Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    منگل، 18 اپریل، 2017

    مان لیجئے کہ ہم روشنی کی رفتار تک پہنچ چکے ہیں۔ ملکی وے کو چھوڑ کر دوسری کہکشاں پہنچنے تک کتنا وقت لگے گا؟

     
    جواب: والینٹین گھنکلوف، شوقیہ ماہر فلکیات، اور اصلی اضافیت اور طبیعیات کا مداح

    آپ کے جہاز کے حساب سے ایک برس، اگر آپ روشنی کی رفتار کے بہت بہت قریب سفر کریں۔ روشنی کی رفتار کے 0.99999999999992 پر، آپ اینڈرومیڈا کہکشاں (ایم 31) جو 25 لاکھ 37 ہزار نوری برس کی دوری پر ہے، آپ اپنے جہاز کے لحاظ سے صرف ایک برس میں پہنچ جائیں گے۔ تاہم یہاں زمین پر آپ کے دوست و احباب کو 2,537,000 برس (اور ایک برس سفر کا) انتظار کرنا ہوگا تاکہ آپ وہاں پہنچ سکیں ، اور مزید 25 لاکھ 37 ہزار برس ان ریڈیائی اشاروں کا انتظار جو آپ کے پہنچنے کے بعد واپس زمین کی طرف سفر کریں گے۔

    تاہم اگر آپ بعینہ ٹھیک روشنی کی رفتار سے سفر کریں گے، تو آپ کے لحاظ سے کچھ وقت بھی نہیں گزرا ہوگا، یہ فوری طور پر ہو جائے گا، تاہم آپ کے پاس ایک دوسرا مسئلہ ہوگا: اگر آپ کے لئے وقت نہیں گزر رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے لئے وقت منجمد ہو گیا ہوگا، تب آپ کو (یا جہاز کے کمپیوٹر کو) کیسے معلوم ہوگا کہ آپ کو رکنا ہے؟

    مزے کی بات: اگر آپ کا جہاز سرن میں واقع ایل ایچ سی میں موجود پروٹون کی رفتار سے سفر کریں، یا روشنی کی رفتار کے  0.99999999 فیصد (یعنی صرف 3 میٹر/فی سیکنڈ c سے کم) تب بھی آپ کو اینڈرومیڈا کہکشاں تک سفر کرنے کے لئے 384 برس درکار ہوں گے  لہٰذا آپ دیکھ سکتے ہیں، کائنات کافی بڑی جگہ ہے۔ یہاں تک کہ ہمارے کہکشانی پڑوس میں، اینڈرومیڈا کافی دور ہے۔

    پس نوشت:
    کیونکہ مجھ سے اس کلیہ کے بارے میں معلوم کیا گیا ہے جو میں نے حساب لگانے میں استعمال کیا تو  وہ یہ رہا: لورینٹز تبدیلی برائے:
    رخنہ وقت (سست وقت)
    حجم میں اضافہ
    سفر کی سمت میں سکڑاؤ

    1) رخنہ وقت جہاں T0 زمینی وقت ہے اور T جہاز کا وقت، v جہاز کی رفتار، اور c روشنی کی رفتار:


    2) حجم میں اضافہ جہاں m0 ساکن کمیت ہے اور m جہاز کا حرکت کرتی ہوئی کمیت، v جہاز کی رفتار، اور c روشنی کی رفتار ہے:

    3) لمبائی سکڑاؤ جہاں L0 جہاز کی لمبائی سکوت میں اور L حرکی لمبائی ہے، v جہاز کی رفتار، اور c روشنی کی رفتار ہے:


    اب آپ آسانی سے روشنی کی رفتار کے برابر یا اس سے زائد سے جڑے مسئلے کو دیکھ سکتے ہیں:

    اگر v، c سے بڑا یا اس کے برابر ہو تو آپ کو صفر سے تقسیم کرنا ہوگا یا منفی سے جذر المربع حاصل کرنا ہوگا۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: مان لیجئے کہ ہم روشنی کی رفتار تک پہنچ چکے ہیں۔ ملکی وے کو چھوڑ کر دوسری کہکشاں پہنچنے تک کتنا وقت لگے گا؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top