Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    منگل، 19 جولائی، 2016

    بلو رے اور ڈی وی ڈی کے درمیان اصلی فرق کیا ہے؟




    بنیادی فرق ان کو پڑھنے میں استعمال ہونے والی لیزر روشنی کی طول موج کا ہے۔ ڈی وی ڈی سرخ لیزر کو استعمال کرتی ہیں جس کا طول موج 650 نینو میٹر ہوتا ہے، جبکہ بلو رے 405 نینو میٹر کی لیزر (اصل میں یہ نیلے کے بجائے بنفشی مائل زیادہ ہوتا ہے) کا استعمال کرتی ہیں۔ کیونکہ طول موج مختصر ہے، لہٰذا کرن کو زیادہ نوکیلے نقاط پر مرتکز کیا جا سکتا ہے۔ اس سے کھڈ اور شگاف کا وہ نمونہ حاصل ہوتا ہے جو ڈیجیٹل مواد کو مختصر کر سکتا ہے اور قرص پر موجود مرغولے راستے کافی قریب ہو سکتے ہیں۔ تنگ بندش کا مطلب یہ ہوا کہ بلو رے ڈی وی ڈی سے پانچ گنا زیادہ یعنی کہ 50 گیگا بائٹ تک کا مواد دہری پرت والی قرص میں ذخیرہ کر سکتی ہے ۔بلو رے قرص پر موجود مواد ڈی وی ڈی کی نسبت سطح سے کافی قریب ہوتا ہے، لہٰذا بلو رے قرصوں میں، عام شفاف پولی کاربونیٹ کے اوپر جس سے قرص بنی ہوتی ہے، خصوصی سخت غلاف کی ضرورت ہوتی ہے، تاکہ کھرونچ سے حفاظت کی جا سکے۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: بلو رے اور ڈی وی ڈی کے درمیان اصلی فرق کیا ہے؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top