Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    منگل، 13 جون، 2017

    وائیجر اس قدر چھوٹا اور ہم سے اس قدر دور ہونے کے باوجود کیسے زمین تک بالکل صحیح سگنل بھیج سکتا ہے؟

    اپنے بہت زیادہ فاصلے کے باوجود کس طرح سے وائیجر ہماری وصولی کے لئے اس قدر طاقت ور اشارے بھیج سکتا ہے؟

    جواب: گیو لاسر 
    اپریل 13 کو تازہ کاری کی گئی 

    اصل سوال: کس طرح سے وائیجر اول درست طریقے سے زمین پر اشارے بھیجتا ہے جبکہ وہ اب تو ارب ہا کلومیٹر دور ہے؟


    یہاں پر وہ 10 وجوہات بیان کی جارہی ہیں کہ آیا یہ اب بھی کیوںکر ممکن ہے کہ وائیجر سے اشارے وصول کئے جائیں:

    1. جہاز پر لگے زیادہ تر آلات کو بند کردیا گیا ہے تاکہ باقی بچی ہوئی توانائی کو بچایا جائے؛
    2. کھوجی کو زمین کی سمت میں ایک گردش نما کے ذریعہ رکھا جاتا ہے؛
    3. استعمال شدہ بینڈ وڈتھ بہت ہی تنگ ہے اور بیرونی ذرائع کو چھاننا ممکن ہے؛
    4. منتقلی کا تعدد کافی زیادہ ہے اور دوسرے عام طور پر استعمال ہونے والے آلات جیسا کہ ریڈیو، ٹی وی، جی پی ایس، موبائل فون وغیرہ وغیرہ کی حد سے باہر ہے؛
    5. منتقلی ڈیجیٹل ہے اور غلطیوں کی درستگی کا فائدہ اٹھاتی ہے، بٹس کا اضافہ کرکے یہ ممکن ہوتا ہے کہ سمجھا جائے کہ آیا غلطی ہوئی ہے اور کہاں پر؛
    6. منتقلی اب کافی آہستہ ہے تاکہ وصولی سادہ رہے (صرف 160 بٹس فی سیکنڈ)؛
    7. ایک بہت بڑے ڈش اینٹیناوں کی قطاریں لگی ہیں (ناسا ڈیپ اسپیس نیٹ ورک) جو تمام کے تمام ایک ساتھ استعمال ہوتے ہیں تاکہ اشارے کی سب سے زیادہ بہتر نمائندگی حاصل کی جاسکے؛
    8. جب بھی نا ممکن الحصول بٹس حاصل ہوتی ہیں، یہ معلوم ہوجاتا ہے کہ اشارے زیادہ شور والے ہیں اور ان بٹس کو الٹا دیا جاتا ہے تاوقتیکہ کہ غلطی کی اصلاح اطمینان بخش ہوگئی ہے؛
    9. مہم میں آج بھی باوجود کمی کے سرمایہ لگا ہوا ہے اور 70 کی دہائی کی پرانی ٹیکنالوجی کو آج بھی باقی رکھا ہوا ہے اور مکمل طور پر فعال ہے تاکہ دوسرے کھوجیوں کے ساتھ بات چیت یقینی بنائی جائے؛
    10. ایڈورڈ سی اسٹون جیسے سائنس دان، جو اب 81 سال کی عمر میں، اب بھی انچارج ہیں اور اب بھی چند انجینئرز اس قابل ہیں کہ کھوجیوں کے لئے بنائے گئے خاص اسسیمبلر کو کوڈ کرسکیں۔

    مزید 10 اور بھی وجوہات ہوں گی۔ اگر آپ اس میں سے کوئی تجویز دینا چاہتے ہیں، تو براہ مہربانی ترمیم کا مشورہ دیجئے، میں آپ کے مشورے کو یہاں پر لکھنے کے لئے ضرور دیکھوں گا!

    ہر وائیجر میں شمسی سیل نہیں بلکہ ایک چھوٹا ری ایکٹر [ درست نام لیں تو ریڈیو آئیسوٹوپ تھرمو الیکٹرک جنریٹر، عرف "پلوٹونیم بیٹری"]  لگا ہوا ہے۔ (اسکاٹ رینی)

    اس جواب میں آپ کی دلچسپی کے لئے شکریہ۔

    وائیجرز زندہ باد!
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: وائیجر اس قدر چھوٹا اور ہم سے اس قدر دور ہونے کے باوجود کیسے زمین تک بالکل صحیح سگنل بھیج سکتا ہے؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top