Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    ہفتہ، 15 اپریل، 2017

    انیروئڈ - بار پیما

    Aneroid 
    (انیروئڈ)
    ہوا کے دباؤ کو ناپنے والے آلے کو بار پیما (Barometer) کہا جاتا ہے۔ ایک عام قسم کا بار پیما پارے سے بھری ہوئی شیشے کی ایک لمبی نلی پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس قسم کا بار پیما اگرچہ بہت مفید ثابت ہوتا ہے لیکن اس کے ساتھ ایک مشکل یہ ہے کہ اسے آسانی کے ساتھ اِدھر اُدھر نہیں لے جایا جا سکتا۔

    ہوا کے دباؤ کی پیمائش کا ایک اور طریقہ بھی ہے جس میں دھات کی ایک ایسی خالی ڈبی استعمال ہوتی ہے جس میں سے ہوا بھی نکال دی جاتی ہے۔ اس ڈبی کا اوپر کا ڈھکن بہت پتلا ہوتا ہے۔ باہر کی ہوا جب اس پتلے ڈھکن پر دباؤ ڈالتی ہے تو تھوڑا سا اندر کو دب جاتا ہے۔ باہر کی ہوا کا دباؤ جتنا زیادہ ہوگا اتنا ہی یہ ڈھکن اندر کو زیادہ دبے گا۔ اس کے برعکس دباؤ جتنا کم ہوگا یہ پتلا ڈھکن اتنا ہی اندر کو کم دبے گا۔

    یہ تو فطری سی بات ہے کہ دھات کی اس پتلی سی پرت کی حرکت کی مقدار زیادہ نہیں ہو گی لیکن اندرونی طور پر پرت لیوروں کے ایک ایسے نظام سے منسلک ہوتی ہے جو اس حرکت کی مقدار کو زیادہ کر کے اسے ایک لچھے دار اسپرنگ کو منتقل کر دیتا ہے۔ یہ اسپرنگ ڈبی کے باہر کی جانب لگی ہوئی ایک سوئی سے منسلک ہوتا اور اسے حرکت دیتا ہے۔ چنانچہ سوئی ہوا کا دباؤ پارے کے ملی میٹروں میں بتاتی ہے یعنی ہوا کا دباؤ جتنا زیادہ اس سوئی کو حرکت دے گا اتنا ہوا زیادہ ہوا کا دباؤ ہوگا۔

    اس قسم کے بار پیما میں چونکہ کسی قسم کا مائع استعمال نہیں ہوتا اس لئے اس کو aneroid بار پیما کا نام دیا گیا ہے۔ یہ لفظ یونانی زبان کے سابقے "-a" (غیر بمعنی کلمہ نفی) اور "neros" (مرطوب گیلا) کا مجموعہ ہے۔ اس لحاظ سے یہ ”غیر مرطوب‘‘ بار پیما ہے۔

    یہ تو ایک عام اصول ہے کہ جیسے جیسے سطح سمندر سے بلندی بڑھتی جاتی ہے ویسے ویسے ہوا کا دباؤ کم ہوتا جاتا ہے۔ چنانچہ ایک غیر مرطوب بارپیما میں ہمیں یہ بھی بتائے گا کہ کوئی مقام سمندر کی سطح سے کتنا بلند ہے ( لیکن اس صورت میں موسمی حالات کو بھی مد نظر رکھنا ضروری ہوگا کیونکہ جس دن تیز ہوا چل رہی ہو اس دن معمول کے دنوں کی نسبت ہوا کا دباؤ کم ہوتا ہے) تاہم بلندی بتانے کی صورت میں یہ آلہ altimeter (ارتقاع پیما) کہلاتا ہے یہ لفظ لاطینی کے "altus" (بلندی) اور "metrum" (پیمائش) کا مجموعہ ہے۔

    "meter" کا لاحقہ لاطینی اور یونانی دونوں زبانوں کے سابقوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا - اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ لفظ اصل میں لاطینی کے "metrum" اور یونانی کے "metron" سے ماخوذ ہے اور دونوں کے معنی ”پیمائش“ ہے۔ چنانچہ سائنسی آلات کے لیے بہت سے ناموں میں یہ اسی طرح شامل ہے۔ اس سلسے کی عام ترین مثال تھرمامیٹر ہے جو درجۂ حرارت کی پیمائش کرتا ہے۔ پھر مصنوعی سیاروں میں لگے ہوئے آلات کی مثالیں بھی خاصی دلچسپ ہیں۔ یہ آلات فضا کی انتہائی حدود میں بہت سی پیمائشیں لیتے ہیں اور پھر ان کے نتائج ہم تک ریڈیائی اشاروں کی مناسب طور پر تبدیلی کے ذریعے پہنچاتے ہیں۔ یہ سب آلات telemeters (بعد پیما) کی مختلف صورتیں ہیں۔ اس اصطلاح میں "tele" یونانی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی "بعید" یا ”دور“ ہے۔ چنانچہ یہ آلات”دور کی پیمائشیں‘‘ لیتے ہیں-
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: انیروئڈ - بار پیما Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top