Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    بدھ، 29 مارچ، 2017

    ایکسیلیریشن - اسراع

    Acceleration
    (ایکسیلیریشن)
    کسی جسم کی حرکت کی شرح کے لیے عام طور پر speed کا لفظ استعمال ہوتا ہے جبکہ حرکت کی شرح سے مراد کی معینہ وقت میں طے کردہ فاصلہ ہے۔ یہ لفظ ایک قدیم انگریزی لفظ سے آیا ہے جس کے معنی’’ کامیابی" ہیں۔ یہ لفظ اس معنی میں اب بھی انگریزی محاورے میں اس طرح سے استعمال ہوتا ہے کہ رخصت ہونے والے کسی مہمان کو جب کامیابی کی دعا د یتے ہوئے خدا حافظ کہا جاتا ہے تو اس کے لیے speed the parting guests کا محاورہ بولا جاتا ہے. ظاہر ہے یہاں speed سے مراد گھر آئے مہمان کو تو جلدی سے گھرسے بھگانا (speed) نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ کوئی بھی آدمی ایسا نہیں چاہتا۔ چنانچہ یہاں صاف یہ مطلب ہے کہ مہمان کو ’’کامیابی“ کی دعا د سے ہوئے اسے رخصت کرنا۔ عام طور پر یہ قیاس کیا جاتا ہے کہ تیز رفتاری سے کام کرنے والے شخص کی کامیابی کے امکانات سست رفتاری سے کام کرنے والے کی بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ اسی سے speed(کامیابی) حرکت کی رفتار یا شرح کے معنوں میں استعمال ہونے لگی اور پھر رفتہ رفتہ اس کے معنوں میں عظمت کی بجائے تیزی کا عنصر آنے لگا۔ چنانچہ آج یہ لفظ تیز رفتاری یا رفتار کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔

    عام گفتگو میں speed کے مترادف کے طور پر ایک اور لفظ velocity آتا ہے۔ یہ لاطینی زبان کے"velox" بمعنی "تیز" اور" velocitas" بمعنی"تیزی" سے آیا ہے۔ عام طور پر ان دونوں لفظوں (اسپیڈ اور ولاسٹی) میں اگر کوئی فرق روا رکھا جاتا ہے تو وہ صرف اتنا ہے کہ اسپیڈ کا لفظ عموماً کسی جاندار چیز کی حرکت کے لئے استعمال ہوتا ہے جیسے گھڑ دوڑ میں گھوڑوں کی اسپیڈ وغیرہ جبکہ ولاسٹی کا لفظ کسی بے جان کے لیے ہوتا ہے جیسے بندوق کی گولی کی ولاسٹی۔

    تاہم طبیعیات میں یہ دونوں اصطلاحات بڑے مختلف معنوں میں آتی ہیں۔ اسپیڈ سے مراد محض حرکت کی شرح ہے۔ مثلاًً یہ کہا جا سکتا ہے کہ کسی کار کی اسپیڈ بیس میل فی گھنٹہ ہے۔ جبکہ ولاسٹی کا اطلاق حرکت کی صرف شرح پر ہی نہیں ہوتا بلکہ اس میں حرکت کی سمت بھی شامل ہوتی ہے۔ مثلاً یہ کہا جا سکتا ہے کہ ایک کار کی ولاسٹی شمال کی جانب بیسں میل فی گھنٹہ ہے۔ جب دو کاریں مختلف سمتوں میں حرکت کر رہی ہوں گی تو ان کی اسپیڈ ایک جیسی ہو سکتی ہے لیکن ولاسٹی بہرصورت مختلف ہو گی۔ 

    کسی متحرک جسم کی ولاسٹی وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل بھی ہو سکتی ہے۔ یعنی جسم تیز رفتار یا سست بھی ہو سکتا ہے۔ لیکن اگر رفتار (اسپیڈ) تبدیل نہ بھی ہو تو صرف اس کی حرکت کی سمت بدلنے سے بھی ولاسٹی تبدیل ہو جاتی ہے- چنانچہ کسی متحرک جسم کی ولاسٹی کی تبدیلی کی شرح کو acceleration (اسراع) کہا جاتا ہے۔ یہ لفظ لاطینی زبان کے "ad" (کی جانب) اور "cellare" ( تیز کرنا) کے ملنے سے بنا ہے۔ چنانچہ لغوی لحاظ سے اس لفظ کے معنی ہوئے” تیزی کی جانب رواں ہونا‘‘۔

    اگر صحیح مفہوم لیا جائے تو حرکت کی شرح میں کسی بھی قسم کی تبدیلی acceleration کے زمرے میں آتی ہے۔ لیکن عام بول چال میں اس کے وہی معنی مراد لئے جاتے ہیں جو اس کے ماخذ سے بنتے ہیں. یعنی acceleration سے جس میں کسی شے کی رفتار بڑھ جب کسی متحرک جسم کی رفتار میں کمی واقع ہو رہی ہو تو اس کی ولاسٹی کی تبدیلی کی شرح کو deceleration (ابطا) کا نام دیا جاتا ہے۔ اس لفظ میں لاطینی سابقے "-de" کے معنی "میں سے" بنتے ہیں۔ اس لحاظ سے deceleration کے معنی ہوئے حرکت” میں سے تیزی“ نکال لینا۔

    آج کل راکٹوں کے تجربات نے اس حوالے سے کچھ نئی تراکیب کو روشناس کرایا ہے۔ مثلاً "positive acceleration" کی ترکیب ہے جس کا اطلاق ہر اس acceleration یا deceleration پر ہوتا ہے جس کے باعث خون کی حرکت سر کی جانب ہو جائے۔ اسی طرح negative acceleration ہے، اس کے باعث خون پاؤں کی جانب حرکت کرنے لگتا ہے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: ایکسیلیریشن - اسراع Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top