Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    ہفتہ، 23 جولائی، 2016

    رنگین شیمپو بالوں پر رگڑنے سے سفید کیوں ہو جاتا ہے؟



    رنگین شیمپو اور کنڈیشنر میں رنگدار سالمات ہوتے ہیں، جو فوٹون کی کچھ خاص طول موج کو جذب کرتے ہیں اور کچھ کو نہیں۔ لہٰذا کچھ رنگ مخفی ہوتے ہیں جبکہ کچھ اس وقت نظر آتے ہیں جب روشنی شیمپو میں سے گزرتی ہے۔ جب ہم شیمپو کو اپنے بالوں میں رگڑتے ہیں، تو سوڈیم لورل سلفیٹ جھاگ بناتا ہے، یہ سفید اس لئے لگتا ہے کیونکہ روشنی بلبلے کی سطح سے منعکس ہو جاتی ہے۔ جو روشنی سطح سے منعکس ہوتی ہے وہ انعکاس کامل کہلاتی ہے اور رنگین نہیں ہوتی ہے۔ لہٰذا اگرچہ بلبلوں کی دیواروں میں رنگدار سالمات موجود ہوتے ہیں، تاہم ان کی تعداد اتنی نہیں ہوتی کہ وہ دکھائی دیں - روشنی اچھل کر کئی سمتوں میں منتشر ہو جاتی ہے، لہٰذا جھاگ سفید لگتا ہے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: رنگین شیمپو بالوں پر رگڑنے سے سفید کیوں ہو جاتا ہے؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top