Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعہ، 22 اپریل، 2016

    کہکشانی سطح مستوی (پلین) کیا ہے؟

    ہماری کہکشاں کے خط استوا کے بارے میں سب کچھ جانئے





    اکثر کہکشانی مستوی سطح ہماری اپنی ملکی وے کہکشاں کے سلسلے میں بیان کی جاتی ہے۔


    کہکشانی مستوی (پلین) ایک ایسی سطح مستوی ہوتی ہے جہاں قرص (ڈسک) کی صورت کی کہکشاں کی اکثریت واقع ہوتی ہے۔ یہ کہکشاں کے ایک حصّے کو دوسرے حصّے سے الگ کرتی ہے اور سطح مستوی کے متوازی سمتیں کہکشانی قطبین کے نام سے جانی جاتی ہیں۔ عام طور پر سائنس دان جب کہکشانی سطح مستوی اور قطبین کے بارے میں بات کر رہے ہوتے ہیں تو وہ ملکی وے ہی کے بارے میں بات کر رہے ہوتے ہیں۔ کہکشانی سطح مستوی کی وضاحت کرنا ہمیشہ ہی آسان نہیں ہوتا؛ بلکہ ملکی وے جو خود بھی ایک سلاخ نما مرغولہ کہکشاں ہے اور بڑی حد تک قاعدے میں ہونے کے باوجود بھی اس کے تمام ستارے ٹھیک ٹھیک سطح مستوی کے اندر موجود نہیں ہیں۔ بین الاقوامی فلکیاتی یونین کہکشانی شمالی اور جنوبی قطبین کو کہکشانی محدد نظام کے حصّے کے طور پر بیان کرتے ہیں، ایک کروی محدد نظام جو سورج اور کہکشانی سطح مستوی کی نسبت سے کسی بھی جسم کے محل وقوع کو بیان کرتا ہے۔ کہکشانی ،محدد نظام بعینہ ارضیاتی محدد نظام کے کام کرتا ہے جس کو ہم زمین پر مقامات کا تعین کرنے کے لئے طول بلد (بی) اور عرض بلد (ایل) درجات کے ذریعہ کرتے ہیں۔


    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: کہکشانی سطح مستوی (پلین) کیا ہے؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top