی۔ بعد میں انجن کو اندرونی پہیہ کے فریم کے اندر ڈرائیور کی سیٹ کے نیچے براہ راست لگایا، اور سابقہ دستوں (ہینڈلبارز) میں انگلیوں سے چلنے والے رفتار کو قابو کرنے کے لئے تھروٹل لگ گئے۔ غالباً دور حاضر کی سب سے بنیادی ترقی آر وائی این او یک پہیہ (انسیٹ) کی بدولت آئی۔ یہاں پر ڈرائیور زیادہ روایتی مک لین یک پہیے کے مقابلے میں جہاں ڈرائیور اور موٹر پہیے کے اندر (بائیں ) بیٹھتا تھا اکلوتے چوڑے پہیے اور موٹر کے اوپر بیٹھتا ہے۔ سیگوے اور موٹرسائیکل کے درمیان کی کوئی چیز کی طرح، آروائی این او خود سے ہموار رکھنے والی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے تاکہ گاڑی کو متوازن رکھ سکے اور اس میں دوبارہ چارج ہونے کے قابل بیٹریز لگی ہوتی ہیں، اس طرح سے یہ ماحول دوست بھی ہے۔ 


    کیا آپ جانتے ہیں؟

    اگر بریک کا نتیجہ ثقل زیادہ طاقت کی صورت میں نکلے، تب ڈرائیور آسانی سے پہیہ میں موش نما (hamster)کی طرح گھوم سکتا ہے۔ 





    امریکی موجد کیری مک لین یک پہیوں کی صورت گری اور سواری عشروں سے کر رہے ہیں
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: یک پہیہ (مونو سائیکل) کی میکانیات Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top