Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    اتوار، 19 مارچ، 2017

    چاند پر سے زمین کو دیکھنے کے لئے کہاں دیکھنا پڑے گا


    اگر آپ کو زمین سے چاند دیکھنے کے لئے اوپر دیکھنا پڑتا ہے، تو کیا آپ کو چاند سے زمین کو بھی دیکھنے کے لئے اوپر دیکھنا ہو گا؟ کیا چاند واقعی زمین کے نیچے ہے؟

    میں نے ویب پر زمین اور چاند کے نظام کی ایک کافی معلوماتی تصویر دیکھی ہے: خلاء کے بارے میں تصاویر -زمین-چاند-نظام اور اضافی دو تصاویر بتاتی ہیں کہ کس طرح سے چاند آپ کے اوپر آسمان میں نظر آتا ہے اور بعینہ اسی طرح زمین بھی آپ کے اوپر نظر آتی اگر آپ اس کو چاند سے دیکھتے۔

    جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، اس کا انحصار دنیا کے ہر الگ مقام پر الگ ہوتا ہے (خاص طور پر جب زمین گھومتی ہے تو طول بلد اور دن کے وقت وغیرہ کا اثر مختلف ہوتا ہے۔) اگر آپ خط استواء کے قریب ہوں گے، تو چاند آسمان میں زیادہ اونچائی پر نظر آئے گا۔ لہٰذا یاد رکھئے کہ اونچائی اور نچائی اضافی اصطلاحات ہیں۔

    شمالی نصف کرۂ :
     

    جنوبی نصف کرہ:
     

    تصویر میں جھکاؤ کا درجہ اور مدار کا جھکاؤ بھی دکھایا گیا ہے۔

    نوٹ: چاند حقیقت کے برعکس کافی قریب دکھایا گیا ہے، جو ایک بیضوی دائرے میں 30 زمینی قطر کے فاصلے کے لگ بھگ ہے۔


    آپ کے مقام کے لحاظ سے جو بھی سمت ہو گی اس سے زیادہ بہتر طور پر سمجھ میں آئے گا۔ اس سب کا انحصار آپ کے دیکھنے کے زاویے پر ہے:

    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: چاند پر سے زمین کو دیکھنے کے لئے کہاں دیکھنا پڑے گا Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top