Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    پیر، 22 مئی، 2017

    زمین سے باہر ہم کیوں صرف کاربن پر مبنی حیات کی تلاش کرتے ہیں؟

    جب ہم ماورائے ارض حیات کے بارے میں بات کرتے ہیں، تو ہم کیوں صرف کاربن پر مبنی حیات کی صورت کو تلاش کرتے ہیں؟
    ہم ان سیاروں کو دیکھتے ہیں جہاں پانی ہو، کرۂ ہوائی ہو، جو ستارے سے قریب تو ہو لیکن زیادہ نہیں، آکسیجن ہو، وغیرہ وغیرہ۔کیا یہ ممکن نہیں کہ حیات کائنات میں کہیں مکمل طور پر الگ طرح سے ارتقاء پذیر ہو؟
    جواب:رابرٹ فراسٹ، ناسا کے انسٹرکٹر اورفلائٹ کنٹرولر
    جواب ستمبر 8، 2015 کو دیا گیا

    کیا یہ ممکن ہے کہ حیات کہیں پر کاربن پر مبنی نہ ہو؟  یقیناً ایسا ہوسکتا ہے۔  تاہم زیادہ امکان یہ ہے کہ یہ کاربن پر مبنی ہوگی۔  کیوں اس کی کیا وجہ ہے؟ اس کی وجہ ہے علم کیمیا۔

    میں نے دوری جدول میں ایک کالم کو سرخ لکیر کے ساتھ نشان زدہ کیا ہے۔  کاربن اس کالم کے اوپر ہے۔  کاربن سب سے ہلکا، سب سے فراواں، ایک ایسے خول میں چار گرفتی (کِسی ایک ایٹم کی وہ صلاحیت جو یہ بتا دیتی ہے کہ وہ کیمیاوی طور پر کتنے دوسرے ایٹموں کے ساتھ مُتحِد ہو سکتا ہے) الیکٹران کے ساتھ ہے جس کی گنجائش آٹھ کی ہے۔  اس کا مطلب یہ ہوا کہ کاربن کا جوہر چار شریک گرفتی بند بنا سکتا ہے جبکہ نائٹروجن (اس کے دائیں طرف) تین بنا سکتا ہے اور آکسیجن (نائٹروجن کے دائیں) دو بنا سکتا ہے۔  یہاں پر میتھین کا خاکہ ہے، کاربن کی ایک مثال جس میں چاروں بندوں کا استعمال کیا گیا ہے۔


    کاربن دگنے بند بھی بنا سکتا ہے، جس سے مضبوط (تاہم اتنے بھی مضبوط نہیں کہ سالمات تبدیل نہ ہوسکیں)، پیچیدہ، شاخ دار سالمات بن سکتے ہیں، جس طرح سے بیوٹین سالمات۔



    اس کا مطلب ہوا کہ کاربن ایک ہلکا اور فراواں عنصر ہے جو اس قابل ہے کہ بہت پیچیدہ اور لچک دار سالمات کی تشکیل کرسکے۔  حیات پیچیدہ ہے۔  حیات کو زندہ رہنے کے لئے لچک دار ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔

    تاہم سرخ ڈبوں میں نشان زدہ دوسرے عناصر کے بارے میں کیا کہا جاتا ہے؟  اچھا، ایک چیز ہوتی ہے جو دہرے بند کا اصول کہلاتا ہے یوں کہہ لیں کہ دوری 3 اور اس سے نیچے کے عناصر فوری طور پر دہرے بند نہیں بنا سکتے۔  اگر وہ ایسے کریں گے، تو بند کمزور ہوں گے۔  لہٰذا ہم اس کالم میں جیسے جیسے نیچے جاتے ہیں تو ان عناصر کی بنیاد پر زندگی کے بننے کا امکان کم ہوتا چلا جاتا ہے۔  سلیکان اپنے ساتھ دہرے بند بنا سکتا ہے، جس سے ڈیزیلن بنتا ہے جو غیر مستحکم ہوتا ہے۔  سلیکان کا امکان حیات کے لئے ممکن ہے تاہم کاربن سے کہیں کم۔  سائنس فکشن لکھنے والے مصنفین اس کو استعمال کرنا پسند کرتے ہیں،جیسا کہ اسٹار ٹریک کی قسط، ڈیول ان دا ڈارک، جہاں انٹرپرائز کا عملہ ایک سلیکان پر مبنی ہورٹا سے ملتا ہے


    لہٰذا، وہ بنیادی وجہ جو ہم کاربن پر مبنی حیات کے لئے دیکھتے ہیں وہ یہ ہے کہ اس کے ہونے کا امکان زیادہ ہے۔  تاہم دوسری وجہ یہ ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ وہ کس طرح کی دکھائی دے گی۔  ہوسکتا ہے کہ کچھ حیات کی صورتیں ایسی ہوں جو کاربن پر مبنی نہ ہوں، تاہم یہ ہمارے لئے اس قدر اجنبی ہوں گی کہ ہم ان کو بطور حیات شناخت نہیں کریں گے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: زمین سے باہر ہم کیوں صرف کاربن پر مبنی حیات کی تلاش کرتے ہیں؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top