Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    اتوار، 10 ستمبر، 2017

    بگ بینگ کے مسائل


    بنیادی ذرّات کی کمیت کی قدغن جس کو ہلکے عناصر کی پیمائش کردہ فراوانی نے اس صورتحال پر لگایا ہے اس کی تعبیر میں ایم/ ایل لازمی طور پر پوری کائنات کے لئے 72 سے کم ہوگا بشرطیکہ کائنات میں زیادہ تر کمیت کو بنیادی ذرّات کی صورت میں ہونا چاہئے۔ تاہم ہم پہلے ہی جانتے ہیں کہ کہکشاؤں کے جھرمٹ کے لئے ایم/ایل اس سے کہیں زیادہ بڑا یا 300 کے قریب ہے۔ قدرتی طور پر نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ 'وہاں پر' بہت زیادہ کمیت موجود ہے جو بنیادی ذرّات کی صورت میں نہیں ہے- اور یہی نتیجہ ہے جو ماہرین تکوینیات نے نا چاہتے ہوئے بھی شروع میں مجبوری کی حالت میں ماضی کے دو یا ایسے ہی عشروں کے درمیان جوش و جذبے کی صورت میں نکالا۔ اب ایسا لگتا ہے کہ وہ اس تصور کو کھلے دل سے گلے لگانے کے لئے تیار ہیں۔ بہرکیف اگر وہاں پر کوئی غیر بنیادی ذرّاتی مادّہ ہوتا اور ہو سکتا ہے کہ وہاں پر وہ بڑی تعداد میں موجود ہو تو وہ اومیگا کی قدر کو ایک طرف کافی دھکا دیتا جہاں پر بہترین جدید کائناتی نظریئے کہتے ہیں کہ اس کو ہونا چاہئے۔

    پھیلتی ہوئی کائنات کی موٹی موٹی خصوصیات کی تشریح کرنے میں کامیابی کے باوجود معیاری نمونے میں کچھ اہم نقائص موجود ہیں جن کو باب 7 میں بیان کیا گیا ہے۔ سب سے پہلے ایک مشکل یہ ہے جو 'افق کے مسئلے' سے جانی جاتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کائنات ہر سمت میں دیکھنے پر ایک ہی جیسی لگتی ہے۔ اگر ہم کہکشاؤں اور کہکشاؤں کے جھرمٹ کی تقسیم کو آسمان پر دیکھیں تو کائنات بحیثیت مجموعی یکساں لگتی ہے تاہم کائنات کی یکسانیت کا اصل اشارہ پس منظر کی اشعاع پر ہونے والی تحقیق سے ملا جو یکساں خواص کی حامل (کسی بھی سمت میں) دو ہزار میں سے ایک کے بقدر تھیں۔ ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ اشعاع جو آسمان کے ایک حصّے سے آ رہی ہوں وہ یہ بات 'جانتی' ہوں کہ ان کو کس قدر مضبوط ہونا چاہئے تاکہ وہ درست طریقے سے ان اشعاع جیسی ہو جائیں جو آسمان کے مخالف حصّے سے آ رہی ہیں - اور حقیقت میں ان دونوں کے درمیان ہر نقطے سے وہ آ رہی ہیں؟ وہ مشاہدات جو ہم آج کر رہے ہیں وہ ہمارا ان اشعاع سے پہلا رابطہ ہے جو کائنات کی مخالف 'سمتوں' میں موجود ہیں اور معیاری نمونے کے مطابق یہ علاقے کبھی بھی ایک دوسرے کے رابطے میں نہیں رہے کیونکہ یہ اب تک کائناتی تاریخ کے ہر دور میں ہمیشہ سے ایک دوسرے سے اس سے کہیں زیادہ تیزی سے دور ہوتے رہے ہیں جو روشنی کائنات کی عمر کے دوران سفر کر سکتی ہے۔ اگر 3 کیلون کی اشعاع کا اخراج t = 0 کے 500,000 برس کے بعد ہوا جیسا کہ معیاری نمونہ کہتا ہے تو زمین سے دیکھے جانے والے آسمان کے صرف دو درجے کی آرک سے بھی کم کا علاقہ اس وقت ایک دوسرے سے رابطے میں ہوگا۔ لہٰذا پس منظر کی اشعاع کو 'پیوند دار' ہونا چاہئے تھا جو ہر دو درجہ یا اس سے زیادہ پر دانے دار ساخت کی ہوتیں۔ ایسا لگتا تھا جیسے کہ کائنات آگ کے گولے کی دور میں بے عیب طور پر بعینہ اسی خلقی توانائی کی کمیت کے ساتھ (اسی درجہ حرارت کے ساتھ) ہموار پیدا ہوئی ہے، یہاں تک کہ کوئی بھی علاقہ جو کسی اشارے سے بہت دور ہو ان کے درمیان کبھی کوئی اشارہ نہیں پہنچا ہوگا کیونکہ وہ بھی روشنی کی حد رفتار سے تیز تر سفر کرنے سے قاصر تھا۔ تاہم بگ بینگ کے اندر کس چیز ان اس درجہ حرارت کو یکسانیت بخشی تھی؟

    افقی مسئلہ براہ راست دوسرے مسئلے تک لے جاتا ہے، کہکشاؤں کی تشکیل کے۔ اگر کائنات اس قدر ہموار حالت میں پیدا ہوئی تھی تو کس طرح سے کہکشاؤں کے حجم کے ڈھیر بن گئے تھے؟ ایک بے عیب کائنات جو یکسانیت کے ساتھ پھیل رہی تھی اس میں مادّے کا ہر ذرہ دوسرے ہر ذرّے سے مزید دور ہو جائے گا اور کوئی بھی ایسے بیج نہیں بچیں گے جو ثقلی کشش سے بڑے مرتکز مادّے کے ڈھیر بن سکیں۔ آپ کو بہت بڑے بیج کی ضرورت نہیں ہے۔ t = 0 کے 500,000 برس کے بعد صرف آپ کو اوسط سے 0.01 تک کے برابر علاقے کی کمیت میں بے قاعدگی کی ضرورت ہے۔ تاہم کیونکر ایسا ہو سکتا ہے کہ ایک بے عیب بگ بینگ سے اس طرح کی معمولی نا جنسیت نمودار ہوئی تھی؟

    تاہم وہ مسئلہ جس نے تحقیق کی نئی لہر کو شروع کرکے 10^-30 سے پہلے کے وقت کی کائنات کے ارتقاء کے ایک نئے نظریئے تک پہنچایا وہ 'چپٹے پن' کا مسئلہ کہلایا۔ یہ واپس پرانے طریقے کی کہکشاؤں، سرخ منتقلی اور کائنات کے پھیلاؤ کی تحقیق تک آگیا اور یہ اسی طرح چلتا ہے۔ ہم کائنات کے پھیلاؤ کی شرح کا حساب لگا سکتے ہیں اور ہم اس میں موجود مادّے کی مقدار کا تخمینہ لگا سکتے ہیں - یا یوں کہہ لیں کہ کہکشاؤں کی تعداد کو گن کرکے مادّہ کی کمیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں جو بہت اہم ہے۔ آئن سٹائن کی مساوات کائنات کے کھلے ہونے کے امکان کی اجازت دیتی ہے اور اس کی منزل ہمیشہ کا پھیلاؤ، یا بند یا پھر اس کا مقدر واپس آگ کے گولے میں انہدام ہونا ہے۔ یا یہ بھی ممکن ہو سکتا ہے کہ وہ چپٹی ہو دونوں امکانات کے درمیان ثقلی پل صراط پر ٹکی ہوئی ہو، جیسا کہ میں نے باب 5 میں بیان کیا تھا۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: بگ بینگ کے مسائل Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top