Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    پیر، 17 اپریل، 2017

    اگر زمین کی گردشی رفتار ایک ہی دن میں دگنی ہو جائے تو کیا ہوگا؟

     
    جواب: ڈیو کونسیگلیو


    سب لوگ مر جائیں گے!!!

    اچھا، یعنی آپ یہ چاہتے ہیں کہ زمین کے گھومنے کی رفتار دگنی ہو جائے۔ فی الحال، زمین خط استواء پر تقریباً 1,000 میل فی گھنٹہ کا رفتار سے گردش کر رہی ہے۔ اس وجہ سے زمین خط استواء کے گرد پھول سی گئی ہے۔

    سوال میں دئیے گئے آپ کے دن کے اختتام تک، اب اس کی رفتار 2,000 میل فی گھنٹہ ہو گئی ہے۔ یہ خط استواء پر ہر چیز کو 4 گنا حرکی توانائی بخش دے گی، یہ رفتار اس قدر ہو گی کہ قوت ثقل کی ایک فیصد کو ناکارہ کر دے۔

    نتیجہ یہ ہوگا کہ پانی قطبین سے بہتا ہوا زمینی استوائی علاقوں میں سیلاب برپا کر دے گا۔ درحقیقت یہ صورتحال ساحلی علاقوں کو پانی میں ایک ایسی سونامی کی صورت میں دفن کر دے گی جس کا سامنا زمین نے اس سے پہلے کبھی نہیں کیا ہوگا۔ پانی کی دیوہیکل دیوار ایک ارب سے زائد افراد کو ڈبو دے گی۔

    تاہم یہ تو صرف ان مسائل کا آغاز ہوگا جس کا سامنا انسانیت کو کرنا ہوگا۔ کیونکہ صرف پانی ہی وہ واحد چیز نہیں ہو گی جو استواء کے گرد گرے گا بلکہ میگما اور چٹانیں بھی ایسا ہی کریں گی۔

    اور اس کا نتیجہ زبردست آتش فشانی پھٹاو اور زلزلوں کی صورت میں نکلے گا۔ قشر حقیقت میں لچکیلی ہو کر اور ٹوٹ کر پورے سیارے پر پھیل جائے گی۔ نتیجتا آنے والے زلزلے ارب ہا اور لوگوں کو مار ڈالیں گے، اور آتش فشانی پھٹاو سیارے کو ٹھنڈی ہوتی ہوئی دھول اور سلفیٹ ایروسول کے کفن میں لپیٹ دے گا۔ درجہ حرارت گر جائے گا، ضیائی تالیف بند ہو جائے گا، اور تہذیب زمیں دوز ہو جائے گی۔

    زندہ بچ جانے والے اگر کوئی ہوئے تو، تو وہ بھوک اور سردی سے مر جائیں گے کیونکہ زمین کو واپس آب و ہوا کو لوٹانے میں لاکھوں برس درکار ہوں گے۔


    زمین کی گردش کی رفتار کو بڑھانے میں کافی عجیب و غریب کام کرنے ہوں گے، تاہم زمین کی ایسی گردش سب کو ہلاک کر دے گی۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    1 comments:

    Waqar Uddin Farooqi کہا... 18 اپریل، 2017 کو 10:57 AM

    Agar hum kisi technology ki madad say zameen ki rotation speed zada kr day to kia wo apni asal speed pr wapis aye gi yar phir nai speed pr he rotate krti rahay gi

    Item Reviewed: اگر زمین کی گردشی رفتار ایک ہی دن میں دگنی ہو جائے تو کیا ہوگا؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top