Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعرات، 6 اپریل، 2017

    کیا کہکشاں میں موجود تمام ستاروں کی رفتار ایک ہی جیسی ہے؟

    کیا ایک کہکشاں میں تمام ستارے ایک ہی رفتار سے سفر کرتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو کیوں؟


    جواب :نک چوکسی 

    یہ ایک بہت ہی اہم سوال ہے، ایک ایسا جسے جان اورٹ نے 1930ء کے عشرے میں پوچھا۔ جب اورٹ کہکشاں میں موجود ستاروں کی سمتی رفتار کی پلاٹنگ ان کے شعاعی فاصلے کے مقابلے میں کر رہا تھا، اس کو کچھ واقعی حیرت انگیز چیز ملی: کہکشاں سے دور ستارے مرکز کے قریب ستاروں سے زیادہ تیز نہیں حرکت کر رہے تھے۔ ترسیمی صورت میں، یہ نام نہاد "چپٹا گردشی خط" کہلاتا ہے (ب درج ذیل تصویر میں)۔
    اب، یہ واقعی میں عجیب بات ہے، اور یقینی طور پر اس خط سے نہیں ملتا جو آپ سادہ نیوٹنی ثقل سے توقع کرتے ہیں بشرط یہ کہ ہم کہکشاں میں موجود کمیت کا مشاہدہ کرسکیں (جیسا کہ خط الف)۔ دو میں سے اس کا ایک مطلب ہو سکتا ہے:

    ہم نے ثقل کے بارے میں کچھ بہت ہی غلط سمجھا ہے۔

    یا وہاں پر اور زیادہ کمیت موجود ہے - جس کو ہم نہیں دیکھ سکتے۔

    اولالذکر نے نیوٹنی ثقل میں ترمیم کی کوشش کی (دیکھئے: ترمیمی نیوٹنی حرکیات - ویکیپیڈیا) تاکہ نظری توقعات اور مشاہدات کے درمیان پائے جانے والے تضادات کو حل کیا جائے۔ یہاں یہ بات کافی قابل ذکر ہے کہ نیوٹنی ثقل واقعی واقعی واقعی واقعی واقعی اچھی طرح کام کرتی ہے۔ اور ہم کافی پر یقین ہیں کہ ہم اس کو سمجھتے ہیں۔ اس وجہ سے زیادہ تر سائنس دان دوسرے چناؤ کے حامی ہیں 2۔

    موخرالذکر "تاریک مادے"* کے وجود (تاریک توانائی کا نہیں) کا جواز ہے - یہ دونوں بالکل الگ چیزیں ہیں۔ "تاریک"؟ کیوں کیونکہ ہم اس کو نہیں دیکھ سکتے! ہماری دوربینیں اس قابل نہیں ہیں کہ تاریک مادے کا کسی بھی طول موج پر شناخت کر سکیں - چاہئے یہ ریڈیائی، گاما اشعاع، بصری، زیریں سرخ، یا خرد امواج ہوں۔

    ہم تاریک مادے کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

    دو اصل دعویدار تھے:

    ویمپس: ناتواں متعامل کمیتی ذرات۔ یہ برقی مقناطیسی طورپر متعامل نہیں ہوتے (لہٰذا وضاحت کرتے ہیں کہ ہم کیوں ان کو نہیں دیکھ سکتے)، تاہم ان کی غیر صفر کمیت ہوتی ہے اور لہٰذا یہ مقامی ثقل پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

    ماچوز: کمیتی دبے ہوئے ہالہ نما اجسام۔ یہ آزاد تیرتے ہوئے بلیک ہولز جیسی چیزیں ہو سکتے ہیں یا بہت زیادہ تنہا سیارے۔ بہرحال، کافی بڑی تلاش خاص طور پر اس طرح کے اجسام کی تلاش کے لئے کی جا چکی ہے اور وہ عمومی طور پر اس بات پر متفق ہیں کہ تاریک مادے کے امکان کو رد کر دیا جائے۔

    تلاش ہنوز جاری ہے!


    * اصل میں تاریک مادے پر یقین رکھنے کی وجوہات کی فہرست بہت طویل ہے۔ کہکشانی گردشی خط اس فہرست میں موجود #497 ویں وجہ ہے۔

    نوٹ:نک چوکسی، (یو سی برکلے) کے زیر سند طبیعیات (فلکی) کے طالبعلم ہیں

    یہ جواب تقریباً 5 ماہ پہلے لکھا گیا 
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: کیا کہکشاں میں موجود تمام ستاروں کی رفتار ایک ہی جیسی ہے؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top