Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    منگل، 6 جون، 2017

    خچر دوسرے خچروں کے ساتھ مل کر افزائش نسل کیوں نہیں کرتے؟

     بلکہ مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ مخلوط انواع کیسے افزائش نسل کرتی ہیں؟

    جواب:ایڈرینا ہیگائے ، این وائی یو لینگون میڈیکل سینٹر میں پیتھالوجی کے پروفیسر
    فروری 24، 2016 کی تحریر

    اس سوال کا بہت اچھا جواب ہے جو یہاں قورا پر ببر شیر اور شیر کے تناظر میں لکھا لگایا ہے [1]، اچھی بات یہ ہے کہ  وہ وضاحت گھوڑے-گدھے کے مخلوطے پر بھی اچھی طرح لاگو ہوتی ہے۔ میں آپ کو اسے شروع سے آخر تک مکمل پڑھنے کا مشورہ دوں گا، یہ کافی مفصل ہے۔

    تخفیفی اِنقسام خچروں میں اچھی طرح سے کام نہیں کرتی، کیونکہ کروموسوم کے جوڑوں کی دوسری تقسیم کے دوران یہ نامکمل ہوتی ہے۔ جب کروموسوم اچھی طرح سے الگ نہیں ہوتے، خلیات ساق اور بیضہ خلیات پیدا ہی نہیں ہوتے، یا کم تعداد میں بنتے ہیں۔ نطفہ کی کمی ہی غالباً نر خچروں میں بانجھ پن کا بنیادی سبب ہے۔ تاہم یہ بھی کافی ممکن ہے کہ گھوڑی کے ایکس کروموسوم میں کچھ حصے ہیں جو لونیہ (جینوم) میں موجود دوسری جینز کے ساتھ متعامل ہوتے ہیں جو نر کی زرخیزی کے لئے کافی اہم ہیں۔ ہم ٹھیک طرح سے نہیں جانتے کہ وہ کون سے جینز ہیں، تاہم ہم یہ بات جانتے ہیں کہ ایسا اس وقت ہوا تھا جب نیندرتھل اور جدید انسانوں نے دوغلی نسل پیدا کی، جس سے صرف نر ہی بانجھ ہوئے[2]۔   اگرچہ شاذونادر مادہ خچر بھی کبھی کبھار ایک انڈے پیدا کردیتی ہے جو بچ جاتا ہے اور اس سے وہ زندہ رہنے والا بچہ گدھے یا گھوڑے کے ملاپ کے ساتھ پیدا کرتی ہے۔ بنیادی طور پر نر خچر بہت خطرناک حد تک جزوی طور پر بانجھ ہوتے ہیں، اگرچہ مکمل طور پر بانجھ نہیں ہوتے۔

    تو آخر کس طرح سے دوغلی نسل اپنی افزائش نسل کرتی ہیں؟ بہت اچھی طرح نہیں، نہ بہت مؤثر طور پر، خاص طور پر اگر مورث انواع کے اگر مخلتف کروموسوم کی تعداد ہو، یا کافی طویل عرصے سے الگ رہ رہے ہوں (ارتقائی زبان میں)۔ دو نوع کی علحیدگی اگر افزائش نسل کی زبان میں کہیں تو کافی مختلف مواقع پر ہوتی ہے
     1) سب سے خطرناک وہاں ہوتی ہے جہاں بار آوری ہوتی ہی نہیں، کیونکہ نطفے اور بیضہ خلیات کی سطح پر موجود پروٹین بار آوار ہونے کے لئے بہت مختلف ہیں (ایسا تب ہوتا ہے جب متعلقہ انواع ارتقائی طور پر کافی طویل عرصے میں الگ ہوگئی ہوں، کچھ صورتوں میں لاکھوں برسوں میں)
    2) ایک ثانوی جگہ جہاں بارآوری ہوتی ہے تاہم زائیگوٹ بننے میں ناکام ہوجاتا ہے اور فوری اسقاط حمل ہوتا ہے، ان صورتوں میں جہان اضافی جینز کی خوراک جنین کے لئے مہلک ہوتی ہے۔
    3) ایک مکمل مخلوط جانور پیدا ہوتا ہے، تاہم یہ یا تو بانجھ ہوتے ہیں یا جزوی طور پر بانجھ (جیسا کہ خچر میں ہوتا ہے)۔ خچر کا ایک اضافی کروموسوم ہوتا ہے جو کچھ جینز کی خوراک کو تبدیل کردیتا ہے، تاہم قسمت سے، ان جینز کی اضافی خوراک جنین کو مارتا نہیں ہے اور اس کی ترقی میں رکاوٹ نہیں ڈالتا۔

    نوٹ: پودوں میں کثِیر لُونوِیَت سے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا لہٰذا دوغلی انواع جوڑوں کے مسئلے سے اپنے مکمل لونیہ کی نقل بنا کر نمٹ لیتی ہیں۔ میرا جواب یہاں پر ان جانوروں کا ذکر کررہا ہے جو کثِیر لُونوِیَت سے بالکل بھی نمٹ نہیں سکتے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: خچر دوسرے خچروں کے ساتھ مل کر افزائش نسل کیوں نہیں کرتے؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top