Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    پیر، 11 جولائی، 2016

    کار کا سسپینشن کا نظام کیسے کام کرتا ہے؟


    سسپینشن سیٹ اپ 

    سسپینشن (تعلیق - suspension) صرف اسپرنگ ہی نہیں ہوتے بلکہ گاڑی کے نظام کے کئی اہم حصّوں کو جوڑتے ہیں 



    سسپینشن (تعلیق) جدید دور کی گاڑی کے سب سے جدید پرزہ جات میں سے ایک پرزہ ہے، یہ گاڑی کے پہیوں اور سڑک کی سطح کے درمیان رگڑ کو زیادہ سے زیادہ کرتا ہے تاکہ ڈرائیور اور مسافر سفر کے دوران ممکنہ حد تک آرام حاصل کر سکیں۔ یہاں پر اہم چیز چار سسپینشن اسٹراٹس (تعلیق سہارن - suspension struts) ہیں ان میں سے ہر ایک گاڑی کے ہر کونے میں لگی ہوتی ہے۔ یہ لچھے دار اسپرنگ پر مشتمل ہوتی ہیں، اور سڑک کی سطح پر کسی بھی ناہمواری کو دب اور پھیل کر سہتی ہیں۔ اسٹراٹس(سہارن) میں لگے شاک ایبزوربر (صدمہ گیر- shock absorber) اسپرنگ کی حرکی توانائی کو بذریعہ ہائیڈرالک (ماقوائی - hydraulic)سیال سے حرارت میں بدل کر اسپرنگ کی حرکت کو منضبط کرتی ہے۔ جب گاڑی سڑک پر چلتی ہے تو یہ اسپرنگ کو گاڑی کو مسلسل اچھالنے سے روکتے ہیں۔ اسٹراٹس (سہارن) چیزس ( کالید- chassis) میں بذریعہ بازو لگے ہوتے ہیں، جو کسی بھی چول (pivot)کے آخر میں ہوتے ہیں تاکہ پہیے کی محراب کے اندر پہیے کی حرکت کو پوری گاڑی کو اپنے ساتھ اوپر نیچے دھکا دیئے بغیر ہی اس وقت جاری رکھ سکیں جب سسپینشن (تعلیق) دبتا اور پھیلتا ہے۔ اینٹی رول بار (ضد-گھماؤ سلاخیں - Anti-roll bars)اور اسٹراٹس (سہارن) کی تاریں گاڑی کے دونوں اطراف کو جوڑتے ہیں تاکہ موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی مضبوط رہے اور جھکاؤ کو کم کرے، جبکہ گاڑی کے نیچے لگے ہوئے بشنگ سڑک کی سطح سے مزید آنے والی ارتعاش کو زائل کرنا یقینی بنائیں۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: کار کا سسپینشن کا نظام کیسے کام کرتا ہے؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top