Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    پیر، 4 جولائی، 2016

    کون سا سیارہ سب سے تیز رفتار حرکت کرتا ہے ؟




    ہمارے نظام شمسی میں، سب سے تیز رفتار عطارد ہے۔ یہ اپنے مدار میں لگ بھگ 50 کلو میٹر (31 میل) فی سیکنڈ کی رفتار سے چکر لگاتا ہے، اور سورج کا اپنے مدار کا ایک چکر 88 دنوں میں لگا لیتا ہے - یہی وجہ ہے کہ ابتدائی ستارہ شناسوں نے اس کا نام تیز چلنے والے خدا کے قاصد کے نام پر رکھا تھا۔ نظام شمسی سے باہر، بہرحال ایسے سیارے بھی ہیں جو عطارد کو دھول چٹاتے - ہر وقت نئے سے نئے دریافت ہو رہے ہیں، تاہم سب سے متاثر کن مثال غالباً واسپ- 12 b کی ہے جو 2008ء میں دریافت ہوا تھا۔ یہ دنیا جو زمین سے لگ بھگ 871 نوری برس دور رتھ بان مجمع النجوم میں واقع ہے، صرف 26 گھنٹے اور 12 منت میں اپنے ستارے کا چکر پورا کرتا ہے۔ یہ 'تپتے ہوئے مشتری' کی بہترین مثال ہے - ہمارے اپنی مشتری جیسا گیسی دیو تاہم ایک ایسے درجہ حرارت کے ساتھ جو جلا دینے والی 2,200 ڈگری سیلسیس (4,000 ڈگری فارن ہائیٹ) کے ساتھ ہے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: کون سا سیارہ سب سے تیز رفتار حرکت کرتا ہے ؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top