Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    پیر، 5 جون، 2017

    اگر دنیا صرف 10 سیکنڈ کے لئے بالکل تاریک ہوجائے تو کیا ہوگا؟

    کوئی استثناء نہیں، کرۂ ارض  پر ہر روشنی کو خارج کرنے والا ہر وسیلہ رک جائے اور دنیا ایک دم  10 سیکنڈ کے لئے تاریک ہوجائے۔


    جواب: میتھیو کلفرڈ
    جواب مئی 14 کو دیا گیا 

    سب لوگ مرجائیں گے ™

    اپنے دماغ کو بھک سے اڑانے کے لئے تیار رکھیں: اس سیارے پر موجود ہر چیز اور ہر ذی نفس روشنی خارج کرنے والا منبع ہے۔

    ہر چیز روشنی خارج کرتی ہے - صرف مسئلہ یہ ہے کہ ہم اس کو ننگی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتے۔ ہم روزمرہ میں جو رنگ دیکھتے ہیں جیسا سرخ، پیلا، نیلا، جامنی، ہرا،۔۔۔ یہ بصری روشنی ہے، اور ظاہر ہے، یہی وہ روشنی ہے جو ہماری آنکھ دیکھ سکتی ہے۔

    وہ روشنی جو ہم دیکھ سکتے ہیں برقی مقناطیس (ای ایم) طیف کا بہت ہی ننھا حصہ بناتی ہے، جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں۔ روشنی کی بہت مختلف "اقسام" ہیں اور ان کی ہمارے مقابلے میں یا تو بڑی یا چھوٹی طول امواج ہوتی ہیں۔ 

    بڑی طول امواج زیریں سرخ، خرد امواج اور ریڈیائی امواج ہوتی ہیں۔ ان تمام کے بارے میں غالباً آپ نے پہلے ہی سے سنا ہوگا۔

    مختصر طول امواج والی بالائے بنفشی، ایکس ریز اور گاما اشعاع ہیں۔ ان تمام کے بارے میں غالباً آپ نے پہلے ہی سے سنا ہوگا۔

    لیکن ایک بات نہیں سب جانتے ہیں کہ یہ سب کی سب روشنی ہیں۔

    برقی مقناطیسی طیف وہ ہے جس کو ہم انسان فوٹون کے مختلف تعدد اور طول امواج کے ساتھ سمجھتے ہیں، اور ظاہر ہے کہ فوٹون روشنی ہی ہے!

    جاننے کی سب سے پہلی بات:

    ہر چیز ایک یا دوسری قسم کی روشنی خارج کرتی ہے۔

    ہم اس روشنی کو مخصوص آلات سے پکڑ سکتے ہیں جیسا کہ حرارتی کیمرہ۔

    تو۔۔۔ وہ کون سی چیز ہے جو روشنی کو بالکل بھی خارج نہیں کرتی؟

    ایک سیاہ جسم۔

    ایک سیاہ جسم ایک نظری جسم ہوتا ہے جو تمام آنے والی روشنی کو جذب کرلیتا ہے اور واپسی کچھ بھی خارج نہیں کرتا۔ مختصراً، اگر آپ اس کی طرف حرارتی کیمرہ کریں گے، تو وہ بے عیب طور پر سیاہ دکھائی دے گا۔

    بہرحال، جب تک درجہ حرارت اپنی کم ترین سطح پر نہیں ہوگا، کوئی بھی جسم اس وقت بھی برقی مقناطیسی اشعاع کی صورت میں توانائی خارج کرے گا۔

    کیا آپ سمجھ رہے ہیں کہ بات کہاں جارہی ہے؟

    ایک بے عیب بالکل سیاہ جسم مطلق صفر - یا 0 کیلون، -273 سیلسیس یا -459.67 فارن ہائیٹ کے قریب ہوسکتا ہے۔ 

    یہ وہ درجہ حرارت ہے جس پر آپ کسی کو بھی سرد ترین پا سکتے ہیں، یا تیکنیکی طور پر کہیں، یہ خود درجہ حرارت کا سب سے پست ترین نقطہ ہوتا ہے۔ جوہر مکمل طور پر منجمد ہوجاتے ہیں اور ادھر ادھر حرکت دینا روک دیتے ہیں، اور یوں توانائی کی ممکنہ پست ترین حالت کو حاصل کر لیتے ہیں۔

    طبیعیات دانوں نے حال ہی میں کامیابی سے ایک ایسی پیش رفت حاصل کی ہے جس میں جوہروں کو منفی مطلق صفر یا ۔۔۔ درجہ حرارت سے بھی ٹھنڈا کامیابی سے حاصل کرلیا ہے، تاہم یہ ایک الگ بات ہے۔

    یہاں پر اہم بات یہ ہے کہ صرف اس وقت جب آپ مطلق صفر پر پہنچتے ہیں، تب ہی آپ بالکل سیاہ ہوتے ہیں۔ (اوہ اوہ ... کیا یہ نسل پرستانہ بات ہے؟)

    لہٰذا تیکنیکی اعتبار سے، پورے سیارے کو اپنے آپ کو مطلق صفر تک دس سیکنڈ کے لئے ٹھنڈا کرنا پڑے گا۔

    مطلق صفر پر 10 سیکنڈ؟

    سب لوگ مرجائیں گے ™
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: اگر دنیا صرف 10 سیکنڈ کے لئے بالکل تاریک ہوجائے تو کیا ہوگا؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top