Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعہ، 5 مئی، 2017

    کیا وائیجر اول ملکی وے سے باہر نکل گیا ہے؟

    کیا وائیجر اول نے ملکی وے کو چھوڑ دیا ہے؟

    جواب: وکٹر ٹی ٹوتھ، آئی ٹی پروفیشنل، جز وقتی طبیعیات دان 
    دسمبر 19، 2014ء کی تحریر 
    اصل سوال: کیا وائیجر اول بین الکہکشانی ہے؟


    چلیں چیزوں کو کچھ اپنے نقطہ نظر سے دیکھتے ہیں۔

    سب سے پہلے نظام شمسی کو چھوٹا کریں۔ اس کو واقعی میں بہت چھوٹا بنا لیں۔ سورج کو اتنا چھوٹا کیجئے جتنا کہ ایک انگور کا دانہ (تقریباً 1 سینٹی میٹر) ہوتا ہے۔ زمین سورج سے ایک میٹر کے فاصلے پر واقع ہوگی، اور یہ ایک ننھے ذرّے (لگ بھگ 0.1 ملی میٹر) کے قریب ہوگی۔ وائیجر ایک بنیادی ذرّے کے حجم جتنا ہوگا، جو سورج کی نمائندگی کرنے والے انگور کے دانے سے لگ بھگ 100 میٹر کے فاصلے پر ہوگا۔

    اگلا انگور، دوسرے ستارے کا نمائندہ ہوگا؟ اس پیمانے پر، یہ ملک کے فاصلے کے آدھے پر واقع ہوگا، یعنی انگور جو کہ سورج ہے اس سے 300 کلو میٹر کے فاصلے پر۔

    اور اگلی کہکشاں؟ اس قدر چھوٹے پیمانے پر بھی وہ یہاں سے یعنی کہ سورج سے لگ بھگ 15 کروڑ کلو میٹر کے فاصلے پر ہوگی۔ (اصلی سورج، یعنی کہ نمونے والا انگور نہیں)۔

    لہٰذا، آپ اپنے تخیل کو جتنا مرضی بھی بلند کرلیں وائیجر بین الکہکشانی نہیں ہے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: کیا وائیجر اول ملکی وے سے باہر نکل گیا ہے؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top