Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعہ، 11 اگست، 2017

    انسانی جسم کے بارے میں کچھ حیرت انگیز حقائق - حصہ دوم


     ہم ڈکار کیوں لیتے ہیں؟

    ڈکار معدے سے خارج ہونے والی قدرتی گیس ہے۔ یہ گیس کسی ایسی چیز کا نتیجہ ہوتی ہے جو آپ نے ہضم کی ہوتی ہے – جیسا کے سنسناتے مشروب۔ آواز غذائی نالی عاصرہ (oesophageal sphincter) کی تھرتھراہٹ سے oesophago-gastric اتصال سے آتی ہے، جو معدی اِمعائی جوف - gastrointestinal tract – کا تنگ ترین حصہ ہوتا ہے۔


    ایک اوسط انسان کے سر کے بال ایک سال میں کتنے انچ بڑھتے ہیں؟

    ہر انسان کے بال ایک دوسرے سے مختلف شرح سے بڑھتے ہیں جس کا انحصار آپ کی عمر، غذا ، صحت، جینیات اور جنس پر ہوتا ہے اور یہ تمام عوامل اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ لمبائی کے لحاظ سے ایک ماہ میں 0.5-1 انچ کو اوسط سمجھا جاتا ہے، تاہم اگر آپ اس حد سے باہر ہیں تب بھی پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔


    ہمارے انگلیوں کے نشان دوسروں سے مختلف کیوں ہوتے ہیں؟

    انگلیوں کے نشان آپ کی انگلیوں اور انگوٹھوں کی کھال کے لطیف ابھار ہوتے ہیں۔ یہ چھوٹی تھرتھراہٹ کا سراغ لگانے کے لئے مفید ہوتے ہیں اس کے علاوہ یہ کسی چیز کو پکڑنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ انگلیوں کے نقش ایک دوسرے سے الگ ہوتے ہیں – چاہئے وہ آپ کے ہاتھ کی انگلیاں ہی کیوں نہ ہوں یا کسی دوسرے کی۔ اور اس کی وجہ آپ کے منفرد جینز کے جوڑے ہوتے ہیں۔


    ہم صرف کچھ خواب ہی کیوں یاد رکھ پاتے ہیں؟

    خواب انسانوں کو ہزاروں برس سے مبتلائے حیرت کئے ہوئے ہیں۔ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ بے ضرر ہوتے ہیں جبکہ دوسرے کی خیال میں یہ ہمارے جذباتی بہتری کے لئے نہایت اہم ہیں۔ زیادہ تر لوگ ایک رات میں چار سے آٹھ خواب دیکھتے ہیں جس کا سبب دباؤ، پریشانی یا خواہشات ہوتی ہیں، تاہم ان میں سے بہت ہی کم یاد رہ جاتے ہیں۔ تحقیق اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ اگر آپ اپنی نیند کے اس حصے میں اٹھتے ہیں جسے rapid eye movement یا REM کہتے ہیں تو امکان اس بات کا ہے کہ آپ اپنے خواب کو زیادہ اچھے طریقے سے یاد رکھیں گے۔


    جب ہم بوڑھے ہوتے ہیں تو ہمارے بالوں کی نشوونما کیوں ڈانواں ڈول ہوتی ہے؟

    آپ کے جسم کے مختلف حصوں کے بالوں کے غدود کی پروگرامنگ مختلف افعال کو سرانجام دینے کے لئے آپ کے جین کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ کی بغلوں میں بالوں کے غدود سر کے بالوں کے مقابلے میں بہت ہی آہستہ بڑھوتری کرتے ہیں۔ آدمی جینیاتی اور ہارمونی تبدیلیوں کی وجہ سے گنجے ہو سکتے ہیں جبکہ ایسا دوسرے حصوں میں نہیں ہوتا (جیسا کہ ناک کے بال)۔ بالوں کی نشوونما جسم کے ہر حصے کے لئے مختلف ہوتی ہے!


    انسانوں کے بالوں کے مختلف رنگ کیوں ہوتے ہیں؟

    آپ کے بالوں کے رنگ کی وجہ آپ کے والدین کی طرف سے آپ کو ملنے والی جین ہوتی ہے۔ کچھ رنگ زیادہ غالب ہوتے ہیں (خاص طور پر گہرے) جبکہ کچھ (مثلاً سنہری) جینیاتی دوڑ میں کم مضبوط ہوتے ہیں۔


     کیا یہ ممکن ہے کہ چھینکتے ہوئے آپ اپنی آنکھوں کو کھلا رکھیں؟

    حفاظتی نظام کے تحت آپ کی آنکھیں بند رہتی ہیں تاکہ پھوار اور ناک کے جراثیم کو داخل ہونے سے روک کر آپ کی آنکھوں کو خراب ہونے سے بچائیں۔ یہ خام خیالی کہ آپ اگر چھینک کے دوران اپنی آنکھیں کھلی رکھنے کی کوشش کریں گے تو یہ باہر نکل آئیں گی، بالکل فضول بات ہے۔ تاہم ان کو بند رکھنے سے گندے جراثیم اور وائرس سے حفاظت ہی ہوگی۔



    میری شخصیت کیسے بنتی ہے؟

    محققین نے اپنی پوری زندگی اس کا جواب دینے میں گزار دی ہے۔ آپ کی شخصیت آپ کے دماغ کے اس حصے میں بنتی ہے جو front lobes کہلاتا ہے، اور یہاں پر واضح طور پر شخصیات کی اقسام ہوتی ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر آپ کا ماحول ہوتا ہے – یعنی کہ آپ کی پرورش، تعلیم، آس پاس کا ماحول۔ بہرحال کچھ جینیاتی خصائص بھی ہوتے ہیں اگرچہ یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہے کہ کتنے۔ اس سلسلے میں سب سے اچھی تحقیق جڑواں پر کی گئی ہے جس میں اس بات کی جانچ کی گئی کہ آیا وہ کون سے عوامل ہیں جو ایک جڑواں بچوں کو بڑا ہونے کے بعد آپس میں اچھا دوست بناتے ہیں جبکہ ایک دوسرے جڑواں جوڑے میں ایک بڑا ہو کر پروفیسر بن گیا جبکہ دوسرا قاتل۔ 

    آدمیوں کے پستان کیوں ہوتے ہیں؟

    مرد اور عورت ایک ہی سانچے سے بنے ہیں، اور یہ آدمیوں کے بننے کے ابتدائی مراحل کے نشان ہیں۔



    ابرو کا کیا کام ہوتا ہے؟

    ازروئے علم حیات، ابرو پسینے اور بارش کے پانی کو آپ کی آنکھ میں گرنے سے روکتی ہے۔ انسانوں میں اس کا اہم کام یہ ہے کہ یہ اشاروں کی زبان میں بات کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: انسانی جسم کے بارے میں کچھ حیرت انگیز حقائق - حصہ دوم Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top