Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    پیر، 31 جولائی، 2017

    الٹرا ساؤنڈ اسکینر کیسے کام کرتا ہے؟

    آئیے اس طبی مشین کے اندر استعمال ہونے والی سائنس کو قریب سے دیکھتے ہیں!!!

    آج ہم سائنس اور ٹیکنالوجی کے دور میں جی رہے ہیں لہٰذا یہ امید کی جاسکتی ہے کہ ہم میں سے اکثر پہلے ہی سے الٹرا ساؤنڈ کے بارے میں جانتے ہوں گے کہ الٹرا ساؤنڈ کسے کہتے ہیں اور یہ عمومی طور پر کس میدان میں استعمال ہوتا ہے۔ ہم میں سے اکثر کا واسطہ اس آلے سے پڑا ہوگا اکثر ڈاکٹر حضرات گردوں اور پیٹ وغیرہ کی تشخیص اسی آلے کے ذریعہ کرتے ہیں۔ وہ خواتین جو امید سے ہوتی ہیں ان کے امید سے ہونے کی تصدیق اور بچے کی وقتاً فوقتاً جانچ کے لئے بھی اس کا استعمال طب کے میدان میں کیا جاتا ہے۔

    آج کی اس پوسٹ میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ الٹرا ساؤنڈ (الٹرا یعنی بالائے اور ساؤنڈ یعنی صوتی) مشین کے کتنے اہم حصے ہوتے ہیں اور یہ کس طرح سے کام کرتی ہے تو اگر آپ اس کے کام کرنے کے طریقہ کار کو جاننا چاہتے ہیں تو اس پوسٹ کو ملاحظہ کیجئے:

    انسانی جسم میں مختلف چیزوں کی تشخیص کے لئے الٹرا ساؤنڈ طریقہ کار کئی طبی وجوہات کی بنا پر استعمال کیا جاتا ہے، اس کا سب سے عام استعمال جنین کی بڑھوتری کی نگرانی میں کیا جاتا ہے۔ الٹراسونوگرافی بلند تعدد  (ہائی فریکوئنسی) کی صوتی امواج (ساؤنڈ ویو) کو جسم میں سے گزارتا ہے اور پھر ان سے حاصل کردہ گونج (ایکو) سے اندرونی ساخت کا دو جہتی (ڈائیمینشن) خاکہ بناتا ہے۔ مبدل توانائی(transducer) کھوجی (پروب) جس کو جلد پر رکھا جاتا ہے بطور خاص اس لئے بنایا گیا ہے کہ ان امواج کو پیدا اور وصول کر سکے۔ یہ ایسا ایک داب برقی (piezoelectric) اثر کہلانے والے اصول کو استعمال کرکے کرتا ہے۔ سنگ مردار کی قلمیں - داب برقی قلمیں - مبدل توانائی کھوجی کے اندر تیزی سے شکل بدلتی ہیں اور جب ان میں سے برقی رو گزرتی ہے تو مرتعش ہوتی ہیں۔ اس سے صوتی امواج پیدا ہوتی ہیں جو آزادی کے ساتھ جسم کے اندر موجود سیال اور نرم بافتوں کے اندر سے سفر کرتی ہیں۔ بہرحال ایک مرتبہ جب وہ کثیف ساخت میں پہنچ جاتی ہیں تو وہ بطور گونج کے مبدل توانائی کھوجی میں واپس آتی ہیں۔ نتیجے کے طور پر، کھوجی کے اندر موجود قلمیں برقی رو کو خارج کرتی ہیں جو مرکزی عمل کار یونٹ میں چلی جاتی ہیں۔ پھر جمع کی گئی معلومات سے اسکرین پر ایک تصویر بنائی جاتی ہے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    1 comments:

    گمنام کہا... 8 ستمبر، 2016 کو 12:47 PM

    بہت بہت شکریہ آسان انداز میں سمجھانے کے لئے

    Item Reviewed: الٹرا ساؤنڈ اسکینر کیسے کام کرتا ہے؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top