Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    بدھ، 5 اپریل، 2017

    کائناتوں کا انتخاب - حصہ دوم

    سب سے بہتر طریقہ ان تمام باتوں سے نمٹنے کا یہ ہے کہ اس چیز کی خاصیت کو دیکھیں جس کو ماہرین تکوینیات 'پیمانہ قدر' کہتے ہیں اور یہ دیکھیں کہ جب کوئی مخصوص کائنات کا نمونہ ارتقاء پذیر ہوتا ہے تو یہ کس طرح تبدیل ہوتا ہے۔ پیمانہ قدر کو منتخب کہکشاؤں کے جوڑوں کے درمیان علیحدگی سے بھی سمجھا جا سکتا ہے - یہ کائنات کے پھیلنے کے ساتھ بڑھتی ہے اور اس کو لفظ R سے بیان کیا جاتا ہے۔ جب R دوگنا ہوتا ہے تو کہکشاں کے ہر جوڑے کے درمیان فاصلہ دگنا ہو جاتا ہے اسی طرح یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے۔ حقیقی کائنات کے برتاؤ - پھیلاؤ - کو اس نکتے تک واپس دھکا دیں جہاں ہر چیز دوسری چیز سے ملی ہوئی تھی، R کی قدر وہاں صفر سے شروع ہوتی ہے جو کائنات کی پیدائش کی لامحدود کثافتی حالت کے برابر ہے۔ اگر ہم کسی ترسیم کا خاکہ R کی قدر کے ساتھ وقت کے خلاف بگ بینگ کے وقت t سے بنائیں تو ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کائنات کے کتنے نمونے ایک دوسرے سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ جو چیز اثر کرتی ہے وہ خلاء کے خم ہونے کی حد اور وقت کے گزرنے کے ساتھ کس طرح سے خلاء (مکان و زمان نہیں) تبدیل ہوتی ہے۔ تمام صورتوں میں (فرض کریں کہ کائناتی مستقل صفر ہے) کائنات کا پھیلاؤ t کے بڑھنے کے ساتھ کم ہوگا۔ اس کو قوّت ثقل کے اثر کی وجہ سے آسانی سے سمجھا جا سکتا ہے جو کائنات کے پھیلاؤ کو روک کر رکھتی ہے۔ تاہم وہ شرح جس سے آہستگی واقع ہو گی اس کا انحصار کائنات میں موجود مادّے پر ہے جواس بات کا فیصلے کرے گا کہ آیا یہ کھلی ہوئی ہے یا بند ہے۔

    وقت گزرنے کے ساتھ کائنات کا پھیلاؤ آہستہ ہو جائے گا لہٰذا بعد کے وقت کے وقفوں میں R کی قدر کم مقدار میں بڑھے گی جو ایک ہی حجم کے ہوں گے۔ یہ آہستگی کا عمل ایک بند کائناتوں میں تیزی سے واقعہ ہوگا۔

    مثبت خم کی تمام کائناتوں میں R خم سیدھی طرف متعین ہو کر جھک گئے گا اور بالآخر واپس مڑ کر پھیلاؤ کے بجائے ایک منہدم ہوتی ہوئی کائنات کی تصویر بن جائے گا۔ اس طرح کی کائنات اس قدر مادّہ رکھتی ہو گی کہ قوت ثقل بالآخر اس کو دوبارہ منہدم کر دے گی۔ مسلسل بڑھتی ہوئی رفتار کے ساتھ اس طرح کی کائنات واپس ایک لامتناہی کثافت کی حالت میں چلی جائے گی جس طرح سے بگ بینگ تھا جس سے وہ پیدا ہوئی تھی۔ اس طرح کی بند کائنات میں خلاء بند ہو گی بعینہ اسی طرح جیسے کہ کرہ بند ہوتا ہے؛ وقت گزرنے کے ساتھ خمیدگی میں تبدیلی اسی طرح ہو گی جس طرح کرہ پہلے پھولتا ہے اور پھر پھس ہو جاتا ہے۔ ایک منفی خم کے ساتھ کائنات میں پھیلاو ہمیشہ جاری رہے گا اگرچہ وہ ہمیشہ آہستہ ہوتا رہے گا اور زین کی سطح کی طرح کائنات ہمیشہ لامحدود رہے گی۔ اس طرح کی کائنات کی سطح قطع زائدی کہلائے گی بعینہ اسی طرح جیسے کہ بند کائنات کو کرہ کہا جاتا ہے۔ بند کائنات کے نمونوں کے پورے کی پورے خاندان موجود ہیں اور کھلی ہوئی کائنات کے نمونوں کے بھی ؛ آئن سٹائن ڈی سٹر کائنات ایک منفرد خاص صورت ہے جو درست طرح سے مثبت خمیدگی اور منفی خمیدگی کے درمیان توازن میں قائم ہے۔

    کائنات کی پیدائش کے لئے بگ بینگ کے نام سے چپک کر ماہرین تکوینیات کم از کم اس کے ممکنہ انجام کے لئے استعمال ہونے والی اصطلاح کے لئے ثابت قدم رہے ہیں۔ ایک کائنات جو 'عظیم چرمراہٹ' کی صورت میں دوبارہ منہدم ہو جائے گی اس کو اکثر "ومیگا کا نقطہ' کہتے ہیں، جبکہ دوسری جو ہمیشہ پھیلتی رہے گی اس کو کافی منطقی طور پر ٹی ایس ایلوئٹ نے دھماکہ کا الٹ بتایا ہے: 'یہ وہ طریقہ ہے جس میں دنیا کا اختتام دھماکے سے نہیں بلکہ بسورتے ہوئے ہوگا ۔' لہٰذا بنیادی طور پر صرف دو متبادل موجود ہیں دھماکہ - چرمراہٹ والی کائناتیں اور دھماکہ - بسورتی کائناتیں۔ ان کے علاوہ دوسری صرف بہتری کی صورت ہیں۔

    خاکہ 5.4 خاکہ 5.2 میں بیان کردہ خلاء کی علم ہندسہ تین قسم کی کائناتوں کے برابر ہیں جن میں سے تمام کی تمام شروع ایک دبی ہوئی حالت سے ہوتی ہیں اور کم از کم شروع میں وقت گزرنے کے ساتھ پھیلتی ہیں۔ R کائنات کا پیمانہ قدر ہے؛ t وقت کا نمائندہ ہے۔ دونوں کھلی اور چپٹی کائناتیں ہمیشہ پھیلتی ہیں؛ بند کائناتیں بالآخر منہدم ہو جاتی ہیں اور ہو سکتا ہے کہ مزید پھیلاؤ اور منہدم ہونے کے چکر سے گزریں۔

    خاکہ 5.4 اشارہ دیتی ہیں کہ ان کائناتوں کا ارتقاء کیسے ہوتا ہے۔ خاکہ یہ بھی دکھاتا ہے کہ کس طرح سے اصل کائنات کی عمر کے تخمینہ جات ہبل کی قدر H میں صرف قریب قریب تک ہیں۔ کائنات کی عمر کو 1/Hفرض کرکے ہم قیاس کر سکتے ہیں کہ پھیلاؤ ہمیشہ ایک ہی شرح سے جاری رہے گا - اصل میں ہم ایک R/t خم میں مماسی کھینچیں اور اس کو خیالی طور پر پیچھے کی طرف بڑھائیں تاکہ یہ دیکھ سکیں کہ کب یہ محور کو قطعہ کرتا ہے یعنی وہ وقت جب R صفر ہوتا ہے۔ اگر پھیلاؤ مثبت خمیدہ خلاء میں آہستہ ہو رہا ہے تو یہ تخمینہ یعنی1/Hہمیشہ کائنات کی اصل عمر سے زیادہ رہے گا۔ اس کی وجہ سے ہبل کی کائنات کی عمر اور زمین اور ستاروں کی تخمینہ لگائی گئی عمر میں تضاد پیدا ہوا تھا جو 1940ء کی دہائی میں کافی زیادہ شرمندگی کی بات تھی - آپ کو ہبل کی عمر میں کافی معقول مقدار میں آزادی درکار تھی تاکہ یقینی طور پر کائنات اتنی بڑی ہو کہ ستارے اور سیارے اس میں بن سکیں۔ یہ کافی حیرت انگیز تھا کہ جب جارج گیمو بگ بینگ کے پہلے مفصل نمونے کے ساتھ خود 1940ء کے عشرے میں آیا تو اس کو ماہرین تکوینیات نے اپنی دعاؤں کا فوری جواب نہیں سمجھا۔ قطع نظر کہ نمونہ اس وقت کی کسوٹی پر پورا کھڑا تھا۔


    خاکہ 5.5 کائنات کی عمر 

    کائنات کی آج کی حالت اس کے بند یا کھلی ہونے دونوں کے ہی جیسی ہے۔ تاہم کیونکہ بند کائنات کے نمونے میں پھیلاؤ تیزی سے آہستہ ہو جائے گا اور کائنات کی اصل عمر کہیں کم ہو گی اگر یہ بند ہوئی تب کہکشاؤں کے ایک دوسرے سے دور ہوتے ہوئے کی پیمائش سے اس کا اشارہ مل سکتا تھا۔ ایک سادہ پیمائش عمر کو تقریباً 20 ارب برس کا بتاتی ہے اصل عمر شاید اس کا دو تہائی ہو۔

    خاکہ 5.6 دور دراز کہکشاؤں کے مشاہدات اصولی طور پر ہمیں بتاتے ہیں کہ ہم کس قسم کی کائنات میں رہتے ہیں۔ خلاء میں دور تک دیکھنے سے ہم کہکشاؤں کو ایسا دیکھ سکتے ہیں کہ جب کائنات بہت نوجوان تھی اور تیزی سے پھیل رہی تھی - جب 'ہبل کا مستقل' مختلف تھا۔ لہٰذا سیدھے خط کو ہبل کے خاکے میں تھوڑا سا اس مقدار سے خمدار ہونا چاہئے جو یہ بتاتا ہے کہ کائنات کا پھیلاؤ کتنی تیزی کے ساتھ آہستہ ہو رہا ہے۔ بدقسمتی سے ہماری دوربینوں کی حد بمشکل ایسی ہے جو ہمیں ایسے ثبوت مہیا کر سکے جس کی مدد سے ہم فیصلہ کر سکیں کہ خاکہ 5.4 کا کون سا نمونہ بہترین ہے۔ ہرچند کہ یہ لگتا ہے کہ ساکن کائنات کا نمونہ رد ہو گیا ہے کوئی ایسا راستہ نہیں ہے جس میں دستیاب مشاہدات (جو ایلن سینڈیج نے برسوں میں جمع کئے تھے) یہ فرق بتا سکیں کہ ہماری کائنات کھلی ہے کہ بند۔ اس ثبوت سے لگتا ہے کہ ہماری کائنات بہت ہی خاص سے قربت رکھتی ہے ان کے درمیان کی صورت - چپٹا مکان و زمان۔ اس خاکے میں قدر موثر طور سے فاصلے کے برابر ہے اور شعاعی سمتی رفتار سے سرخ منتقلی کی نسبت جدید ہے جو ہبل کے 4.1 میں دکھائے گئے خاکے کا وسیع نسخہ ہے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: کائناتوں کا انتخاب - حصہ دوم Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top