Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    منگل، 26 ستمبر، 2017

    خلاء میں کون سی قسم کے قلم کام کرتے ہیں؟

    خلانورد میکانیکی پنسل استعمال کرتے ہوئے 

    جواب: رابرٹ فراسٹ، ناسا کے انسٹرکٹر اور فلائٹ کنٹرولر 

    خلاء میں تمام روایتی پین اور پنسل کام کرتی ہیں۔ خلاء میں عام پین اور پنسل کے نہ کام کرنی کی کہانیاں صرف لغو اور فضولیات ہیں۔ گریفائٹ کی دھول سے ہونے والا بیان کردہ نقصان رائی کے پہاڑ بنانے کے مترادف ہے۔ چاہے امریکی خلاء باز ہوں یا روسی خلانورد سب کے سب مختلف قسم کے پین اور پنسلوں کا استعمال کرتے ہیں۔

    غالباً سب سے زیادہ عام استعمال میں آنے والا پین نوک دار قلم والا پکے رنگ والا مارکر ہوتا ہے کیونکہ اس کی مدد سے آپ لگ بھگ ہر چیز پر لکھ سکتے ہیں چاہیے وہ پلاسٹک کے تھیلے ہوں یا چادر۔ اس مارکر کے بعد میکانیکی پنسلیں شاید دوسری سب سے زیادہ استعمال ہونے والے قلم ہوتے ہیں۔ ان کو بنیادی طور پر اعدادوشمار لکھنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم یہ بات یاد رکھیں کہ عام بال پائنٹ والے قلم بھی مدار میں استعمال کئے جاتے ہیں۔

    کچھ وجوہات کی بناء پر کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ کیونکہ بال پائنٹ والے قلم جب الٹے ہوتے ہیں تو ٹھیک سے کام نہیں کرتے لہٰذا وہ خلاء میں کام نہیں کریں گے۔ تاہم ایسا نہیں ہے کیونکہ یہ زمین پر قوت ثقل کی بدولت الٹا ہوکر کام نہیں کرتے۔ خلاء میں نوک میں موجود روشنائی کہیں نہیں جاتی۔ سطحی تناؤ کی وجہ سے روشنائی ایک ساتھ رہتی اور بہتی ہے۔


    خلانورد مارکر استعمال کرتے ہوئے 

    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: خلاء میں کون سی قسم کے قلم کام کرتے ہیں؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top