Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    اتوار، 16 جولائی، 2017

    جینوم کو بائی پاس کرنا

    الفاظ سے تصوراتی حقیقت کو تخلیق کرنے کی صلاحیت اجنبیوں کی بڑی تعداد کو مؤثر طریقے سے تعاون کرنے کے قابل کرتی ہے۔ تاہم یہ اس سے زیادہ بھی کرتی ہے۔ کچھ بڑے پیمانے کے انسانی تعاون کی بنیاد افسانوں پر - مختلف کہانیاں سنا کر رکھی گئی ہے۔ صحیح صورتحال میں افسانے تیزی سے تبدیل ہو سکتے ہیں۔ 1789ء میں فرانسیسی آبادی نے لگ بھگ راتوں رات بادشاہت کے خدائی حق کے افسانے کو لوگوں کی خودمختاری کے حق کے فسانے پر یقین کر لیا۔ نتیجتاً اس وقت سے ادراکی انقلاب والے ہومو سیپئین نے اپنے برتاؤ کو تیزی سے تبدیل ہوتی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کے قابل کر لیا۔ اس نے جینیاتی ارتقاء کی رکاوٹوں کو پار کر کے تیز رفتار ثقافتی انقلاب کا راستہ کھول دیا۔ اس راستے پر تیز رفتاری سے چلتے ہوئے ہومو سیپئین جلد ہی تمام دوسرے انسانوں اور جانوروں کی انواع کو تعاون کرنے کی قابلیت میں پیچھے چھوڑ دیں گے۔ 

    دیگر معاشرتی جانوروں کے لئے ان کے برتاؤ کا تعین بڑی حد تک ان کی جینز کرتی ہیں۔ ڈی این اے کوئی آمر نہیں ہے۔ جانوروں کے رویے ماحولیاتی عوامل اور انفرادی حقیقت سے متاثر ہوتے ہیں۔ قطع نظر ایک ہی نوع کے جانور ایک ہی طرح سے برتاؤ کرتے ہیں۔ عام طور پر سماجی رویے میں اہم تبدیلیاں جینیاتی تقلیب کے بغیر نہیں وقوع پذیر ہو سکتیں۔ مثال کے طور پر عام چمپانزی کی جین میں مراتب وار گروہ میں رہنے کا میلان ہوتا ہے جس کی سربراہی ایک الفا نر کرتا ہے۔ چمپانزی کے قریبی نوع بونوبو کے ارکان عام طور پر زیادہ برابری والے گروہ میں رہتے ہیں جن پر ماداؤں کے اتحاد کی حکمرانی ہوتی ہے۔ مشترکہ چمپانزی مادہ اپنے بونوبو رشتے داروں سے سبق نہیں لے سکتی اور حقوق نسواں کے انقلاب کی علمبردار نہیں ہو سکتی۔ نر چمپانزی دستور ساز اسمبلی میں جمع ہو کر الفا نر کا دفتر معطل کر کے اعلان نہیں کر سکتے کہ اب سے تمام چمپانزیوں کو برابر سمجھا جائے گا۔ اس طرح کا ڈرامائی راویہ اسی وقت واقعہ ہو گا جب کوئی چیز چمپانزی کے ڈی این اے میں تبدیلی کر دے گی۔ 

    اسی طرح کی وجوہات کی بنا پر قدیمی انسان کسی قسم کا انقلاب شروع نہیں کر سکے۔ جہاں تک ہم بتا سکتے ہیں، معاشرتی افکار میں تبدیلی، نئی ٹیکنالوجی کی ایجادات اور اجنبی آبادکاروں کی رہائش جینیاتی تبدیلیوں اور معاشرتی تمہید کے بجائے ماحولیاتی دباؤ کا نتیجہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کیوں انسانوں نے ان اقدامات کو اٹھانے میں لاکھوں برس لئے۔ بیس لاکھ برس پہلے، جینیاتی تقلیب کا نتیجہ نئی انسانی نوع کے ظہور کی صورت میں نکلا جو ہومو ایرکٹس کہلائی۔ اس کا ظہور ایک نئے پتھرکے اوزار کو بنانے کی ٹیکنالوجی کے ساتھ ہوا، جو اب اس نوع کو بیان کرنے کی خاصیت کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ جب تک ہومو ایرکٹس مزید جینیاتی تبدیلیوں سے نہیں گزرے، ان کا پتھر کا اوزار لگ بھگ ایک جیسا ہی رہا- تقریباً 20 لاکھ برس تک!

    اس کے برخلاف ادراکی انقلاب کے بعد سے، سیپئین نے اپنا برتاؤ تیزی سے تبدیل کیا، نئے برتاؤ کو اگلی نسلوں تک بغیر جینیاتی ضرورت یا ماحولیاتی تبدیلی کے منتقل کیا۔ ایک اہم مثال کے طور پر، بے اولاد اشرفیہ کی متواتر ظہور پر غور فرمائیں، جیسا کہ کیتھولک پادری، بدھ مت خانقاہ کے حکم اور چینی مخنث بیوروکریسی۔ اس طرح کی اشرفیہ کا وجود قدرتی انتخاب کے بنیادی اصول کے خلاف جاتا ہے، کیونکہ معاشرے پر اثر انداز ہونے والے اراکین نے افزائش نسل کے اختیار کو اپنی مرضی سے چھوڑ دیا ہے۔ جبکہ چمپانزی الفا نر اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے جتنی زیادہ ممکن ماداؤں کے ساتھ مجامعت کر سکتا ہے کرتا ہے -اور نتیجتاً اپنے ٹولے کے نوجوانوں کا تناسب بڑھاتا ہے۔ کیتھولک الفا مکمل طور پر جنسی جماع اور بچوں کی نگہداشت سے اجتناب کرتا ہے۔ یہ پرہیز منفرد ماحولیاتی حالات کا نتیجہ نہیں ہے جیسا کہ زبردست خوراک کی کمی اور ممکنہ ساتھیوں کی چاہت۔ نہ ہی یہ کسی سخن ساز جینیاتی تقلیب کا نتیجہ ہے۔ کیتھولک گرجا صدیوں سے باقی ہے اور 'تجرد جین' کو ایک پوپ سے دوسرے پوپ تک نہیں بھیج رہا ہے، تاہم یہ نئے عہد نامے اور کیتھولک شرع کی کہانیوں کو آگے بڑھا رہا ہے۔ 

    بالفاظ دیگر قدیمی انسان کے برتاؤ کا طریقہ دسیوں ہزار برس سے ایک ہی جیسا رہا ہے، سیپئین اپنے معاشرتی ڈھانچے کو، اپنے باہمی تعلقات کو، اپنی معاشی سرگرمیوں کو، اور کئی دوسرے برتاؤ کو ایک یا دو عشروں کے اندر ہی تبدیل کر سکتے ہیں۔ برلن کے ایک رہائشی پر غور کریں جو 1900ء میں پیدا ہوا اور پوری سو برس کی عمر پائی۔ اس نے اپنا بچپن ہوہنزولرن ولہلم دوم کی سلطنت میں گزاری؛ اس کی جوانی ویمار جمہوریہ، نازی تیسری رائیخ اور کمیونسٹ مشرقی جرمنی میں گزری، اور اس کا انتقال جمہوری اور متحد جرمنی میں ہوا۔ اس نے پانچ مختلف معاشرتی نظاموں میں خود کو چلا لیا اگرچہ ان کا ڈی این اے بالکل وہی رہا۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: جینوم کو بائی پاس کرنا Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top