Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    ہفتہ، 15 اکتوبر، 2016

    دیکھئے ہماری ہڈیوں میں کیا ہوتا ہے؟

    جانئے کہ کس طرح سے ہڈیوں کا گودا خلیات کو جسم کے کسی بھی ضروری جگہ میں منتقل کر سکتا ہے 


    ڈھانچہ نہ صرف جسم کی اہم ساخت کو سہارا دینے کے لئے استعمال ہوتا ہے، بلکہ یہ ہمارے اندر بالغ ساق خلیات (اسٹیم سیلز) کا سب سے بڑا مجموعی ذخیرہ ہوتا ہے۔ 

    ہڈی کا گودا (بون میرو)نرم بافتے ہوتے ہیں جو انگوں کی تمام لمبی ہڈیوں اور چپٹی ہڈیوں کے اندر جیسا کہ پیڑُو (پیلوس)، کھوپڑی اور ہنسلی وغیرہ ہے میں موجود ہوتے ہیں اور یہ پوری طرح سے ہیما ٹو پوئیٹک ساق خلیات (اسٹیم سیلز )سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔ یہ خلیات جزوی طور پر اپنی منزل پر جانے کے لئے کاربند ہوتے ہیں، لہٰذا حاصل کردہ ہدایت پر منحصر یہ خون کے اندر آکسیجن کو لے جانے والے سرخ خون کے خلیات سے جراثیم چبانے والے میکروفیج تک کوئی بھی خلیات بن سکتے ہیں۔ ان ساق خلیات کی اکثریت سرخ گودے میں موجود ہوتی ہے، جو اپنا رنگ خون کی وافر شریانوں کے جال کی وجہ سے حاصل کرتا ہے۔ ساق خلیات کو دوسرے کافی قسم کے خلیات سے سہارا ملتا ہے جن کو مجموعی طور پر اسٹورما سے جانا جاتا ہے۔ اسٹورمل خلیات ساق خلیات کو خون کے اجزاء میں بنانے کے لئے موزوں خرد ماحول مہیا کرتے ہیں، اور نمو کے عوامل کی حدود بناتے ہیں تاکہ خلیات کی صحیح راستے پر چلنے کی حوصلہ افزائی کر سکیں۔ 

    ایک بالغ انسان میں، زیادہ تر ہڈیاں پیلے گودے- زیادہ تر چربیلے خلیات سے بنی ہوئی - سے بھری ہوئی ہوتی ہیں بہرحال اگر ہنگامی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو یہ سرخ گودے میں خون کے خلیات میں تبدیل ہو سکتی ہیں ۔ 

    ہڈیوں کے گودے میں ایک اور کم تحقیق کئے گئے ساق خلیات کی آبادی بھی موجود ہوتی ہے جو میان نہوضی ساق خلیات [mesenchymal stem cells](ایم ایس سیز) کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ یہ ان بنیادی عناصر کو بنانے کے قابل ہیں جو بشمول چربی خلیات، ہڈیوں کے خلیات اور لیفی نَہُوض (فائبرو بلاسٹس)سمیت جسم کے ربط ساز بافتوں کو بنانے کے قابل ہوتے ہیں۔

    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: دیکھئے ہماری ہڈیوں میں کیا ہوتا ہے؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top