Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    بدھ، 20 جولائی، 2016

    ایک وقت میں آپ کی ناک کا صرف ایک نتھنا کیوں بند ہوتا ہے؟



    یہ جان کر شاید آپ کو حیرت ہوگی کہ جب آپ صحت مند ہوتے ہیں تو آپ ایک وقت میں اپنی ناک کی ایک ہی طرف سے سانس لے رہے ہوتے ہیں۔ ہر دو سے تین گھنٹے کے بعد، ناک کی ایک طرف کی خون کی نسیں دبتی ہیں جبکہ دوسری طرف کی نسیں کھلتی ہیں، جس سے ایک نتھنا دوسرے کے مقابلے میں ہلکا سا سوج جاتا ہے اور ہوا کے بہاؤ کی سمت کو بدل دیتا ہے۔ عام طور پر ایک نتھنا آپ کی ضرورت کی ہوا مہیا کر دیتا ہے، اور نتھنوں کا یہ چکر ہر ایک کو نتھنے کو آرام کا وقفہ دیتا ہے تاکہ وہ مسلسل بہنے والی ہوا سے خشک ہونے اور خراش سے بچا رہے۔ تاہم جب ناک کا راستہ سوج جائے یا بلغم سے بھر جائے، تو زیادہ مزاحمت ہوتی ہے، اور یہ یکایک واضح ہو جاتا ہے کہ آپ صرف ایک ہی نتھنے کا استعمال کر رہے ہیں۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: ایک وقت میں آپ کی ناک کا صرف ایک نتھنا کیوں بند ہوتا ہے؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top