Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    پیر، 20 مارچ، 2017

    ملکی وے کے کہکشانی قلب میں کیا چل رہا ہوگا؟


    اگر آپ ملکی وے کے کہکشانی قلب میں داخل ہوں تووہ کیسا دکھائی دے گا؟

    جواب: وکٹر ٹی ٹوتھ


    کہکشانی قلب یعنی کہ ملکی وے کا مرکزی گومڑ، ایک ایسا علاقہ ہے جو بہت زیادہ ستاروں سے گنجان آباد ہے۔ یہ ایک خطرناک جگہ ہے۔ ستارے متواتر اس قدر ایک دوسرے سے قریب ہو جاتے ہیں کہ اپنے متعلقہ نظام ہائے شمسی میں خلل ڈال دیتے ہیں۔ یہاں نجمی دھماکوں کا ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے، خلاء کے بہت بڑے حصے تک پھیلتی تابکاری، سیاروں کو بانجھ بناتی ہوئی، ابتدائی حیات کا قتل کرتی ہو گی۔ تاہم اگر آپ اتفاق سے کسی ایسے سیارے پر ہوں جہاں سے کھڑے ہو کر آپ رات میں دیکھیں، تو آسمان بہت ہی شاندار لگے گا، اس قدر ستاروں سے بھرا ہوگا کہ واقعی میں آپ صرف ستاروں کی روشنی میں پڑھ سکیں گے۔

    یہاں ویکیپیڈیا سے لی ہوئی ایک اچھی اصلی ملکی وے کے مرکزی علاقے کی تصویر ہے:
     

    اس علاقے میں کسی جگہ ملکی وے کا اپنا فوق ضخیم بلیک ہول گھات لگائے بیٹھا ہے، جس نے بہت سے لوگوں کی توجہ حاصل کی ہوئی ہے۔ تاہم عام افسانوی تصورات کے برعکس، یہ فوق ضخیم بلیک ہول "ملکی وے کا قلب" نہیں ہے، نہ ہی اس کی ثقل گومڑ میں غالب ہے۔ یقیناً، اس کا وزن کم و بیش غیر معمولی طور پر  40 لاکھ سورجوں کے برابر ہے، تاہم گومڑ خود سے کھربوں سورجوں (کم و بیش) کے برابر ہے، یوں بلیک ہول اس کے سامنے مکمل طور پر بونا ہے۔

    اور اگرچہ 40 لاکھ سورج کافی زیادہ لگتے ہیں، حقیقت میں آپ کو اس جسم سے صحیح طور سے متاثر ہونے کے لئے اپنے خط پرواز کو (چند نوری برسوں کے اندر) کافی قریب کرنا ہوگا۔ یہاں، آپ کا واسطہ ان ستاروں سے پڑ سکتا ہے جو اس فوق ضخیم بلیک ہول کے گرد تنگ مدار میں گردش کرتے ہیں؛ یہ  جتنا قریب ہوں گے اتنا ہی تیزی سے سفر کریں گے۔ مثال کے طور پر، ایک ستارہ S0–102ہے جو اپنے لقب سے جانا جاتا ہے، ، یہ  سنبلہ الف * (بلیک ہول کا مخفف؛ پورا نام سنبلہ الف* ہے) کے گرد صرف 11.5 برسوں میں گردش پوری کرتا ہے۔ جب یہ بلیک ہول سے قریب ہوتا ہے، تب یہ زمین کے سورج کے مقابلے کے فاصلے میں صرف 260 گنا کے قریب ہوتا ہے، اور یہ لگ بھگ روشنی کی رفتار کے 1% سے سفر کرتا ہے۔

    لیکن کہ جیسا میں نے کہا، یہ علاقہ جہاں سنبلہ الف * "حکومت" کرتا ہے وہ ملکی وے کے گومڑ کے اندر کا ایک ننھا سا حصہ ہے، اور نہ ہی یہ مکمل  طور پر ملکی وے کی کمیت کے مرکز سے ہم مکان ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ ستاروں کو دیکھتے ہیں ، آپ گیس کو دیکھتے ہیں، آپ تیزی سے ستاروں کو بنتا دیکھتے ہیں، کافی زیادہ ایسی سرگرمی نظر آتی ہے جو خوش قسمتی سے اس علاقے میں نہیں ہوتی جہاں ہمارا اپنا نظام شمسی واقع ہے۔

    تاہم مجھے "تیزی" اور "سرگرمی" کا پس منظر بتانا ہوگا۔ اگر آپ کو کسی طرح سے ملکی وے کے گومڑ میں منتقل کر دیا جائے اور آپ کسی سیارے کی سطح پر کھڑے ہوں، اوپر دیکھیں۔۔۔ تب آپ کو کوئی بھی تیز چیز نظر نہیں آئے گی۔ انسانی پیمانے پر، آسمان زیادہ تر ساکن اور غیر متغیر نظر آئے گا۔ اگر آپ آسمان کا مشاہدہ (ناقابل یقین تعداد میں موجود ستاروں کے ساتھ!) احتیاط کے ساتھ برسوں تک کریں، تب ہو سکتا ہے کہ آپ چند ستاروں کو باقیوں کی نسبت حرکت کرتا ہوا دیکھیں (یہ آپ کے قریب کے ستارے ہوں گے جن کی نام نہاد مناسب حرکت ہو گی) تاہم بس اتنا ہی۔ کہکشانی گومڑ سے جو زیادہ متشدد سرگرمیاں لوگ وابستہ کرتے ہیں، جس میں شاذ و نادر ہونے والے نجمی دھماکے، وہ اس وقت کے پیمانے پر ہوتے ہیں جو انسانی زندگی سے کہیں زیادہ طویل ہے۔

    نوٹ:

    وکٹر ٹی ٹوتھ، ایک آئی ٹی پروفیشنل اور جز وقتی طبیعیات دان ہیں 

    یہ نومبر  26 کی تحریر ہے- 

    ویلینٹن گھنکولوو نے اس جواب کو قورا پر ووٹ دیا ہے۔


    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: ملکی وے کے کہکشانی قلب میں کیا چل رہا ہوگا؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top