Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعہ، 7 اپریل، 2017

    اگر امکانات لامحدود ہیں، تو کیا اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ انسان، اتفاقیہ طور پر بلی پیدا کر سکتا ہے؟

    جواب:وکٹر ٹی ٹوتھ 

    وکٹر ٹی ٹوتھ، آئی ٹی پروفیشنل، جز وقتی طبیعیات دان 

    دسمبر 14 کی تحریر 
    جب میں اپنا ریاضی دان والا چوغا پہنتا ہوں، تب میں اس کا جواب ہاں میں دوں گا۔ بہرحال، کوئی بھی امکان، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ وہ کتنا چھوٹا ہو، جب تک وہ صفر نہیں ہوگا، اس کا مطلب ہوگا کہ وہ واقعہ وقوع پذیر ہو سکتا ہے۔ تکنیکی طور پر۔

    لیکن جب میں اپنا طبیعیات دان والا چوغا پہنتا ہوں، تب میں سختی کے ساتھ "نہیں" کہتا ہوں۔ کچھ امکانات اس قدر چھوٹے ہوتے ہیں کہ جب ہم کائنات کی عمر اور اس کے حجم سے ان کا موازنہ کرتے یں، تب ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اس طرح کے واقعات اصل میں کبھی واقع نہیں ہوں گے۔ اس کائنات میں نہیں۔ اس کائنات کی ایک ہزار زندگیوں میں بھی نہیں۔ نہ ہی ہزاروں کائناتوں میں جس میں سے ہر ایک کی زندگی ہزار ہا گنا زیادہ ہو۔ ایسا ہوگا ہی نہیں۔

    اس سوال سے مجھے کچھ اور یاد آتا ہے: جب طبیعیات دان کہتے ہیں کہ کسی بھی قوت کی حد محدود ہوتی ہے تو اس کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ ویسے(اور میں معذرت خواہ ہوں کہ میں یہاں تھوڑا تیکنیکی تفصیل میں جا رہا ہوں، اس سوال کے جواب میں جس کو قورا نے فی الوقت بلیوں سے متعلق درجہ بند کیا ہے) ۔۔۔ قوت ثقل یا برقی مقناطیسی جیسی چیز میں اس بات کا امکان ہوتا ہے کہ وہ فاصلے کے معکوس کے ساتھ کم ہو، یعنی کہ ثقل کے لئے ϕ=−GM/r ۔ نتیجے میں حاصل ہونے والی قوت فاصلے کے ساتھ کم ہو گی، لیکن آہستہ۔ دوسری طرف، ایک قوت جیسا کہ کمزور نیوکلیائی قوت ہے، جس کو نام نہاد یوکاوہ قوت بھی کہتے ہیں، اس کا امکان e−μr/r کے تناسب سے ہوتا ہے۔ جب کہ μr چھوٹا ہوتا ہے، یعنی e−μr کا عوامل کچھ نہیں کرتا، کیونکہ اس کی قدر ایک سے بہت قریب ہوتی ہے۔ تاہم جب μr بڑا ہوتا ہے، یعنی e−μr تیزی سے غائب ہوتا ہے (اب آپ جان گئے ہوں گے کہ یہ اصطلاح کہاں سے بنی ہے!) اس بات کے یقین کے لئے یہ کبھی بھی غائب نہیں ہوگا۔ تیکنیکی طور پر، یعنی کہ، ریاضیاتی طور پر، اس قوت کی حد لامحدود ہے۔ تاہم محدود فاصلے پر یہ واقعی ناقابل شناخت ہوگا، لہٰذا طبیعیات دان کے لئے اس کی حد محدود ہے۔

    یہی بات امکانات کے لئے درست ہے۔ تکنیکی طور پر، کمرے کی ہوا کو بنانے والے بنیادی ذرّات اچانک سے جمع ہو کر بلی یا سونے کے ڈلے میں بدل سکتے ہیں ۔۔۔ یا اسپرم وہیل یا گل اطلس میں، ڈگلس ایڈمز کے لافانی کے مطابق۔ تاہم ڈگلس ایڈمز بھی جانتا تھا (ہیچ ہائیکرز گائیڈ ٹو گیلیکسی میں) کہ اس کے لئے ایک لامحدود امکانات کا چکر درکار ہوگا، کیونکہ اس طرح کے ہونے کا امکان، اگرچہ تیکنیکی طور پر صفر کے علاوہ، اس قدر ننھا ہے، کہ یہ لامحدود طور پر چھوٹا ہوگا۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: اگر امکانات لامحدود ہیں، تو کیا اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ انسان، اتفاقیہ طور پر بلی پیدا کر سکتا ہے؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top