Prevention of Copy Paste


  • تازہ اشاعتیں

    پیر، 17 اکتوبر، 2016

    کائنات کی کیا حد ہے اور اس حد سے آگے کیا ہے؟


    کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ کائنات کی کیا حدود ہیں اور کبھی سوچا ہے کہ دوسری طرف کیا ہو گا؟


    جواب: رچرڈ مولر 

    ہمارے موجودہ کائنات کے نظریئے کے مطابق، واحد "سرحد" مشاہداتی ہے، وہ حد جو اس لئے لگی ہے کہ کائنات صرف 14 ارب برس پرانی ہے، اور ہم چیزوں کو 14 ارب نوری برس سے زیادہ دور تک نہیں دیکھ سکتے۔ تاہم ہمارا موجودہ نظریہ یہ بھی کہتا ہے کہ کائنات آگے بھی ایسی ہی ہو گی۔ میں اس دلیل کو مکمل طور پر معقول سمجھتا ہوں۔ 

    کچھ لوگ اندازہ لگاتے ہیں کہ ہماری دیکھنے کی حد سے آگے دوسری چیزیں ہو سکتی ہیں، ننھی کائناتوں کے بلبلے، جو سب الگ تھلگ اپنے آپ میں پھیل رہے ہیں۔ اس طرح کے اندازوں کے لئے ان کو خوش آمدید کہا جاتا ہے، تاہم آپ کے لئے یہ بات جاننا اہم ہے کہ معیاری نمونے میں، "کائناتی مستقل" کہتا ہے کہ ناقابل مشاہدہ کائنات بھی قابل مشاہدہ کائنات جیسی ہی ہو گی۔ بتانے کے لئے کوئی بھی ایسا طریقہ موجود نہیں ہے، اور بتانے کے لئے کسی اور طریقے کی امید بھی نہیں ہے، لہٰذا میں اس طرح کی قیاس آرائیوں کو غیر حقیقی اور طلسماتی سے زیادہ کچھ اور نہیں سمجھتا اور قطعی طور پر یہ "سائنس" نہیں ہے۔ طبیعیات میں، بطور طالبعلم بطور پی ایچ ڈی، ابھی تک میں نے یہ سیکھا ہے اگر کوئی نظریہ قابل جانچ نہیں ہے، اگر اس کا جانچ سے کوئی تعلق نہیں ہے، تب اس کو بطور سائنسی قصے کے ہی لیں اور اس کو سائنس سے غلطی سے بھی نہ جوڑیں۔
    • بلاگر میں تبصرے
    • فیس بک پر تبصرے

    0 comments:

    Item Reviewed: کائنات کی کیا حد ہے اور اس حد سے آگے کیا ہے؟ Rating: 5 Reviewed By: Zuhair Abbas
    Scroll to Top