Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    منگل، 21 مارچ، 2017

    زمین پر اگر دھول کے ذرے کا درجہ حرارت سورج سے ہزار گنا زیادہ ہو تو کیا ہوگا؟

     

    اگر ایک دھول کا ذرہ جس کا درجہ حرارت سورج سے 1000 گنا زیادہ ہو، تو وہ کیسا نظر آئے گا، اور اگر میں اس کو اپنے کمرے میں مٹر گشت کرنے دوں  تو اس کا کیا اثر ہوگا؟

    جواب: ڈیو کونسیگلیو

    چلیں ٹھیک ہے دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے، سب سے پہلے ہم سورج کی توانائی کو لیتے ہیں اور اس کو 1000 سے ضرب دیتے ہیں، اور جو جواب آتا ہے اس کو آپ کے کمرے میں رکھ دیتے ہیں۔  ممکنہ طور پر اس کا کیا نتیجہ نکل سکتا ہے؟

    اس حوالے  کے مطابق سورج ہر سیکنڈ میں 3.8 X 10^26 جولز کو باہر نکال رہا ہے۔  یعنی یہ کہا جا سکتا ہے کہ سورج بنیادی طور پر 380.000.000.000.000.000.000.000.000 واٹ روشنی کا بلب ہے۔  ہم اس توانائی کو  100 سے ضرب دی رہے ہیں، لہٰذا ہم 38.000.000.000.000.000.000.000.000.000 واٹ بلب بنانے جا رہے ہیں۔  اوہ، اور اس کو اتنا چھوٹا ہونا ہے جتنا کہ دھول کا ایک ذرہ۔  واقعی میں اس کے حجم سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔۔۔ چلیں صرف روشنی کے بلب سے ہی کام چلاتے ہیں۔

    فرض کیجئے کہ ہم آپ کے کمرے میں ایک روشنی کا بلب لگاتے ہیں، لیکن ابھی یہ بند ہے۔  تب یہ ایک عام بلب ہی کی طرح لگے گا۔  آپ دیوار کے پاس جاتے ہیں، بلب کو دیکھتے ہیں، اور سوئچ کو دباتے ہیں۔

    سچ میں آپ کا یہ چناؤ بہت ہی برا ہوگا۔  میں آپ کی صلاحیت پر شک نہیں کر رہا، بلکہ صرف یہ بتانا چاہ رہا ہوں کہ آپ نے زمین پر موجود ہر شخص کو مار ڈالا ہے۔

    لیکن سب سے پہلے، یہ کیسا نظر آئے گا؟

    یہ کسی بھی دوسری چیز کی طرح نہیں لگے گا۔  آپ کے بلب سے جو روشنی اور حرارت نکلے گی وہ کسی بھی دوسرے روشنی کے بلب کی طرح روشنی کی رفتار سے سفر کرے گی۔  اور وہ توانائی بلب سے آپ کی آنکھوں تک ایک سیکنڈ کے کچھ ہی حصے میں سفر پورا کر لے گی۔

    تاہم ایک عام بلب کے برخلاف، آپ کی طرف آتے ہوئے یہ اپنے راستے میں آنے والے ہوا کے سالمات کو توڑ کر رکھ دے گی۔  اس سے اضافی مضر تابکاری خارج ہو گی، تاہم آپ کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے!  اس کی وجہ یہ ہے کہ جب روشنی آپ تک پہنچے گی، تو یہ آپ کو آگے سے لے کر پیچھے تک بخارات کی صورت میں اڑا چکی ہو گی۔  ایک شیشے کے محل کا تصور کیجئے اور پھر اس محل میں ایک 747 کو مار دیں۔  یہ کچھ اسی طرح کا ہوگا۔  آپ کی آنکھ کے پردہ بصارت میں موجود کیمیائی پگمنٹ پہلے آنے والے فوٹون کے ساتھ تبدیل ہو جائیں گے، بعینہ جیسے کہ ان کے تبدیل ہونے کی امید ہے۔۔۔ آپ کی آنکھوں کے سامنے چند پیکو سیکنڈ کے اندر، اس کے بعد آپ کا پورا جسم پلازما میں تبدیل ہو جائے گا۔

    توانائی کی دیوار آپ کے کمرے تک ہی محدود نہیں رہے گی۔  وہ آگے بڑھ کر آپ کے گھر کو، آپ کے شہر کو، آپ کے ملک کو، اور آپ کے سیارے کو صرف 0.043 سیکنڈ میں بھاپ بنا کر اڑا کر رکھ  دے گی۔

    اوہ، لیکن ابھی ہم فارغ نہیں ہوئے۔

    ہم نے توانائی کا ایک ایسا منبع بنا دیا ہے جو ایک فوق دیو ہیکل ستارے کے جیسا ہے۔  جب توانائی کرے سے باہر خارج ہو گی، وہ بالآخر مریخ کے مدار تک پہنچ جائے گی۔  زمین سے مریخ کا فاصلہ بدلتا رہتا ہے، تاہم اوسط میں یہ لگ بھگ 20 کروڑ کلومیٹر رہتا ہے۔  اس نقطہ پر، ہمارے روشنی کے بلب سے نکلتی ہوئی توانائی ایک2 X10^11 میٹر کے نصف قطر کے کرے میں پھیل جائے گی۔  اس کرے کی سطح 4πr^2ہو گی جو لگ بھگ5X10^23 مربع میٹر کی ہے۔  یہ ایک بہت بڑا دائرہ ہوگا۔  یقیناً ہم اس فاصلے پر محفوظ ہوں گے، ٹھیک کہا نا میں نے؟

    مریخ کا ہر مربع میٹر اس توانائی کا 1/(5X10^23) حاصل کرے گا جو لگ بھگ 58,000/m^2کے قریب ہے۔  مریخ پر سورج صرف 589 W/m^2توانائی فراہم کرتا ہے، لہٰذا اگر ہم مریخ پر ہوں، تو ہمارا روشنی کا بلب سورج سے 100 گنا زیادہ روشن لگے گا جنتا کہ وہ عام طور پر وہاں نظر آتا ہے، یا زمین کے مقابلے میں 42 فیصد زیادہ روشن۔

    یہ عطارد، ایک ایسی جگہ جو بہت ہی زیادہ گرم ہے! پر سورج کے مقابلے میں 6 گنا زیادہ روشن بھی ہوگا۔

    آپ کا روشنی کا بلب مریخ کی سطح کو پگھلا دے گا۔  سطح پر موجود مرکبات ٹوٹنا شروع ہو جائیں گے، جس سے سیارے سے آکسیجن اور ہائیڈروجن آزاد ہونا شروع ہو جائے گی۔  مریخ آہستہ سے کئی برسوں میں خود ہی سے اپنے پرانے سائے کو کھوتا رہے گا۔  یہاں پر موجود توانائی اس قدر ہو گی کہ وہ پورے سیارے کو پگھلا دے۔

    زہرہ اور عطارد دونوں ممکنہ طور پر تباہ ہو چکے ہوں گے۔

    تاہم یہ مکمل تباہی نہیں ہو گی۔

    ٹائٹن پر ایک نیا سورج طلوع ہوگا جو2100 W/m^2 کی شرح سے توانائی کو اگل رہا ہوگا۔  یہ اس سے کہیں زیادہ ہے جو زمین سورج سے حاصل کرتی ہے (ٹائٹن سورج سے لگ بھگ 15 W/m^2  حاصل کرتا ہے، لہٰذا ہم اس کو نظر انداز کرتے ہیں)۔  تاہم ٹائٹن زمین سے چھوٹا ہے، لہٰذا تھوڑی سی زیادہ حرارت ممکنہ طور پر بہتر ہو گی۔  ٹائٹن تمام جلا وطن انسانوں کے لئے ایک نئی منزل ہوگا۔

    نوٹ: ڈیو کونسیگلیو فزکس پڑھاتے ہیں۔
    انہوں نے اس سوال کا جواب 27اپریل کو لکھا ہے۔


    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: زمین پر اگر دھول کے ذرے کا درجہ حرارت سورج سے ہزار گنا زیادہ ہو تو کیا ہوگا؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top