Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    جمعرات، 7 جولائی، 2016

    کیا ایک نشانچی کسی ہدف کو ایک میل کے فاصلے سے مار سکتا ہے ؟



    بالکل۔ اصل میں موجودہ لڑائی کا ریکارڈ 2.8 کلومیٹر (1.7 میل) کا ہے۔ اصل میں ریکارڈ رکھنے والا کون ہے یہ تو راز ہے، تاہم ہم جانتے ہیں کہ یہ ان دو آسٹریلیائی نشانچیوں میں سے ایک ہے جنہوں نے ایک ساتھ فائر کیا تھا۔ ان میں سے ایک نے اپنے انسانی ہدف کو نشانہ بنایا تھا۔ اس فاصلے سے نشانچی ننگی آنکھ کی پہنچ سے دور ہوتے ہیں اور اتنی دور ہوتے ہیں کہ ہدف گولی کی آواز بھی نہیں سن سکتا۔ گولی ہوا میں چھ سیکنڈ تک رہی۔ آسٹریلیائی نشانچیوں نے بیرٹ ماڈل 82A1 رائفل استعمال کی تھی جس کی درج موثر حد 1.8 کلومیٹر (1.1 میل) کی ہے۔ اس حد تک ہدف کو نشانہ بنانے کے لئے بہرحال، نشانچیوں کو قوت ثقل، ہوا، درجہ حرارت یہاں تک کہ نمی سے نمٹنے کے لئے کافی بہتری کے سلسلوں کوٹھیک کرنا پڑا۔ پچھلے ریکارڈ ہولڈر برطانوی کارپورل کریگ ہیریسن ہیں، جنہوں نے یکے بعد دیگرے تیزی سے 2.4 کلومیٹر (1.5 میل) دور سے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا تھا۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: کیا ایک نشانچی کسی ہدف کو ایک میل کے فاصلے سے مار سکتا ہے ؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top