Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    اتوار، 30 جولائی، 2017

    پانی کس طرح صاف کیا جاتا ہے؟



    آئیے صفائی کے اس عمل کو دیکھتے ہیں جو پانی کو پینے کے لئے محفوظ بناتا ہے



    کہا جاتا ہے کہ پانی حیات کا نشان ہے۔ پانی کے بغیر زندگی گزارنے کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔ زمین کا تین چوتھائی حصہ پانی سے ڈھکا ہوا ہے۔ تاہم پانی کا زیادہ تر حصہ نمکین پانی پر مشتمل ہے جو پینے کے لئے مضر صحت ہوتا ہے۔
    کراچی میں رہنے والے تو پانی کی اہمیت سے خوب واقف ہیں۔  ساحل سمندر کے کنارے آباد ہونے کے باوجود یہاں پر پانی کی ہمیشہ قلت رہتی ہے۔ کراچی کا زیادہ تر پانی ٹھٹھہ میں واقع دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے یا بلوچستان کے حب ڈیم سے آتا ہے۔
    دھابیجی میں جھیل سے جبکہ حب ڈیم میں بارش سے پانی آتا ہے۔ اس پانی کو بعد میں صاف کرکے مختلف علاقوں میں پمپ کردیا جاتا ہے۔
    آئیے ہم آج آپ کو بتاتے ہیں کہ جھیل سے لے کر آپ کے گھر میں لگے نلکے تک پانی کیسے سفر کرتا ہے۔

    وہ پانی جو آپ کی ٹونٹی میں سے بہ رہا ہوتا ہے اس کی شروعات آسمان سے بارش برسنے کی صورت میں ہوتی ہے۔ یہ دریاؤں اور جھیلوں میں بطور سطح آب یا پھر زمین کی سطح کے نیچے بطور زیر زمین پانی کے جمع ہو جاتا ہے، تاہم اس کو صاف کئے بغیر پینا مضر صحت ہوتا ہے۔ اس پانی میں گندگی، آلودگی اور خرد بینی اجسام شامل ہوتے ہیں جو گندی بیماریاں جیسا کہ ٹائیفائڈ، ہیضہ اور پیچش کا سبب بنتے ہیں۔ تاہم اس سے پہلے کہ یہ آپ کے گھر پہنچے ان نقصان دہ نجاسات کو دور کرنے کے لئے پینے کے پانی کو چھانا اور وبائی اثرات سے پاک (عفونت ربائی) کیا جاتا ہے۔

    صفائی کا عمل اکثر ہر پانی کے منبع کے لئے الگ سے مخصوص ہوتا ہے کیونکہ اس میں سے کچھ کو دوسروں کی نسبت زیادہ صفائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر زیر زمین پانی کو جزوی طور پر چھانا جاتا ہے کیونکہ وہ زمین میں موجود مٹی اور چٹانوں سے رستا ہے، عموماً جب اس کو زمین سے نکالا جاتا ہے تو اس کو صفائی کی کم ضرورت پڑتی ہے۔ تاہم، سطح آب کو صفائی کے چند مزید مرحلوں سے گزرنا پڑتا ہے تاکہ بڑی مقدار میں اس سے دھول اور چھوٹی نجاسات کو نکالا جا سکے۔ کچھ مصفی پلانٹس پانی میں مزید اجزاء کا اضافہ کر دیتے ہیں، جیسا کہ فلورائیڈ تاکہ دانتوں کے مسائل سے بچا جا سکے یا چونا تاکہ اس کو نرم کرکے کیلشیم کے ذرّات کو نکالا جا سکے۔

    ہر مرتبہ جب آپ پینے کا صاف پانی پی رہے ہوتے ہیں تو آپ کو ان انجینیروں کو شکریہ ادا کرنا چاہئے جنہوں نے یہ مصفی پانی کے پلانٹ بنائے تاکہ آپ کی صحت محفوظ رہ سکے۔ وہ مسلسل پانی کو صاف کرنے کے لئے نئے طریق ہائے کار کی جانچ کرتے رہتے ہیں جو زیادہ سستے ہوں اور توانائی کو زیادہ بہتر انداز میں استعمال کر سکیں۔ ان میں سے ایک طریقہ شمسی دافع چھوت ہے جس میں سورج کی بالائے بنفشی اشعاع کا استعمال ہوتا ہے تاکہ پانی میں موجود نقصان پہنچانے والے جراثیم کا خاتمہ کیا جا سکے۔

    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: پانی کس طرح صاف کیا جاتا ہے؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top