Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    پیر، 8 مئی، 2017

    اگر سالماتی آکسیجن کے بجائے جوہری آکسیجن میں سانس لیں تو کیا ہوگا؟


    اگر آپ واحد آکسیجن کے جوہر (O) کے بجائے سالماتی (O2) میں سانس لیں تو کیا ہوگا؟

    جواب: ڈیو کونسگلیو، میں لگ بھگ 20 برس سے سائنس کا معلم اور پروفیسر رہا ہوں۔
    جنوری 12 کی تحریر · میلکم سارجنٹ، ڈگری کی سطح کی اطلاقی کیمیا + خوردگی سے بچاؤ اور پانی کے انتظام کا 20 سالہ تجربہ رکھنے والے، ٹریسا جیمیلارو، سی ایس سی کیمیا میں میجرنگ، کیمیا کے استاد، کیمیا کے نصابی مصنف اور والینٹین گھنکلوف نے اس جواب کو پسند کیا۔


    آپ اذیت ناک موت سے دوچار ہوں گے۔

    جوہری آکسیجن انتہائی خطرناک تعاملی مادہ ہوتا ہے۔ جب آپ سالماتی آکسیجن (O2) میں سانس لیتے ہیں تو یہ آپ کی ناک سے گزرتی ہے، پھر نیچے پھیپھڑوں میں جاتی ہے اور اس کے بعد آپ کے سرخ خلیات اسے چوس لیتے ہیں۔ یہ اپنے راستے میں آنے والے ان بافتوں سے بمشکل متعامل ہوتی ہے۔ اس کے بعد آپ کے سرخ خلیات اس کو آپ کے جسم میں دوسرے خلیات میں لے کر جاتے ہیں جہاں یہ بعد میں ان کے ساتھ استحالہ کرتی ہے۔ ایک بار پھر، O2 زیادہ تر اپنی سواری کے ساتھ ہی سوار رہتی ہے تاوقتیکہ آپ کا جسم اسے عمل تنفس کے لئے استعمال نہ کرلے۔

    جوہری آکسیجن اتنی زیادہ بخشنے والی نہیں ہے۔ مبتدیوں کے لئے بتاتے چلیں کہ آپ کبھی بھی جوہری آکسیجن کو اپنے خون کے بہاؤ میں نہیں پائیں گے - یہ آپ کی ناک، آپ کے پھیپھڑوں، اور خود سے ہی، اس سے پہلے کہ اس کو آپ کے خلیات سے متعامل ہونے کا موقع ملے، متعامل ہو گی۔ لہٰذا اگر آپ کو صرف جوہری آکسیجن ہی سانس لینے کو ملے تو آپ کا دم گھٹ جائے گا۔

    ایسی موت ایک رحمت ہوگی کیونکہ آپ کے مختصر وقفے کے لئے ہوش و حواس میں رہنا بہت ہی ہولناک ہوگا۔ جوہری آکسیجن آپ کی جلد، آنکھوں کے ساتھ متعامل ہوگی، اور خاص طور پر آپ کی ناک کی جھلی ایک بہت ہی پریشان کردینے والا کیمیائی عنصر (جیسا کہ ہائیڈروجن پیروکسائڈ) اور زبردست مقدار میں حرارت پیدا کرے گی۔ یہ حرارت ان بافتوں کو جلا دے گی جبکہ کیمیائی مادہ بھی بافتوں کو جلا دے گا۔ مزید براں، جوہری آکسیجن سالماتی آکسیجن بنانے کے لئے خود سے متعامل ہوگی اور مزید حرارت خارج کرے گی۔ یہ گرم سالماتی آکسیجن آپ کے بالوں، کپڑوں اور جلد کو جلا کر آپ کو تڑپانے والا آگ کا گولہ بنا دے گی۔

    آپ کو اس کا تجربہ کرنے کے لئے صرف 15 سیکنڈ ہی ملیں گے جس کے بعد آپ بے ہوش ہوکر کوئلہ بن جائیں گے۔

    چلیں اب شکر ادا کریں کہ ایسا نہیں ہے اور ایک بھرپور اور خوشگوار نیند کے مزے لوٹیں…
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: اگر سالماتی آکسیجن کے بجائے جوہری آکسیجن میں سانس لیں تو کیا ہوگا؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top