Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعہ، 1 جولائی، 2016

    ڈاپلر اثر







    ڈاپلر اثرکا پس منظر


    1840ء کی دہائی کے آغاز میں، آسٹریائی طبیعیات دان کرسچین ڈاپلر وہ پہلا شخص تھا جس نے وضاحت کی کہ کس طرح سے آواز اور روشنی کی امواج اس وقت بدلتی ہوئی لگتی ہیں جب منبع اور شاہد کے درمیان فاصلہ بڑھتا یا گھٹتا ہے۔ نظریئے کی جانچ 1845ء میں کرسٹوف بایز بیلٹ نے کی۔ اپنے تجربے میں، اس نے موسیقار سے ایک حرکت کرتی ہوئی ریل گاڑی میں بیٹھ کر ایک جیسا موسیقی کا نوٹ بجانے کو کہا۔ پلیٹ فارم سے سننے والا موسیقی کا نوٹ ٹرین کے جانے سے تبدیل ہو گیا۔ 

    ڈاپلر اثر کی مختصراً وضاحت 

    ہم سب نے اس بدلتے سائرن کو اس وقت سنا ہوگا جب ایمبولینس تیزی سے گزرتی ہے۔ ہماری طرف آتے ہوئے سائرن کی آواز بڑھتی ہے، اور جب گاڑی دور جاتی ہے تو کم ہو جاتی ہے۔ اس مظہر کو ڈاپلر کے اثر سے جانا جاتا ہے، اور یہ صوتی امواج کے مؤثر طور پر ایک ساتھ جمع ہونے یا کھنچنے سے ہوتا ہے۔ وہ آواز جو آپ سنتے ہیں اس کا تعین صوتی تعدد سے، یا فی سیکنڈ امواج کی تعداد سے ہوتا ہے۔ سائرن کا تعدد تبدیل نہیں ہوتا، تاہم جب ایمبولینس آپ کی طرف آتی ہے، تو وہی امواج کی تعداد کم ہوتے فاصلے میں جمع جاتی ہے۔ یہ آپ کے سننے والی صوتی امواج کے تعدد میں اضافہ کرتی ہے، لہٰذا آواز تیز لگتی ہے۔ جب ایمبولینس دور جاتی ہے، تو صوتی امواج بڑھتے ہوئے فاصلے پر پھیل جاتی ہیں، اور آپ کے سننے والے تعدد کو کم کر دیتی ہیں لہٰذا آواز ہلکی لگتی ہے۔ 

    ڈاپلر اثرکا خلاصہ

    آواز کی ظاہری پچ کی نسبت آواز کے منبع اور شاہد کے درمیان تبدیل ہوتے فاصلے پر ہے۔ کم ہوتا فاصلہ تیز آواز اور بڑھتا ہوا فاصلہ کم آواز پیدا کرتا ہے۔ 

    یہ سب نسبتی ہے : ہنگامی گاڑی میں سفر کرنے والے لوگوں کے لئے سائرن کی آواز ایک جیسی ہی رہتی ہے۔ 


    کیا آپ جانتے ہیں ؟

    ڈاپلر اثر کا استعمال کچھ قسم کے ریڈار میں سراغ لگائے گئے اجسام کی رفتار کی پیمائش کے لئے کیا جاتا ہے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: ڈاپلر اثر Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top