Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    بدھ، 12 اپریل، 2017

    کائنات کی ہیئت


    بہرحال ہمارے مقصد کے لئے سب سے اہم بات اس سطح پر یہ ہے کہ ایک خصوصی پیمانہ ہو گا جس پر کچھ اور نہیں بلکہ وقت خود ثبت ہو گا۔ کوئی بھی اس کو ایسے سمجھ سکتا ہے : اگر کوئی آخری منتشر سطح پر 1 درجے کے پھیلاؤ کے فاصلے پر غور کرے جیسا کہ زمین کے شاہد کا مشاہدہ ہو گا، تو یہ اس سطح کے فاصلے کے لگ بھگ 300,000 برس کے برابر ہو گا۔ اب کیونکہ آخری منتشر سطح ایک ایسے وقت کا عکاس ہے جب کائنات خود صرف 300,000 برس کی تھی، اور کیونکہ آئن سٹائن نے ہمیں بتایا ہے کہ خلاء میں کوئی بھی چیز روشنی کی رفتار سے تیز سفر نہیں کر سکتی، اس کا مطلب یہ ہوا کہ کوئی بھی اشارہ ایک جگہ سے دوسری جگہ اس سطح پر 300,000 نوری برس سے زائد کے عرصے میں سفر کر سکتا ہے۔ 

    اب ایک 300,000 نوری برس سے چھوٹے مادّے کے ٹکڑے پر غور کریں۔ اس طرح کے ٹکڑے کو اپنی ثقلی کشش کی وجہ سے منہدم ہونا شروع کرنا ہو گا۔ تاہم کوئی بھی ٹکڑا جو 300,000 نوری برس سے بڑا ہو گا کبھی منہدم ہونا شروع نہیں کرے گا، کیونکہ وہ کبھی بھی "جان" نہیں پائے گا کہ یہ کوئی ٹکڑا ہے۔ کشش ثقل جو خود روشنی کی رفتار سے چلتی ہے وہ بھی خود سے پورے ٹکڑے پر سفر نہیں کر سکے گی۔ لہٰذا جس طرح سے وائل ای کایوٹی سیدھے چوٹی سے گرے تھے اور روڈ رنر کارٹون میں جس طرف بیج ہوا میں معلق ہو گئے تھے، اسی طرح سے ٹکڑا وہیں بیٹھ جائے گا اور جب کائنات کافی عمر کی ہو جائے گی تو کہ اس کو معلوم ہو جائے کہ اس کو کیا کرنا ہے اس وقت تک منہدم ہونے کا انتظار کرے گا! 

    یہ ایک خصوصی مثلث کا چناؤ کرتا ہے، جس کا ایک کونا 300,000 نوری برس تک کا ہو، ہم سے دور معلوم فاصلہ، جس کو ہمارے اور آخری منتشر سطح کے درمیان کے فاصلے سے معلوم کیا گیا، جیسا کہ نیچے دکھایا گیا ہے :


    مادّے کا سب سے بڑا ٹکڑا، جو پہلے ہی سے منہدم ہونا شروع ہو گیا ہو گا اور اس طرح کر کے وہ پس منظر کی سطح کی خرد امواج کی تصویر میں بے قاعدگی کو پیدا کر رہی ہو گی، اس زاویائی پیمانے پر محیط ہو گا۔ اگر ہم اس سطح کی تصویر کو حاصل کرنے کے قابل ہو جائیں جیسا کہ وہ اس وقت لگتا تھا، ہم اس طرح کے ہاٹ اسپاٹ کو ہم تصویر میں اوسطاً سب سے اہم بڑے ٹکڑے میں دیکھنے کی امید کر سکتے ہیں۔ 

    بہرحال چاہئے اس فاصلے پر زاویے کا پھیلاؤ درست طور پر 1 درجہ بھی ہو تو اصل میں وہ کائنات کی جیومیٹری کا تعین کر دے گا۔ ایک چپٹی کائنات میں روشنی کی اشعاع خط مستقیم میں سفر کرتی ہیں۔ ایک کھلی کائنات میں بہرحال روشنی کا اشعاع باہری جانب مڑتی ہیں جب کوئی اس کا وقت میں پیچھا کرتا ہے۔ ایک بند کائنات میں، روشنی کی اشعاع مرتکز ہوتی لگتی ہیں جب کوئی ان کا پیچھا کرتا ہے۔ اس طرح اصل زاویے کا محیط ہماری آنکھ میں ایک پیمانے کا ہے جو 300,000 نوری برس پر پھیلا ہوا ہے، جو اس مقام پر واقعہ ہے جس کا تعلق آخری منتشر سطح سے ہے، جس کا انحصار کائنات کی جیومیٹری پر ہے جیسا کہ نیچے دکھایا گیا ہے :
    یہ براہ راست کائنات کی جیومیٹری کی صاف اور واضح تصویر مہیا کرے گی۔ کیونکہ پس منظر کی خرد امواج کی تصویر میں سب سے بڑے ہاٹ سپاٹ کے حجم کا انحصار صرف علت پر ہوتا ہے - یہ حقیقت کہ قوت ثقل صرف روشنی کی رفتار سے پھیلتی ہے، اس لئے سب سے بڑا علاقہ جو اس وقت منہدم ہوا ہو گا اس کا تعین سادہ طور پر اس زیادہ سے زیادہ فاصلے سے نکل سکتا ہے جس سے اس وقت روشنی کی اشعاع پھیلتی ہے - اور کیونکہ وہ زاویہ جو ہم دیکھتے ہیں وہ ہم سے ایک ثابت پٹی پر محیط ہے، اس کا تعین بھی کائنات کے خم سے ہوتا ہے، ایک سادہ آخری منتشر سطح کی تصویر ہمیں زمان و مکان کی بڑے پیمانہ پر جیومیٹری بتا سکتی ہے۔ 

    اس طرح ایک مشاہدہ کرنے کی کوشش کا پہلا تجربہ ایک زمین سے چھوڑا جانے والا غبارے کا انٹارکٹیکا میں 1997ء میں کیا جانے والا تجربہ تھا جو بومرینگ کہلایا۔ اگرچہ سرنامیہ غبارے کا مشاہدہ ؟؟؟ ماورائے کہکشانی اشعاع اور ارضی طبیعیات ہے، اصل وجہ یہ نام دینے کی سادی ہے۔ ایک خرد امواج ریڈیائی پیما ایک بلند ارتفاع والے غبارے کے ساتھ منسلک ہوتا ہے جیسا کہ نیچے دکھایا ہے :

    اس کے بعد غبارے کو دنیا کے گرد بھیجا گیا جو انٹارکٹیکا میں کرنا آسان ہے۔ اصل میں جنوبی قطب پر ایسا کرنا واقعی آسان ہے، کیونکہ آپ ایک دائرے میں چکر لگا سکتے ہیں۔ بہرحال مک مرڈو اسٹیشن سے براعظم کا مکمل چکر لگانے میں قطبی ہواؤں کے ساتھ میں دو ہفتے لگے، جس کے بعد آلہ اپنے ابتدائی جگہ واپس پلٹ آیا، لہٰذا اس کا نام بومرینگ رکھا۔ 
    بومرینگ کا انٹارکٹیکا کے گرد لگائے ہوئے چکر کا راستہ۔ 

    غبارے کے سفر کا مقصد سادہ تھا۔ مطلق صفر سے (کیلون پیمانے ) 3 درجے اوپر کی پر پس منظر کی خرد امواج کو حاصل کرنے کے لئے جو زمین پر موجود زیادہ گرم مادّوں سے آلودہ نہ ہو (یہاں تک کہ انٹارکٹیکا کا درجہ حرارت بھی پس منظر کی خرد امواج سے دو سو ڈگری سے زیادہ گرم ہوتا ہے )، ہم زمین سے جتنا دور جا سکتے تھے جانا چاہتے ہیں، بلکہ ہم تو زمین کے زیادہ تر کرہ فضائی سے دور جانا چاہتے ہیں۔ مثالی طور پر اس مقصد کے لئے ہم سیارچوں کو استعمال کر سکتے ہیں، تاہم بلند ارتفاع کے غبارے اسی طرح کا کام کافی کم لاگت میں کر دیتے ہیں۔ 

    کسی بھی صورت میں، دو ہفتوں کے بعد، بومرینگ پس منظر کے آسمان کے تھوڑے سے حصّے کی تصویر کے ساتھ واپس آیا جس میں گرم اور سرد حصّے اشعاعی نمونے سے حاصل ہوئے جو آخری منتشر سطح سے آ رہے تھے۔ نیچے دکھایا گیا علاقے کی ایک تصویر ہے جو بومرینگ تجربے میں حاصل ہوئی (جس میں "ہاٹ سپاٹ" اور "کولڈ اسپاٹ" تاریک اور ہلکی دھندلاہٹ سے بالترتیب ظاہر ہو رہے ہیں )، جس نے اصل تجربے کی تصویر کی توثیق کر دی۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: کائنات کی ہیئت Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top