Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعرات، 1 جون، 2017

    ضیائی تالیفی مصنوعات - فوٹوسینتھیسز پروڈکٹس

    بہرحال یہ پوری کہانی نہیں ہے۔ روشنی انفرادی رنگ دار سالموں سے نہیں بلکہ مختلف رنگ دار مادّوں اور پروٹین کے احاطہ کے ذریعہ پکڑی جاتی ہے۔ احاطہ مجتمع نور کا ہر قلب پودوں میں خاص طور پر دو طول امواج کو زیادہ سے زیادہ جذب کرتا ہے : 680 اور 700 نینو میٹر۔ باقی بچی ہوئی طول امواج ساتھی رنگ دار مادّے جذب کر لیتے ہیں، جو بعد میں توانائی کو ہر احاطے کے قلب میں پہنچاتے ہیں۔ چنانچہ، ہر احاطے کے پاس طول امواج کی ایک حد ہوتی ہے جس پر وہ مفید توانائی کو جذب کر سکتے ہیں۔ در حقیقت، یہ حد قریبی زیریں سرخ ( کے مختصر ترین طول امواج ) تک پھیلی ہوئی ہوتی ہے۔
    خاکہ۔ 8.4 زمین پر موجود سبز پودوں کے ساتھ ضیائی تالیف کی شرح میں ہونے والی تبدیلی۔ یہ "عملی طیف (اسپکٹرم)" شرح کے طول موج کے متعلق ہے۔ مفید توانائی کو زیادہ سے زیادہ جذب طیف (اسپکٹرم) کے سرخ اور نیلے کونوں پر کیا جاتا ہے۔ پودے اس لئے سبز ہوتے ہیں کیونکہ سبز طول امواج پر تھوڑی روشنی جذب ہوتی ہے۔

    کچھ جراثیم میں، زیادہ سے زیادہ جذب ہونے کا عمل طیف (اسپکٹرم) کے زیریں سرخ حصّے کی جانب ہوتا ہے۔ پودے بھی قریبی زیریں سرخ حصّے کی اشعاع کو جذب کرتے ہیں۔ اس کے باوجود پودے زیادہ نخرے والے ہیں، اور انھیں پر اثر طور پر توانائی کو قید کرنے کے لئے مزید کچھ چاہئے ہوتا ہے۔ چاہئے اشعاع قریبی زیریں سرخ میں جذب ہو، تھوڑا ضیائی تالیف کا عمل وقوع ہوتا ہے تاوقتیکہ نیلے روشنی بھی زیریں سرخ کے ساتھ داخل کر کے مہیا کی جائے۔ لہٰذا مشاہداتی شرح کا انحصار بجائے مخصوص موجی پٹی کے بجائے اصل میں طول امواج کے مناسب مجموعے پر ہوتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا ٹھنڈا سرخ بونا ستارہ اس قسم کی اشعاع کو مہیا کر سکتا ہے جو ہمارے اپنے زمینی پودوں کو درکار ہوتی ہیں ؟ کیا ہم زمین کو ایک جگہ سے اٹھا کر دوسری جگہ سرخ بونے کے گرد مناسب مدار میں رکھ سکتے اور دیکھ سکتے ہیں کہ حیات کی وہ شکل جیسا کہ ہم ہیں پھل پھول سکتی ہیں ؟

    جدول 8.1 دکھاتا ہے کہ کس طرح سے روشنی کی طول امواج کے فراز نجمی کمیت اور سطحی درجہ حرارت کے ساتھ تبدیل ہوتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹھنڈا ترین، کم تر کمیت والا سرخ بونا بنیادی طور پر زیریں سرخ روشنی خارج کرتا ہے، جو ارضی زمینی پودوں اور شائنو بیکٹیریا کے لئے زیادہ سے زیادہ جذب کرنے کی حد کے لئے ہوتے ہیں۔ بہرحال، ٹھنڈے ترین ستارے کے لئے، بصری اشعاع کے 10 فیصد تک کی طول موج زمینی پودوں کو پھلنے پھولنے کے لئے درکار سے مختصر ہوتی ہے۔ یہ ارضی پودوں کے قابل برداشت حد کے اندر ہی ہے، اور عام طور پر مؤثر طور پر ضیائی تالیف اس وقت بھی کرتے ہیں جب روشنی کی شدت کم ہو، چاہئے سائے کی وجہ سے یا بادلوں کے ڈھکنے کی وجہ سے ہو۔ لہٰذا ارغونی سورج کی روشنی میں بھی ارضی پودے - جو زمین سے ہوں - ممکنہ طور پر باقی رہ کر پھل پھول سکتے ہیں (خاکہ۔ 8.5)۔

    طول امواج اور ضیائی تالیفی مصنوعات

    زمین پر کافی جراثیم کی انواع روشنی کو اس طول امواج میں جذب کرتی ہیں جو اچھی طرح زیریں سرخ تک پھیلی ہوئی ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر نفاست سے نام دئے گئے جامنی غیر سلفر والے جراثیم، گلابی لولبی احمر (Rhodospirillum rubrum)اور اتنے ہی مشکل نام والا گلابی خود نما یک گرفتہ مجوف  کے رنگ دار مادّے جو زیریں سرخ اشعاع کو 870 نینو میٹر پر جذب کرتے ہیں۔ دوسرے جراثیم میں سالمہ سبزینہ جرثومہ ب موجود ہوتا ہے جو روشنی کا زیادہ سے زیادہ 960 نینو میٹر - زیریں سرخ کے اندر ہی جذب کرتا ہے۔ تاہم یہ جاندار پانی کو توڑتے نہیں کہ اہم ہائیڈروجن گیس آزاد ہو سکے جو شکر کو بنانے کے لئے ضروری ہوتی ہے۔ اس کے بجائے یہ زیریں سرخ اشعاع کی کم توانائی کا استعمال سالمات کو توڑنے میں کرتے ہیں جیسا کہ ہائیڈروجن سلفائڈ (H 2 S)۔ اہم بات یہ ہے کہ سرخ بونے ستاروں سے خارج ہونے والی اشعاع بنیادی طور پر طیف (اسپکٹرم) کے زیریں سرخ حصّے میں ہوتی ہیں - بعینہ وہی جو غیر آکسیجنی ضیائی تالیف کے لئے درکار ہوتی ہے۔
    جدول 8.1 کچھ ستاروں کا تقابل، ان کی اشعاع اور نجمی قابل رہائش علاقے سے فاصلہ

    زمین پر زیریں سرخ اشعاع ہائیڈروجن سلفائڈ کی ضیا پاشی (توڑنے ) کے لئے کافی ہوتی ہے پر پانی کے لئے نہیں۔ لہٰذا، اگرچہ ارضی پودے زیریں سرخ اشعاع کی کم تر شرح کے ساتھ کام کر سکتے ہیں، قیاسا آکسیجنی ضیائی تالیف ارغونی ستارے کے جہانوں میں ارتقاء پذیر نہیں ہو سکتے۔ اگر یہ بات سچ ہے تو ایک ناگزیر اور بدقسمت حیات کا مقدر سرخ بونے ستارے کے گرد چکر لگانے والے کسی بھی قابل رہائش جہاں پر ہو گا۔ لہٰذا، ہائیڈروجن سلفائڈ اور بلاواسطہ طور پر پانی کو توڑنے سے اس قسم کے ضیائی تالیف کی بنیاد پر بننے والے ایک زمینی حیاتیاتی کرہ میں آکسیجن نہیں ہو گی۔ کیونکہ ایسا لگتا ہے کہ پیچیدہ اجسام کے لئے خونخوار تعاملی عنصر آکسیجن کی ضرورت ہو گی، کسی ایسے جہاں میں جہاں مناسب طور پر ضیائی تالیف کا عمل نہ ہو سکے جرثومی سانچے کا استعمال کر کے حیات اس سے آگے نہیں بڑھ سکتی۔ پیچیدہ حیات شاید روک دی جائے گی۔
    خاکہ۔  8.5 - 0.1 شمسی کمیت رکھنے والے سرخ بونے کی خارج ہونے والی مؤثر اشعاع کا تقابلی اس کا مثالی یا سیاہ جسم کا خط۔ اس کے ساتھ چار سرخیاں لگی ہوئی ہیں (الف - د)۔ یہ بالترتیب ضیائی نظام کی روشنی کے انجذاب کی چوٹی، پودوں کے سبز مایہ (کلوروپلاسٹ)کے ضیائی نظام دوم اور جراثیمی ضیائی تالیفی رنگ دار مادّوں کی جراثیمی سبزینہ (کلوروفل) الف (کلوروفل  اے) اور جراثیمی سبزینہ ب کی نمائندگی کرتے ہیں۔ مؤخر الذکر دو طیف (اسپکٹرم) کے زیریں سرخ حصّے میں زیادہ سے زیادہ انجذاب روشنی کے بصری طیف (اسپکٹرم) کے مقابلے میں کرتا ہے۔ نام نہاد " نوری دائرہ کھڑکی" (“Photic Zone
    Window”)، جہاں روشنی پانی میں جذب ہوتی ہے 500 نینو میٹر کے قریب واقع ہوتی ہے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: ضیائی تالیفی مصنوعات - فوٹوسینتھیسز پروڈکٹس Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top