Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    منگل، 6 جون، 2017

    ثقلی امواج کا سراغ اتنا اہم کیوں ہے؟

    جواب: رچرڈ مولر، مصنف "حال - وقت کی طبیعیات" (2016)، یو سی برکلے کے طبیعیات کے معلم 

    1اکتوبر، 2016ء کی تحریر · جیسی رافیلڈ ، فزکس میں ماسٹر کی ڈگری نے اس جواب کو پسند کیا ہے

    لیگو کے ذریعہ ہونے والی دریافت نے ہمیں یہ صلاحیت دی کہ آئن سٹائن کے عمومی نظریہ اضافیت کی جانچ  مضبوط ثقلی حد میں کی جاسکے۔ یہ حد بگ بینگ، کائنات کے ماخذ، اور اس کے مستقبل کی تفہیم میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے، اور لیگو سے پہلے، ہمارے پاس اس کی تفصیلات جاننے کا کوئی طریقہ نہیں تھا۔

    ثقلی امواج جسے لیگو نے دریافت کیا اس نے ہمیں ایک غیر معمولی واقعہ دکھایا، دو بہت بڑے بلیک ہولز کا ٹکراؤ، جس میں سے ہر ایک لگ بھگ سورج سے 30 گنا زیادہ بھاری تھا، جنہوں نے مل کر ایک عظیم بلیک ہول بنایا تھا۔ ان ستاروں کی کمیتی توانائی کا لگ بھگ 5 فیصد بطور ثقلی امواج کے اخراج ہوا تھا! بلیک ہول کی سطح کے قریب ثقل کی قوت، بالکل اس جگہ جہاں سے امواج خارج ہوئی تھیں بہت بڑی تھی۔ ان علاقوں میں وقت میں تعطل وحدانیت کے قریب پہنچ گیا (جیسا کہ اس کو بالکل ٹھیک طرح سے انٹر اسٹیلر فلم میں دکھایا گیا)۔

    میرے لئے، لیگو کا واقعہ اس لئے  امید افزا ہے کہ یہ میرے نئے وقت کے بہاؤ کے نظریہ، جسے میں نے اپنی نئی کتاب:اب، وقت کی طبیعیات، میں پیش کیا ہے، کی جلد تصدیق یا تردید کر دے گا۔ میں پیش گوئی کرتا ہوں کہ مستقبل میں لیگو واقعہ میں ہم اس قابل ہوں گے کہ ایک مختصر تاہم اہم ثقلی امواج کے حصے میں "چہچہانا" کو پیچھے دیکھ سکیں۔ آپ میری ایک ویڈیو دیکھ سکتے ہیں جس میں یو سی برکلے کے پروفیسر رچرڈ مولر کے نئے نظریہ کی وضاحت کر رہا ہوں۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: ثقلی امواج کا سراغ اتنا اہم کیوں ہے؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top