Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    بدھ، 3 مئی، 2017

    مریخ کو قابل رہائش بنانے کے لئے اس کا مدار اور گردش کیسے تبدیل کی جاسکتی ہے؟

    مریخ کو زمین جیسے مدار میں لانے کے لئے آپ کیسے اسے اس مدار میں دھکا دے سکتے ہیں (تاکہ وہ زیادہ قابل رہائش بن جائے) اور کس طرح آپ اس کی گردش کو تیز رفتار بنا سکتے ہیں تاکہ اس کی کشش ثقل زمین جتنی ہوجائے؟


    جواب:رابرٹ فراسٹ، خلائی جہاز کے آپریشنز کا ماہر، مداری میکینکس، اور رہنما، اور جہازی سفر کا قائد اور بہت کچھ نیا سیکھنے والا ۔۔۔

    نومبر 30، 2014 · ابھیمت کرشنا گھوتم، یو سی ایل اے کا فلکیات میں سند حاصل کرنے والا طالب علم اور ابھیجیت بورکار، طبیعیات (فلکی طبیعیات) میں پی ایچ ڈی نے اس جواب کو پسند کیا ہے


    ایسا نہ میں کرسکتا ہوں اور اگر کر بھی سکتا تو کبھی نہیں کروں گا۔

    مریخ کو حرکت دینا 


    مریخ کو زمین کے مدار میں رکھنا زمین کے لئے کوئی عقلمندی کا کام نہیں ہوگا۔  اس کا نتیجہ زمین پر تباہ کن صورت میں نکلے گا۔

    اس کے لئے توانائی کی ناقابل تصور مقدار بھی درکار ہوگی۔

    مداری توانائی: E = -GmM / 2R۔ مریخ کے لئے جب ہم قدروں کو اس کے سورج اور زمین کے حالیہ فاصلے کے مطابق ڈالتے ہیں، تو یہ کلیہ ہمیں بتاتا ہے کہ درکار توانائی 9.74E34 جولز ہوگی۔  چلیں اس کو ٹیرا واٹس میں تبدیل کرتے ہیں :5.17864E20 ٹیراواٹس۔

    2008ء میں عالمی توانائی کی کل کھپت 143,851 ٹیرا واٹس گھنٹے تھی۔  اس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر 2008ء میں تمام سیارے کی استعمال ہوئی توانائی کو لیا جائے اور اس کو 411 ارب برسوں تک استعمال کیا جائے تب بھی ہمارے پاس کافی توانائی بچی رہے گی۔

    اور چلیں فرض کر لیتے ہیں کہ توانائی کہیں سے دستیاب بھی ہوئی - تو کوئی کس طرح سے سیارے کو حرکت دے گا۔  ہم اس سے کسی راکٹ کو باندھ نہیں سکتے۔  راکٹ سیارے کو دھکا نہیں دے سکتا اگر دھکا دینے کی کوشش کرے گا تو  یہ سیدھا اس کے اندر گھس جائے گا۔

    ثقل کی تبدیلی 


    ثقل کا تعین کمیت کرتی ہے۔  سیارے کی گردش کا ثقل سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔  گردش وزن پر اثر انداز ہوتی ہے، تاہم بڑھتی ہوئی گردش وزن میں کمی کرتی ہے۔

    وزن = کشش ثقل - مرکز گریز قوت 

    Weight = mg - m(v^2)/r = m(g - (v^2)/r)

    لہٰذا خط استواء پر، آپ کا وزن مرکز گریز قوت کی وجہ سے 0.3% کم ہوتا ہے۔  یہ خط استواء کی لگ بھگ 463 میٹر فی سیکنڈ کی گردش کی وجہ سے ہے۔

    مریخ کو تیزی سے گردش دینے سے سطح پر رہنے والے لوگ اس کے ثقلی اسراع میں اضافہ کو محسوس نہیں کریں گے۔

    صرف ایک ہی طریقہ ہے جس سے مریخ کی زمین جتنی ثقل ہوسکتی ہے کہ زہرہ کو اس پر مار دیا جائے (زہرہ+مریخ ~ زمین)۔


    دوسرا جواب:کرسٹوفر ریس، فلموں، ٹیکنالوجی اور ثقافت میں دلچسپی رکھتے ہیں. pagequake.com کے بانی۔


    15 مارچ، 2015 کی تحریر · کینتھ سائزر، بی ایس طبیعیات ڈبلیو اینڈ ایم، ایم ایس طبیعیات سی یو اور انجیشنو بینڈ یو پادہیا، بون یونیورسٹی سے تجرباتی ذراتی طبیعیات کے پی ایچ ڈی طالب علم نے اس جواب کو پسند کیا ہے۔

    رابرٹ فراسٹ کے جامع تجزیے کے علاوہ، اگر یہ ممکن بھی ہوا، تو یہ بہت ہی ہولناک خیال ہوگا۔

    آپ کو معلوم ہے کہ ایسا پہلے بھی کرنے کی کوشش ہوئی ہے۔  چلیں ٹھیک ہے کوشش نہیں لیکن ایسا ہوا تو ہے ۔  4.5 ارب سال پہلے، ایک مریخ کے حجم کا سیارہ تھا جس کو تھیا (سیارہ) کہتے تھے۔ یہ زمین کے مدار کے قریب ہمارے نظام شمسی کے بننے کے ابتدائی دنوں میں آیا تھا۔ بہرحال اس کا اختتام - بہت برا ہوا: 


    کوئی بھی دو سیارے جو ایک دوسرے سے بہت قریب ہوں اور ایک ہی راستے پر چل رہے ہوں بالآخر ایک دوسرے کو کھینچیں گے اور متصادم ہوجائیں گے۔   تھیا کے ساتھ تصادم نے زمین کو لگ بھگ تباہ کردیا تھا: 


    اس قدر توانائی ظاہر ہوئی تھی کہ اچھا بھلا سیارے اڑ گیا، سب کا سب مائع بن گیا، اور بہت سارا حصہ خلاء میں کبھی نہ واپس آنے کے لئے خارج ہوگیا۔

    اخراج شدہ ٹکڑا اس شناسا جسم کی صورت میں بدل گیا: 


    تصادم نے زمین کی محوری گردش کو دوسری سمت میں ڈال دیا۔   زیادہ تر سیاروں کی شروعات (اپنے مدار کے عمودی) سیدھا اوپر ، نیچے گردش کرتے ہوئے ہوتی ہے۔   


    بلاشبہ جھکاؤ ہمیں موسم دیتا ہے: 


    آخر میں سب بہت اچھا ہوگیا۔  چاند کی ثقلی قوت نے زمین کے اپنے گھماؤ کو آہستہ کردیا اور حرارت کو استواء سے قطبین کی طرف منتقل کردیا۔

    لہٰذا مجموعی درجہ حرارت معمول پر اگیا، تاہم معمولی تبدیلیاں تبدیل ہوتے موسم کی وجہ سے آئیں، اور ایک مرتبہ بڑی مد و جذر کی امواج حیات کے لئے ارتقائی دباؤ ڈالنے کے لئے مزید مطابقت کے لئے لاگو ہوئیں، اور بعد ہونے والے معدومیت کے واقعات کے لئے باقی رہ گئیں۔

    لہٰذا مریخ کو ہمارے مدار میں 4.5 ارب برس پہلے ہونا اچھی بات تھی۔ اب اس کا یہاں ہونا روز محشر ہوگا، خاص طور پر اس لڑکے کے مفاد میں: 



    * قارئین اور قورا کا تمام تصاویر لگانے کا شکریہ۔  میں ایک بصری مفکر ہوں اور یہ جواب میں نے صبح کی کافی پیتے ہوئے لکھا ہے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: مریخ کو قابل رہائش بنانے کے لئے اس کا مدار اور گردش کیسے تبدیل کی جاسکتی ہے؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top