Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعرات، 20 اپریل، 2017

    انسان ارتقائی منازل کو طے کرتے ہوئے کیا بننے جا رہے ہیں؟

    انسان کس سے ارتقاء پذیر ہوئے ہیں اور اب یہ ارتقائی منازل کو طے کرتے ہوئے کیا بننے جا رہے ہیں؟
    انسانوں میں وہ کیا چیز موجود ہے جو وہ اب استعمال نہیں کرتے اور ارتقاء کو ان یادگاری اعضاء سے ان کی جان چھڑا دینی چاہئے؟ یا اس کے برخلاف وہ کون سے اعضاء ہیں جو انسان کی ضرورت ہیں اور ارتقاء کو انسان میں انھیں بنا دینا چاہئے۔
    میں اپینڈکس، عقل داڑھ اور ہٹا دی گئی دمچی کی ہڈی کے بارے میں جانتا ہوں۔ لیکن ان چیزوں کے بارے میں کیا ہے جو واضح نہیں ہیں؟

    جواب:ایمانیول فابیلا، سائنس کا آدمی۔ بی ایس حیوانیات اور ایم ڈی 
    تازہ کاری مارچ 1۔ فوربس اور میڈیکل ڈیلی میں نمایاں طور پر شائع ہوا • ویلینٹن گھنکولوو نے اس جواب کو پسند کیا ہے۔

    میں سوال کی تفصیلات کو مد نظر رکھتے ہوئے خیالی یا غرابت کے بجائے حقائق کو بیان کروں گا۔
    اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ہماری انواع میں یہ ارتقائی تبدیلیاں ہوئی ہیں:

    سن یاس میں تاخیر۔ اس سے عورتوں کے لئے افزائش نسل کرنے کا طویل وقت مل گیا ہے ، لہٰذا حیاتیاتی گھڑی کو واپس دھکیل دیا گیا ہے۔ 
    شیر پاش کا دوام (Lactase persistence)۔ دودھ کو شکم پری ( ingestion) کرنے کی برداشت، انسانی بالغوں میں منفرد ہے اور یہ صرف کچھ ہی آبادی میں پچھلے 10،000 برسوں کے دوران ارتقاء پذیر ہوئی ہے، اگرچہ پوری دنیا میں لوگوں کی اکثریت شکم پوری کے لئے مستقل مزاج نہیں ہے۔

    اپینڈکس، دمچی کی ہڈی اور عقل داڑھ کے علاوہ، ہومو سیپیئن میں یہ یادگاری چیزیں اب بھی موجود ہیں:

    پٹھے جو کانوں کو حرکت دیتے ہیں۔ ایسا کرنا بہت برا لگتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ لڑکیاں جو اپنے کانوں کو ہلاتی ہیں اچھی لگتی ہیں۔ 

    رونگٹے (Goosebumps)۔ ناصبہ پلی پٹھے (erector pili muscles) جو ہمارے بالوں کے کناروں کو اس وقت کھڑا کرتے ہیں جب ہم ڈرتے ہیں ہمارے بالوں سے بھرے آباؤ اجداد کو بڑا اور زیادہ مسلط ہونے والا بناتے تھے۔

    فیرومون کی شناخت کرنے والا (Pheromone detection)۔ وومیرونسل عضو اب بھی 92% انسانوں میں موجود ہے تاہم کچھ تجارتی دعووں کے باوجود یہ کام نہیں کرتا۔
    وہ پٹھے جو پہلے شجری زندگی ( arboreal living) کے لئے مطابقت رکھتے تھے۔ عضلہ رافع کے پٹھے انسانوں میں اب کافی نایاب اور یادگاری ہیں، تاہم یہ لنگوروں اور فوت شدہ انسان میں موجود ہیں۔

    وٹامن سی کو تالیف کرنے کی صلاحیت۔ تالیفی خامرہ ایل گلونولیکٹون آکسیڈیس زیادہ تر ممالیہ میں موجود ہے، تاہم اس کی جین کی انکوڈنگ انسانوں میں معطل ہو گئی ہے، اور اب ایک جعلی جین ہے۔

    ضمیمہ: ان لوگوں کے لئے جنہوں نے یہاں یا کہیں اور تبصرہ کیا کہ یادگاری یا شیر پاش دوام تولیدی موزونیت کو عطا نہیں کرتی، میں ان کے لئے تعاونی چناؤ کے موضوع کو تجویز کروں گا۔ مؤخر الذکر کا مطلب استعدادی ارتقائی عمل ہو سکتا ہے، ہو سکتا ہے کہ ایسا بے ترتیب ہو، جیسا کہ زندہ رہنے کے لئے تھوڑا فائدہ مند، بشمول شیر کو برداشت کرنے کی صلاحیت اور فی الوقت کے غیر ضروری عضلاتی نظام کا ترک کر دینا، وقت کے ساتھ، آبادی میں مقبول ایلیز کو مجتمع کر سکیں گے، یوں ممکنہ طور پر درست ہو جائیں گے۔ بہرحال یہ سچ ہے کہ اصلاح کا دباؤ دور حاضر میں واضح طور پر  کم ہو رہا ہے، جیسا کہ میں نے اس جواب میں لکھا: ایمانیول فبیلا کا انسانی ارتقاء پر جواب: اگر ہم یک خلوی جاندار سے اس چیز میں ارتقاء پذیر ہوئے ہیں جو ہم ہیں (یعنی پیچیدہ کثیر خلوی نظام) تو کیا اس کا مطلب ہے کہ وقت کے ساتھ ہم مزید پیچیدہ نظام میں ارتقاء پذیر ہوتے جائیں گے؟

    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: انسان ارتقائی منازل کو طے کرتے ہوئے کیا بننے جا رہے ہیں؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top