Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعرات، 14 اپریل، 2016

    ہوا کو کس طرح صاف کیا جاتا ہے؟

    حیرت انگیز حقائق جو آپ کو معلوم ہونے چاہیں

    ہوا کو صاف کرنے والا آلہ کس طرح سے دھول اور بو کو چھان کر آپ کی دنیا کو صاف رکھتا ہے



    عموما دفاتر اور دیگر عوامی اجتماعی جگہوں پر تمباکو نوشی کرنا ممنوع ہوتا ہے۔ لیکن جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ تمباکو نوشی بھی ایک بری لت ہے لہٰذا کچھ لوگوں سے تو اس وقت تک کام ہی نہیں ہوتا جب تک وہ ہر تھوڑی دیر بعد اپنی اس لت کو پوری نہ کریں۔ خاص طور پر وہ لوگ جو دفاتر میں کام کرتے ہیں ان کے لئے یہ لت پوری کرنا اکثر بڑی مشکل کردیتا ہے یا تو وہ واش رومز میں جاکر سگریٹ پیتے ہیں یا پھر دفتر سے باہر نکل کر۔ لیکن اگر آپ اپنی کمپنی کے کسی اعلی عہدے پر فائز ہیں تو ہوسکتا ہے کہ آپ نہ تو واش روم میں اور نہ ہی دفتر سے باہر جاکر تمباکو نوشی کرنا چاہیں۔ اور اب جبکہ زیادہ تر دفاتر فلی ایئر کنڈیشنڈ ہوتے ہیں تو دفتر بند کمرے میں بیٹھ کر سگریٹ پینا تو ایک عذاب ہوسکتا ہے۔

    ہمارے ایک سابقہ باس کو تمباکو نوشی کی بڑی عادت تھی جب کبھی میٹنگ میں بلاتے وہ ایک کے بعد ایک سگریٹ پھونکتے تھے۔ میٹنگ اٹینڈ کرنا بڑا مشکل ہوجاتا تھا لیکن باس تھے لہٰذا کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا تھا۔ خیر اچھی بات یہ تھی کہ ان کے دفتر میں ہوا کو صاف کرنے کا ایک آلہ لگا ہوتا تھا جو دھوئیں کو چوس لیتا تھا اور دھواں فضا کو زیادہ مکدر نہیں کرتا تھا۔

    آئیے ہم آپ کو آج اسی آلے کے بارے میں بتاتے ہیں کہ یہ کیسے کام کرتا ہے اور کس طرح سے آلودہ ہوا کو صاف کرتا ہے:



    زیادہ تر ہوا کو خالص بنانے والی آلات ہوا میں سے آلودگی کو چھان کر یا پھر سالمات کو راونوں میں تبدیل کرکے صاف کرتے ہیں۔ چھاننے کا نظام ہوا کو چھلنیوں کے سلسلے میں داخل کرنے سے پہلے مشین کے اندر کھینچنے کے لئے ایک پنکھا استعمال کرتا ہے۔ چھلنیاں عام طور پر جھاگ، فائبرگلاس یا کوئلہ کی ہوتی ہیں ، یہ تمام مادّے حد درجہ مسام دار ہوتے ہیں۔ اس عمل میں ہوا کے چھوٹے ذرّات گزر جاتے ہیں تاہم یہ بڑے دھول کے ذرّات کو پکڑ کر روک لیتا ہے۔ وہ ہوا کو خالص بنانے والے آلات جو صرف 0.3 فیصد 0.3 مائیکرومیٹر یا بڑے ذرّات کو گزرنے دیتے ہیں ان کو امریکی محکمہ توانائی سے اعلیٰ کارکردگی کا حامل جدا گانہ درجہ ملتا ہے۔ راونوں کا استعمال کرنے والے ہوا کو خالص بنانے والے آلات بھی ہوا کو کھنچنے کے لئے پنکھے کا استعمال کرتے ہیں۔ ایک مرتبہ ہوا جب اس کے اندر چلی جاتی ہے تو بڑے ذرّات جیسا کہ تخم یا دھول کے ذرّات ایک اسے برقی میدان سے گزرتے ہیں جس کو علیحدہ کرنے والا ہالہ کہتے ہیں۔ یہ سالمات میں الیکٹران کی کمی یا بیشی کر دیتا ہے جس سے سالمات کو یا تو منفی یا پھر مثبت بار مل جاتی ہے۔ بار دار سالمات اس کے بعد دو میں سے کسی ایک دھاتی بار دار تختیوں کی جاذبی کشش سے ہوا کو خالص بنانے والے آلے کے اندر کھینچے جاتے ہیں جہاں وہ چپک جاتے ہیں اور یوں صاف ہوا اس میں سے گزر جاتی ہے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: ہوا کو کس طرح صاف کیا جاتا ہے؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top