Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    بدھ، 20 ستمبر، 2017

    دوسری دنیاؤں کا آب و ہوا اور کرۂ فضائی


    بہرحال، زمین شمالی نصف کرہ میں کافی ناہموار طور پر تقسیم ہے۔ ہموار جنوبا منتقل ہونے کے، براعظموں کی قطار بندی بارش بردار پست دباؤ علاقوں کو جنوب میں اٹلانٹک سے مغربی یورپ تک لے جاتی ہے۔ اس کے برعکس، شمالی امریکا میں، باد جٹی کا ابھار شمالاً ہوتا ہے جو طویل خشک سالی لاتا ہے۔ دریں اثنا، آرکٹک کے اوپر، بادلوں سے آزاد اضافی دباؤ والے علاقے مزید برف کو پگھلاتے ہیں اور اس طرح پگھلاؤ کے نمونے اور ہوائی بہاؤ کی تبدیلی پر زور طور پر نمایاں ہوتی ہے۔ 

    یورپی آب و ہوا میں گزشتہ دہائی میں دلچسپ تبدیلی کا رجحان رہا ہے۔ سرما کافی خنک اور خشک ہوتا ہے، اگرچہ برطانیہ کے لئے اعداد و شمار اب بھی کچھ غیر معمولی نہیں ہیں۔ اس کے اوپر اور بعد میں، آخری چھ گرما نم رہے تھے جو جنوب سے زبردستی چلنے والی جٹی کی وجہ سے تھے۔ سال ء2011-2012ء قابل ذکر صورتحال تھی۔ اگست سے اپریل تک خشک سالی رہنے کے بعد، برطانیہ، کے میدان دھول میں تبدیل ہو گئے۔ اپریل سے وسط میں سب تبدیل ہو گیا کیونکہ باد جٹی نے تسلسل سے بارش-بردار کم دباؤ کو چھوڑا جو ستمبر 2012ء تک کھنچا۔ جون اور جولائی، غیر معمولی بارش لائے جو 2007ء میں آنے والی طغیانی سے بھی زیادہ تھی۔ برطانوی موسم کا نمونہ اب خشک لگتا ہے اور اکثر ہلکی خزاں، خنک، خشک سرما، اور گرم، خشک بہار۔ جیسا کہ ہمارے کاشت کار اس اصطلاح کو استعمال کرتے ہیں، گرمیاں فصلوں کو ڈبو دیتی ہیں۔ 

    اسی دوران، شمالی امریکہ کا کچھ حصّہ طویل خشک سالی میں رہا۔ 

    باد جٹی کہیں نظر نہیں آ رہے تھے۔ 

    بشری تکوینی آفاقی حرارتی عقل کے برخلاف نظر آنے والے یہ اثرات ہمیں خلائی جہانوں کے بارے میں بالعکس طور پر خبردار کرتے ہیں۔ آب و ہوا ایک پیچیدہ حیوان ہے جس کو سمجھنے میں طویل عرصہ درکار ہوتا ہے، یہ کبھی بھی دماغ کا محکوم نہیں ہوتا۔ لہٰذا، جب ہم اپنے خیالات کو دور دراز کے جہانوں کی طرف کرتے ہیں، جو غیر روایتی سورجوں کے گرد چکر لگا رہے ہیں، ہمیں اپنی بشری تکوینی خیالات کا وہاں پر اطلاق کرنے سے خبردار رہنا ہو گا۔ ہم اکثر اپنے نمونہ جات کے بارے میں بات چیت کرنے میں ان کو بنانے سے بہتر ہوتے ہیں۔ آفتابی داغوں کے آب و ہوا پر اور حیات پر اثر کو سمجھنے کے لئے اس سے پہلے کہ ہم اس کے اثرات کی تفصیل بیان کریں مزید سوچ بچار کی ضرورت ہے۔ 

    آفتابی داغ متشدد شعلوں کے ساتھ بھی تعلق رکھتے ہیں۔ ہمارے نسبتاً عمر رسیدہ سورج کے ساتھ وہ تیزی سے ایکس رے اور بالائے بنفشی اشعاع کی پیداوار بڑھاتے ہیں تاہم یہ نسبتاً کبھی کبھار ہوتا ہے۔ ہمارے سیارچے اور برقی نظاموں پر اثر ڈالنے کے علاوہ، شعلوں کا زمین پر موجود حیات پر کم اثر ہوتا ہے۔ بہرحال، سرخ بونوں پر شعلے کافی زیادہ توانا ہوں گے، اور کیونکہ ستارے کے پیچھے موجود پیداوار کافی پست ہے، لہٰذا شعلے نسبتاً نجمی اشعاع میں زیادہ اضافہ کریں گے۔ 

    سرخ بونوں کی آبادی پر شعلے - نام نہاد یو وی سیٹی ستارے - بھی اکثر ہر 20 منٹ بعد واقع ہوتے ہیں۔ کسی بھی زندہ جاندار کو اپنے مرکزی ستارے سے خارج ہونے والی بالائے بنفشی اور نیلے روشنی کی مقدار میں وسیع تغیر سے مطابقت پذیری کرنا ہو گی۔ زیادہ تر ایکس رے اور بالائے بنفشی روشنی سیارے کے کرۂ فضائی سے رکی ہوئی ہوں گی، تاہم زیادہ تر نیلی روشنی اپنا راستہ اس میں سے بنا لے گی۔ 

    ایک بار پھر، ارضی پودے بصری روشنی میں تیز رفتار اضافے کے دباؤ کا جواب اپنے جامنی رنگ دار مادے کہلانے والے اینتھو سایانین کی پیداوار کر کے دیتے ہیں۔ یہ پتیوں کو گہرا بھورا، جامنی بلکہ سیاہ بھی کر دیتے ہیں۔ پودے زندہ رہتے ہیں، تاہم ضیائی تالیف کی پیداوار گر جاتی ہے چونکہ کم روشنی ضیائی تالیفی رنگ داروں تک جاتی ہے۔ نینسی کیانگ اور دوسرے تجویز دیتے ہیں کہ پودوں کی ضیائی تالیف سے غیر مستحکم مادّوں کی پیداوار سرخ بونی جہانوں میں زمین پر پائی جانے والی مقدار کا بہت ہی کم حصّہ شاید 4 فیصد تک ہو سکتا ہے۔ یہ سرگرم ضیائی تالیف میں مانع نہیں ہو گی تاہم پودوں کی نمو کو محدود کر دے گی۔ اس کے باوجود زیادہ تر سرخ ستاروں کے قابل رہائش سیاروں پر ابدی دن کی روشنی کے ساتھ، پیچیدہ پودوں کی نشو و نما کو روکنے کا امکان نہی ہے۔ 

    ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ سرخ بونے جہاں پر ضیائی تالیفی پودوں کی پہلے ہی سے سیاہ پتیاں ہو سکتی ہیں۔ غیر روایتی رنگ بصری روشنی کی کم دستیابی اور زیریں سرخ اشعاع کے غلبے کا جواب ہو سکتا ہے۔ اس طرح کبھی کبھار نکلنے والے شعلے بد ترین طور پر بالکل بے ضرر یا زیادہ سے زیادہ اضافی، مفید بلند توانائی کی اشعاع کا ذریعہ ضیائی تالیف کے لئے دستیاب اضافی ہوں گے۔ 

    طویل عرصے میں اکثر بھڑکنے والے شعلے سیارے کے کرۂ فضائی کو فرسودہ کر دے گا۔ نجمی ہواؤں میں متشدد اضافہ، اور اوپری کرۂ فضائی میں حرارت میں اضافہ، اس کے پھیلاؤ اور فرسودگی کا سبب بنے گا۔ ہر بار اثر تھوڑا ہو گا، تاہم ارب ہا برس کرۂ فضائی کی اچھی خاصی کمیت کو ضائع کرنا کا سبب ہو گا۔ اس کا سرخ بونے سیارے پر حیات کے لئے طویل مدت میں سب سے بڑی مصیبت ہونے کا امکان ہے (باب 10)۔ ایک سیاروی مقناطیسی میدان بدترین اضافی نجمی ہوا کو موڑ کر حفاظت مہیا کرے گا۔ اس کے باوجود مقناطیسی میدان کو مائع لوہے کے چکر لگانے والے قلب کی ضرورت ہوتی ہے، جس کا انحصار معقول حد تک تیز سیاروی گھماؤ اور قلب کے ایصال پر ہوتا ہے۔ 
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: دوسری دنیاؤں کا آب و ہوا اور کرۂ فضائی Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top