Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    پیر، 27 جون، 2016

    کیا اگر آلات اسٹینڈ بائی بھی ہوں تو زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں ؟





    کے الیکٹرک کا ایک اشتہار اکثر آتا تھا جس میں بجلی کا بل کم کرنے کے لئے یہ مشورہ دیا جاتا تھا کہ استعمال نہ ہونے والے تمام آلات کے سوئچ نکال دیں۔ مائی کلاچی بائی پاس سے اب بھی اکثر آفس آتے جاتے کے الیکٹرک کے بلنگ دفتر کے باہر یہ اشتہار لگ بھگ روزانہ ہی دیکھتا تھا اور سوچتا تھا کہ کیا واقعی سوئچ لگے رہنے سے بجلی ضائع ہوتی ہے اگرچہ آپ آلات کو استعمال نہ بھی کررہے ہوں۔

    اس بات کا جواب تو ابھی تک نہیں مل سکا۔ تاہم اگر آپ اپنے آلات کو ریموٹ سے بند کرکے اسٹینڈ بائی پر رکھنے کے عادی ہیں تو ایک بار اس پوسٹ کو ضرور پڑھ لیجئے گا :)


    81 سینٹی میٹر (32 انچ) کا اوسط ٹی وی 123 واٹ کھلتے وقت استعمال کرتا ہے - 107 سینٹی میٹر (42 انچ) اسکرین کے لئے اس کا استعمال بڑھ کر 235 واٹ تک ہو جاتا ہے - تاہم جب اسے ریموٹ سے 'بند' بھی کر دیا جائے تب بھی وہ پانچ واٹ استعمال کرتا رہتا ہے۔ ایک ایکس بکس 360 کھلتے وقت لگ بھگ 170 واٹ استعمال کرتا ہے جبکہ اسٹینڈ بائی رہنے پر صرف 2.2 واٹ (1.2 فیصد)۔ بہرحال کچھ سیٹ-ٹاپ باکسز لگ بھگ اتنی ہی طاقت اسٹینڈ بائی پر استعمال کرتے ہیں جتنی کہ وہ چلنے پر کرتے ہیں۔ لارنس برکلے لیبارٹری، سی اے میں ہونے والی ایک 2013ء کی تحقیق سے پتا لگا کہ سیٹلائٹ ڈیکوڈر اوسطاًً 16.15 واٹ چلنے کے وقت اور ریموٹ سے بند ہونے کے بعد 15.66 واٹ - یعنی کہ پوری بجلی کا 97 فیصد - استعمال کرتے ہیں۔ بے شک صرف پانچ واٹ فی آلہ بھی تیزی سے بجلی کے استعمال کو بڑھا سکتا ہے۔ یو کے کا اوسط گھرانہ £50-90 سالانہ کی بجلی ان آلات کو توانائی پہنچانے میں استعمال کرتا ہے جو بند سمجھے جاتے ہیں۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: کیا اگر آلات اسٹینڈ بائی بھی ہوں تو زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں ؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top