Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    اتوار، 10 جولائی، 2016

    ثنائی ستارے کیا ہوتے ہیں؟




    ایک ثنائی ستارے کا نظام ستاروں کا جوڑا ہوتا ہے جو ایک دوسرے کے گرد چکر لگا رہے ہوتے ہیں۔ یہ کافی زیادہ ہیں، اور حقیقت تو یہ ہے کہ ملکی وے کہکشاں کے زیادہ تر ستارے ثنائی یا کثیر (تین یا اس سے زیادہ ستاروں کے ) نظام کا حصّہ ہیں : ہمارے سورج جیسے اکلوتے اقلیت میں ہیں۔ ثنائی نظام میں ستاروں کے درمیان فاصلہ بہت زیادہ مختلف ہو سکتا ہے - کچھ ایک دوسرے کا چکر پورا کرنے میں دسیوں لاکھ برس لے لیتے ہیں، جبکہ دوسرے ایسا صرف چند دنوں میں کر لیتے ہیں۔ فلکیات دان ثنائیوں کو بہت مفید پاتے ہیں - اس طرح کے نظاموں میں ستارے اپنی تمام عمر ایک ساتھ گزارتے ہیں، اور مشترک گیس/ دھول کے بادل سے ایک ہی وقت میں پیدا ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ جس طرح سے ہر ستارے کا چکر اپنی اضافی کمیت دوسرے کو دیتا ہے۔ لہٰذا ان عوامل کا تقابل کرنا آسان ہے جیسا کہ ہر ستارے کی کمیت اس کے ارتقاء اور آج ہمیں نظر آنے والی ظاہری صورت پر اثر انداز ہوتی ہے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: ثنائی ستارے کیا ہوتے ہیں؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top