Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    اتوار، 11 جون، 2017

    آئن سٹائن اپنے آخری وقت میں کس نظریئے پر کام کررہا تھا؟

    مرنے سے پہلے وہ آخری کیا چیز تھی جس پر البرٹ آئنسٹائن کام کررہا تھا؟

    میں نے سنا ہے کہ آئنسٹائن اپنی موت سے پہلے کسی نظریئے پر کام کررہا تھا جسے اس نے نامکمل چھوڑ دیا۔ وہ کیا تھا؟
    جواب: رچرڈ میلکم، ہائی اسکول ٹیچر - ڈیجیٹل گرافکس 
    29 جولائی 2015ء کو تازہ کاری کی گئی · اینڈی بکلے، ذراتی طبیعیات میں پی ایچ ڈی، سرن میں جز وقتی طبیعیات کے لیکچرار نے اس جواب کو پسند کیا ہے 

    مرنے سے کچھ دیر قبل اپنے ہسپتال کے بستر پر؛ اس نے اطرافی میز کے اوپر اپنا قلم اور کاغذ کے کچھ پنوں کو چھوڑا۔  کاغذ کے پنوں پر اس کی زندگی کی آخری سب سے بڑی آرزو پوری کرنے کی ادھوری کوشش تھی، اس کا وحدتی میدانی نظریہ۔ جس دن اس کی موت ہوئی اس کی شام کو، آئن سٹائن سخت محنت کرتے ہوئے اپنے خیالات کو صفحہ قرطاس پر بکھیر رہا تھا اور اپنے نظریئے پر کام کررہا تھا۔ تھوڑی دیر بعد اس نے اپنی نرس کو بتایا، "۔۔۔میں سمجھتا ہوں کہ اب مجھے کچھ آرام کرنا چاہئے" اور اس نے چیزوں کو میز پر رکھ دیا۔

    یہاں پر ایک کہانی ہے جس کو سنانے میں نرس کو بڑا مزہ آتا ہے؛ مجھے بھی یہ کہانی یاد کرنے میں مزہ آتا ہے۔  اصل میں وہ نرس آخری شخص تھی جس نے آئن سٹائن سے بات کی۔ نرس کو آئن سٹائن کو وہیل چیئر پر ہسپتال کی کھڑکی تک لے کر جانا ہوتا تھا تاکہ وہ بستر کی طرف والی کھڑکی سے گول باغ کو دیکھ کر سرور حاصل کرسکے۔

    "پروفیسر آئن سٹائن، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ خدا نے باغ بنایا ہے؟"
    اس نے جواب دیا، "ہاں خدا مالی اور باغ دونوں ہی ہے" اس پر نرس نے جواب دیا، "اوہ میں نے اس طرح سے نہیں سوچا" جس کے جواب میں آئن سٹائن نے کہا، "ہاں، اور میں نے اپنی پوری زندگی اس کے کام کے طریقہ کار اس کی حکمت کو جاننے کی کوشش میں گزار دی"۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: آئن سٹائن اپنے آخری وقت میں کس نظریئے پر کام کررہا تھا؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top